ca-app-pub-4820796287277991/7704934546 Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs

Monday, 10 December 2012

وزیرداخلہ رحمن ملک کی لندن میں الطاف حسین سے ملاقات

لندن…وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے پیر کو یہاں لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کی ۔ رحمن ملک نے الطاف حسین سے ملکی وبین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ الطاف حسین نے ملک میں امن عامہ کی بحالی اور عام آدمی کی فلاح وبہبودکیلئے حکومتی اقدامات کو مزید موٴثربنانے کی ضرورت پر زوردیا۔ الطاف حسین نے عاشورہ ء محرم کے موقع پر دہشت گردی کی روک تھام کیلئے وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کی کوششوں اور موٴثراقدامات کوسراہا

دورہ بھارت :پاکستان ٹیم کا اعلان،شاہد آفریدی ون ڈے ٹیم سے ڈراپ

لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے دورہ بھارت کے لیے قومی ٹی20 اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا ہے ،ٹی ٹوئنتی ٹیم میں ٹیم میں محمدحفیظ،ناصرجمشید،کامران اکمل،عمراکمل،عمرامین ،شعیب ملک،شاہدآفریدی،سعیداجمل،محمدعرفان،جنیدخان،سہیل تنویر،عمرگل شامل ہیں، جبکہ محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اور تجربہ کار مصباح الحق کو ون ٹیم کا قائد مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ ون ڈے ٹیم سے شاہدآفریدی ڈراپ کردیئے گئے ہیں،اور عمران فرحت کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔تجربہ کار آل راؤنڈر عبدالرزاق کوٹی 20اورون ڈے دونوں ٹیموں سے ڈراپ کردیاگیا۔ون ڈے ٹیم میں وہاب یونس خان ،ریاض،جنیدخان،عمرگل،ذوالفقاربابر،عمران فرحت،عمراکمل ،انورعلی،یاسرعرفات،محمدسمیع ہیں۔تاہم عمران نذیر کو ٹی20ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ذوالفقاربابرکو دونوں ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا کہ شاہدآفریدی کوون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنیکافیصلہ مشکل تھا،تاہم ہماری نظریں مستقبل کی جانب ہیں اور ہم ٹیم میں نیا خون شامل کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ اس دورے میں پاکستان ٹیم وہاں پر 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور 2 ٹی ٹوئنٹی کھیلے گ

Video: 007: big break Atrium crisis Sky Fall (2012) Behind the Scenes


امریکی شہری کیخلاف توہینِ رسالت کا مقدمہ





سلام آباد کی پولیس نے ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری کے خلاف مبینہ طور پر توہین رسالت کا مرتکب ہونے پر توہین مذہب کا مقدمہ درج کرکے اُنہیں گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش کے سلسلے میں اُنھیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
تھانہ آئی نائن سرکل کے سب ڈویژنل پولیس افسر ڈی ایس پی اشرف شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ملزم ڈاکٹر افتخار نے ’رتبۂ رسول‘ کے نام سے ایک کتاب لکھی تھی جس میں پولیس کے بقول ایسے الفاظ درج تھے جو پیغمبرِ اسلام کی شان کے خلاف تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اس کتاب کے اشاعت اور اس میں لکھے گئے الفاظ کے خلاف لوگوں کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اُنہوں نے آئی جے پرنسپل روڈ بھی بلاک کردی تھی جس کی وجہ سے ٹریفک میں بھی خلل پڑا تھا۔
مقامی پولیس کے بقول اس صورتِ حال کو مدنطر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا جنھوں نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا۔
"پولیس
ملزم ڈاکٹر افتخار کے خلاف مقدمہ کسی سرکاری اہلکار کی طرف سے درج نہیں کروایا گیا۔ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او لعل دین کے مطابق اس مقدمے کا مدعی محمد عثمان ملزم کا بھتیجا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ڈاکٹر افتخار خاصے عرصے سے امریکہ میں مقیم رہے ہیں اور اُنہوں نے کمیسٹری میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ توہین مذہب کے قانون کی دفعہ دو سو پچانونے سی کے تحت درج کیا گیا ہے جس کی سزا موت ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گُذشتہ پانچ سال سے پاکستان میں مقیم ہیں اور اس عرصے کے دوران ہی اُنھوں نے کتاب لکھی ہے۔
پولیس نے مذکورہ کتاب اور دیگر مواد قبضے میں لے لیا ہے اور ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
یاد رہے کہ چند ماہ کے دوران اسلام آباد میں توہینِ مذہب کا دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے عیسائی لڑکی رمشاء مسیح کے خلاف بھی توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم عدالت نے پہلے تو رمشاء مسیح کی ضمانت منظور کی اور پھر اُس کا نام اس مقدمے سے خارج کردیا۔

پاکستانی اور بھارتی فوج میں گولہ باری کا تبادلہ




پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے اور دو عام شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان فائرنگ کا یہ تبادلہ جنوبی ضلع راولاکوٹ کے ہجیرہ سیکٹر میں ہورہا ہے۔
لائن آف کنٹرول سے چند سو گز کے فاصلے پر واقع مقامی پولیس چوکی کے اہلکار اشتیاق نے  بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ہندوستان کی فوج نے اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے ان کے بقول بغیر کسی اشتعال کے فائرنگ شروع کی جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی فوج فائرنگ میں مارٹر اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہیجرہ سیکٹر میں مدارپور، بٹل، اور سہڑا کےدیہات میں گولے گررہے ہیں۔
پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں تین عام شہری زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک مقامی فوجی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں لیکن گولہ باری کی وجہ سے معلومات حاصل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مقامی آباد میں گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی ہے اور ان علاقوں کی طرف جانے پر سٹرکوں پر ٹریفک معطل ہے۔
جب پولیس اہلکار سے ٹیلیفون پر بات ہو رہی تھی تو پس منظر میں گولے داغے جانے کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ان کی چوکی سے کوئی تین سو گز پر گولے گر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج بھی جوابی کارروائی کررہی ہے اور وہ بھی مارٹر اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں۔
لائن آف کنٹرول کے قریبی دیہات ککوٹہ کے ایک مقامی نوجوان راجہ سہراب نے ٹیلیفون پر بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا ’ہم کرکٹ کھیل رہے تھے کہ فائرنگ شروع ہوئی تو ہم نے موٹرسائیکل پر بھاگ کر جان بچائی‘۔
راجہ سہراب کا کہنا ہے کہ وہ جس مقام پر کرکٹ کھیل رہے تھے وہ لائن آگ کنٹرول کے قریب واقع ہے۔
’پہلے بھارتی فوج نے فائرنگ شروع کی اور پہلے بیس منٹ بھارتی فوج نے شدید گولہ باری کی اس کے بعد ہماری (پاکستان کی فوج کی) طرف سے بھی فائرنگ شروع کی گئی‘۔
مقامی نوجوان کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے گولہ باری کا تبادلہ ہورہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب بھارتی فوج چوکی کے قریب آگ لگی ہوئی ہے۔
راجہ سہراب جب ٹیلفیون پر بات کررہے تھے تو پس منظر میں مسلسل گولے داغے جانے کی آوازیں سنائی دی رہی تھیں۔
لیکن ابھی تک ہندوستان اور پاکستان کے فوجی حکام نے اس واقعہ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ آیا فائرنگ کے تبادلے میں دونوں طرف کی افواج کو کوئی نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان برسوں کی کشیدگی کے بعد نومبر سنہ دو ہزار تین میں متنازعہ کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کا معاہدہ ہوا تھا جو اب تک قائم ہے۔
لیکن اس دوران اب تک لائن آف کنٹرول پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے کئی واقعات پیش آئے ہیں تاہم فائرنگ کا تبادلہ اکثر دونوں ممالک کی افواج کی چوکیوں تک محدود رہا۔
اس کے نتیجے میں دونوں اطراف سے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں البتہ نو برسوں کے دوران اب تک لائن آف کنٹرول پر حکام کے مطابق مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے دونوں طرف سے کئی عام شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
دونوں ممالک ایک دوسرے پر فائر بندی کی خلاف ورزی کرنے اور فائرنگ شروع کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان فائر بندی کے معاہدے سے پہلے لائن آف کنٹرول پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ معمول کی بات تھی۔
اس کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب سینکڑوں شہری ہلاک و زخمی ہوئے یا پھر عمر بھر کے لیے معذور ہوئے اور لوگوں کی املاک تباہ ہوئیں یا ان کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
بھارت اکثر پاکستان پر عسکریت پسندوں کو تربیت دینے، اسلحہ فراہم کرنے اور انھیں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں داخل کرانے کے لیے فائرنگ کرنے کا الزام لگاتا رہا ہے لیکن پاکستان اس الزام کی تردید کرتا رہا ہے ۔پاکستان کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ وہ کشمیریوں کی صرف اخلاقی، سفارتی اور سیاسی مدد کرتا ہے

بھارتی شہر پونے میں جاپانی گڑیا کی نمائش


پونا…بھارتی شہر پونے میں جاپانی گڑیا کی نمائش لگ گئی جوسب ہاتھ سے بنی ہوئی ہیں پونے کی نمائش میں ، درجنوں گڑیا مختلف ہئر اسٹائل اور ملبوسات کے ساتھ سجی نظر آئیں، گڑیاوٴں کے چہروں کے منفردتاثرات نے سیاحوں کو خوب محظوظ کیا، 77 سال کے میکینکل انجیئنر اپنے کام سے پہلے ہی لوگوں کے دل جیت چکے ہیں ،یہ خوبصورت گڑیائیں ڈینٹل اسٹون ، چکنی مٹی ، تھرموکل اور فائبر گلاس سے بنی ہیں۔

ہریانہ کی یونیورسٹی میں لڑکیوں کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی

ہریانہ…بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک کالج میں لڑکیوں کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی لگادی گئی ہے۔۔ خلاف ورزی کی صورت میں 100 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔کالج کی پرنسپل کا کہناہے جینز اور ٹی شرٹ مغربی ملبوسات ہیں۔ پابندی کا مقصد لڑکیوں کو چھیڑ چھاڑ سے بچانا اور کالج کے وقار کو برقرار رکھنا ہے۔پرنسپل کے مطابق پابندی سے کالج انتظامیہ ، لڑکیوں اور ان کے گھر والوں کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ دوسری جانب کالج کے طلبہ وطالبات کا موقف ہے کہ طالبات پر پابندی لگانا درست نہیں بلکہ لڑکیوں میں اتنا حوصلہ ہونا چاہیے کہ وہ چھیڑ خانی کی صورت میں بہتر جواب دے سکیں۔

ضلع قلعہ عبداللہ میں پولیو کے نئے قسم کے وائرس کا انکشاف،نو بچے متاثر

قلعہ عبداللہ … ضلع قلعہ عبداللہ میں پولیو کے نئے قسم کے وائرس کا انکشاف ہونے کے بعد اب تک نو متاثرہ بچے سامنے ائے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت نے صورتحال کا سخت نوٹس لیا ہے ،جبکہ حکومت پولیوکی دوا کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کو گرفتار کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ ضلع قلعہ عبداللہ پاک افغان سرحد پر واقع ہے جو پولیو مرض کے سلسلے میں نہ صرف عالمی اداروں کی توجہ کا مرکز رہا بلکہ دنیا بھر میں پولیو کیسزکے حوالے سے ہائی رسک زون رہا ہے۔ 2011میں پولیو ون اور تھری ٹائپ کے 22 کیس سامنے آئے تھے، مگر اس سال کے آخری مہینوں میں ٹائپ ٹو پولیو سے متاثرہ بچوں کے 9 کیس سامنے آئے جس سے اس کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگراس پر قابو نہ پایا گیا توالمیہ سے کم نہ ہو گا ،پولیو کی بڑی وجہ دوا پلانے والی ٹیموں کی کوتاہی یا پھر والدین کا قطرے پلانے سے انکار ہے۔ اس کا صرف ایک ہی علاج ہے کہ تمام کیمونٹیز ساتھ مل کر تین مہم صحیح معنوں میں چلائیگی اور بچوں کو قطرے پلائیں گے تو انشاء اللہ یہ ختم ہو جائے گا۔ اس خطرناک صورتحال پر حکومت بھی سخت پریشان ہیاور ضلع میں اس بار بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس بار حکومت ان والدین کے خلاف سخت اقدام اٹھائے گی جو قطرے پلانے سے انکاری ہوں ان کے خلاف ایف آئی آر ہو گا اور گرفتار کیا جائے گا کیونکہ یہ پھر ایک کرائم بن جاتا ہے۔ میں چودہ سال پہلے پولیو نہ پینے کی وجہ سے ایسا ہوا تھا لیکن آج کل جدید دور میں ہر انسان پولیو پلائیں۔ ہم لوگ بے غوری کی وجہ سے ایسا ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دیگر بیماریوں کے ساتھ ساتھ یہاں 1994 سے پولیو وائرس موجود ہے مگر والدین اور محکمہ صحت کی کوتاہی سے پولیو مرض کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا۔طبی ماہرین کہتے ہیں کہ پولیو وائرس امیر ہو یا غریب کسی کے گھر بھی داخل ہو سکتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ مرض کے مکمل خاتمے کے لئے 5سال تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی


بنگلور…بلائنڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، قومی ٹیم نے سری لنکا کو 9 وکٹ سے شکست دیدی۔ بنگلور میں جاری ٹورنا منٹ میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا، سری لنکن ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹ پر صرف 147 رنز بناسکی، کپتان محمد جمیل، انیس جاوید اور محمد ایاز نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، جواب میں پاکستان ٹیم نے ہدف دسویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے محمد ظفر نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، علی مرتضیٰ 49 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے، قومی ٹیم کل آخری لیگ میچ میں نیپال کے مدمقابل ہوگی۔ پاکستان ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہے۔

باصلاحیت امریکی کتے نے دکھائی اپنی مہارت

نیویارک … کتے کی غیر معمولی صلاحیتوں اور ذہانت سے انکار ممکن نہیں اور دنیا بھر سے کتوں کی ناقابلِ یقین صلاحیتوں کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔ امریکا سے تعلق رکھنے والا اس باصلاحیت کتے کا مالک بھی اس کی غیر معمولی مہارت کا معترف ہے جو اپنے پیروں اور ہاتھوں کی مدد سے رسی پر بغیر کسی سہارے کے سیدھا کھڑا ہو جاتا ہے۔ حیرت انگیز بات تو یہ ہے کہ رسی پر کھڑا ہو جانے کے بعد یہ کتا لڑکھڑائے بغیر اپنے ہاتھ بھی فضا میں بلند کرکے صرف پیروں کے سہارے اس باریک سی رسی پر کھڑا ہو کر اپنا توازن برقرار رکھتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں شہریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کا پردہ فاش

سری نگر … بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے جرائم کا پول کھول دیا، گھر کی اس گواہی کے باوجود بھارتی فوج ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رپورٹ سے لاعلمی ظاہر کررہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز 22 سال سے جنگی جرائم میں ملوث ہیں، یہ پاکستان کا پروپیگنڈہ نہیں بلکہ گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھائی ہے۔ بھارت میں انسانی حقوق کی 3تنظیموں نے مشترکہ رپورٹ میں وہ تمام پول کھول دیئے ہیں جن سے بھارتی حکومت اور سیکیورٹی فورسز ہمیشہ انکار کرتی آئی ہیں، جن تنظیموں کی جانب سے یہ رپورٹ سامنے آئی ان میں کولیشن آف سول سوسائٹیز، مقبوضہ کشمیر کی ایسوسی ایشن آف پیرنٹس آف ڈس اپیئر پیپل اور انٹرنیشنل ٹریبونل شامل ہیں۔ رپورٹ میں پہلی بار کشمیریوں کے خلاف جرائم میں ملوث اہلکاروں کی براہ راست نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں جعلی مقابلوں، زیر حراست اور ماورائے عدالت ہلاکتوں ، خواتین کی عصمت دری اور دیگر سنگین جرائم کے سیکڑوں کیسز میں بھارتی فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس کے 500 افسران اور اہل کار ملوث ہیں۔ ان میں فوج کے 2میجر جنرل، 3 بریگیڈیئر، 9 کرنل، 3لیفٹیننٹ کرنل، 78 میجر اور 25کیپٹن شامل ہیں، ان کے علاوہ نیم فوجی اداروں کے 37 سینئر افسر، ایک انسپکٹر جنرل پولیس اور ایک ادارے کے ریٹائرڈ سربراہ کا نام بھی شامل ہے۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے حسب معمول اس رپورٹ سے صاف لاعلمی ظاہر کردی۔ ترجمان کا دعویٰ ہے ایسی کوئی رپورٹ ان کی نظر سے نہیں گزری۔لیکن ریت میں سر چھپانے سے سچائی نہیں بدل جاتی۔ بھارتی صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی نہ صرف رپورٹ کو شرمناک قرار دیا ہے بلکہ وہ کسی اہلکار کو سزا نہ ملنے پر بھارتی حکومت کو بھی برابر کا ذمہ دار ٹھہرارہے ہی

امریکی باکس آفس پر ایک بار پھر جیمز بانڈ فلم اسکائی فال کا راج

نیویارک … امریکی باکس آفس پر اس ہفتے جیمزبانڈ 11 ملین ڈالر کا بزنس کرکے بازی لے گیا، رائز آف گارجینز دوسرے اور ٹوائی لائٹ تیسرے نمبر پر رہیں۔اس ویک اینڈ پر ایجنٹ زیرو زیرو سیون ایک بار پھر ٹاپ پر پہنچ گیا، اسکائی فال نے ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالرکمائے۔ ایک کروڑ 5لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ رائزآف دی گارجینز امریکن باکس آفس پر دوسرے نمبرپررہی۔ تیسرے نمبر پر رہنے والی فلم ٹوائی لائٹ بریکنگ ڈان پارٹ 2 نے 92 لاکھ اور لنکن نے 91 لاکھ ڈالرکمائے جبکہ بالی ووڈ اداکاروں عرفان خان اور تبو کی ہالی ووڈ تھری ڈی مووی لائف آف پائے نے 83 لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے ٹاپ 5میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔

ملالہ یوسفزئی کے والد اقوام متحدہ میں عالمی تعلیم کے خصوصی مشیر مقرر


لندن … ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء الدین یوسفزئی کو اقوام متحدہ میں عالمی تعلیم کا خصوصی مشیر مقرر کردیا گیا، ان کی تقرری کا اعلان اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گورڈن براوٴن نے کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق برطانوی وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گورڈن براوٴن نے ہر سال ملالہ کی سالگرہ کے دن ملالہ ڈے آف ایکشن منانے کا اعلان کیا۔ گورڈن براوٴن کاکہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی بھی صحت یابی کے بعد اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے تعلیم میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ گورڈن براوٴن آج پیرس میں یونیسکو کی کانفرنس میں 2015ء تک دنیا کی ہر لڑکی کو اسکول تک رسائی کیلئے ”ملالہ پلان“ کا اعلان کریں گے۔

اسلام آباد :شادی میں زہر خوارنی کا واقعہ،متاثرین کی تعداد70ہو گئی

اسلام آباد…اسلام آباد میں شادی کی تقریب میں زہر خوارنی کے واقعے کے نتیجہ میں70افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہےنمائندے کے مطابق شادی کی تقریب اسلام آباد کے علاقے ڈھوک بیڑخند میں جا ری تھی کہ تقریب میں شامل مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا جوں جوں لوگوں نے متاثرہ کھانا کھایا ان کی حالت غیر ہو تی گئی اور انہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر نا پڑا ۔پولیس ذرائع کے مطابق متاثرین میں دلہا اور دلہن بھی شامل 

Sunday, 9 December 2012

نجی کمپنی چاند پر ڈیڑھ بلین ڈالر میں بھیجے گی




امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے سابق افسران نے ایک نجی کمپنی کا آغاز کیا ہے جس کے تحت وہ چاند پر دو افراد کو بھیجیں گے اور اس پر ایک اعشاریہ چار بلین ڈالر لاگت آئے گی۔
گولڈن سپائیک نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ زیرِ استعمال راکٹ اور کیپسیول ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔ اس کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ وہ اس دہائی کے آخر تک دو افراد کو چاند پر بھیجنے کا ارادہ رکھتی 
یہ نجی کمپنی ان بہت سی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو سپیس ایکس کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ سپیکس ایکس کے ذریعے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر سامان بھیجا گیا تھا۔
امریکہ پہلا اور واحد ملک ہے جس نے 1960 کی دہائی میں چاند پر انسان اتارا تھا۔
لیکن اس پر آنے والے خرچے اور دلچسپی میں کمی کے باعث چاند پر کوئی اور مشن نہیں بھیجا گیا۔ امریکی صدر براک اوباما نے ناسا کا چاند کا مشن یہ کہہ کر منسوخ کردیا تھا کہ امریکہ پہلے ہی چاند پر جا چکا ہے۔
ناسا کے سابق نائب منتظم ایلن سٹرن گولڈن سپائیک کمپنی کے سربراہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دیگر ممالک کی حکومتوں کو چاند کے مشن کی پیشکش کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ جیسے جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا اور جاپان جہاں کی حکومتیں سائنسی تحقیق میں دلچسپی رکھتی ہیں یا پھر قومی وقار کے لیے یہ مشن کرنا چاہتی ہیں۔
ایلن سٹرن نے کہا ’یہ سب چاند پر سب سے پہلے جانے کی بات نہیں ہے بلکہ یہ بات ہے کلب میں شمولیت کی۔ ہم 2020 تک اس کو ایک شے کی طرح پیش کریں گے تاکہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔‘
گولڈن سپائیک کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ چاند کے پندرہ سے بیس مشنز کریں گے۔
اس کمپنی میں ناسا کے نامور افسران شامل ہیں۔ اس کمپنی کے بورڈ کے چیئرمین اپولو کے زمانے کے فلائیٹ ڈائریکٹر جیری گرفن ہیں جو ایک وقت میں جانسن خلائی سینٹر کے سربراہ بھی تھے۔
تاہم پارورڈ یونیورسٹی کے خلاباز جوناتھن میک ڈاول جو دنیا بھر میں خلائی مشنز پر نظر رکھتے ہیں کا کہنا ہے کہ کئی نئی کمپنیاں کچھ بننے سے پہلے ہی ختم ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ گولڈن سپائیک کمپنی نے جو چاند کے مشن کی قیمت مقرر کی ہے وہ اتنی زیادہ ہے کہ یہ کامیاب نہیں ہو سکے گی۔

جنوبی افریقہ: نیلسن مینڈیلا علیل ہو گئے




جنوبی افریقہ میں حکام کے مطابق ملک کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا کو علاج کے لیے ہسپتال داخل کرا گیا جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
جنوبی افریقہ کے موجودہ صدر جیکب زوما کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چورانوے سالہ نیلسن مینڈیلا کی طبعیت ٹھیک تھی اور تشویش کی کوئی بات نہیں۔
جیکب زوما نے اپنے بیان میں سابق صدر نیلسن مینڈیلا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نیلسن مینڈیلا نے بیس سال سے زیادہ قید میں گزارے اور انہیں فروری سنہ انیس سو نوے میں رہائی ملی۔
انہیں اپنے ملک پر نسل پرستی کی بنیاد پر قابض سفید فام حکمرانوں کے خلاف پر امن مہم چلانے پر سنہ انیس سو ترانوے میں امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔
نیلسن مینڈیلا سنہ انیس سو چورانوے سے انیس سو ننانوے کے دوران جنوبی افریقہ کے صدر رہے۔
واضح رہے کہ نیلسن مینڈیلا نے سنہ دو ہزار چار کے بعد سے عوامی مصروفیات کو الودٰع کہہ دیا تھا۔
نیلسن مینڈیلا کو سنہ دو ہزار گیارہ میں سینے میں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کروایا گیا تھا جبکہ رواں برس انہیں پیٹ کی تکلیف کی وجہ سے ہستپال داخل ہونا پڑا تھا۔
دوسری جانب ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ نیلسن مینڈیلا کو بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ ساتھ مزید علاج کی ضرورت پڑے گی۔
جوہانسبرگ میں موجود   نامہ نگار کے مطابق نیلسن مینڈیلا کےہسپتال داخلے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

چیمپئنز ٹرافی ہاکی: پاکستان تیسری پوزیشن کیلئے بھارت سے مقابلہ کریگا

میلبرن … چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان آج تیسری پوزیشن کا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ آسٹریلیا میں جاری چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم آج تیسری پوزیشن کیلئے بھارت سے مقابلہ کرے گی۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوا ، قومی ٹیم مقابلہ 5-2 سے ہار گئی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو میزبان آسٹریلیا نے 3-0 سے شکست دی تھی۔

جرمنی میں کرسمس کاسب سے بڑا کیک فروخت کیلئے تیار

برلن … جرمنی میں کرسمس کا سب سے بڑا کیک کرسمس بازار میں فروخت کیلئے پیش کردیا گیا۔ جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں سالانہ کرسمس میلہ سج گیا ہے، جہاں دنیا کا سب سے بڑا کرسمس کیک فروخت کیا جارہا ہے۔ 3ٹن وزنی، 3.64 میٹر لمبے اور ایک میٹر اونچے کیک کو بگھی میں جلوس کی شکل میں کرسمس بازار لایا گیا، جس کے آگے گارڈز اور بیکرز مارچ کررہے تھے۔ روایتی کیک کو بڑے سے تلوار نما چاقو سے کاٹا گیا۔ کرسمس کیک کو دیکھ کر لوگوں کے منہ میں پانی بھر آیا اور انہوں نے ہاتھوں ہاتھ خریداری شروع کردی۔ اس برس اس کیک کی فروخت سے کینسر میں مبتلا بچوں اور ان کے اہل خانہ کی امدادکی جائے گی۔

کراچی: ڈیفنس میں کار بے قابو ہوکر دیوار توڑتی ہوئی گھر میں جاگھسی

کراچی … کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر رکشہ اور بجلی کے کھمبے کو روندتی ہوئی رہائشی مکان کی دیوار توڑ کر گھر میں جا گھسی۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس خیابان اتحاد پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوتے ہوئے رکشہ، فٹ پاتھ اور کھمبے کو توڑتے ہوئے رہائشی مکان کی دیوار توڑ کر گھر میں گھس گئی۔ عینی شاہدین اور حادثے کا شکار ہونے والے رکشہ ڈرائیور کے مطابق تیز رفتار گاڑی میں 2 مرد اور ایک خاتون سوار تھے، جنہیں حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں سے نکالنے کے بعد پیچھے سے آنے والی گاڑی میں روانہ کردیا گیا، کیونکہ حادثے کے بعد گاڑی میں آگ بھی لگ گئی تھی۔ ڈی ایچ اے لفٹر کی مدد سے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی اور رکشے کو اٹھاکر گزری پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

سابق امریکی صدر کارٹر نے بھی ڈرون حملوں کی مخالفت کر دی

واشنگٹن … سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے ڈرون حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حملوں میں بے گناہ افراد کی ہلاکت سے دہشت گردی مزید بڑھے گی۔ غیر ملکی اخبار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے دہشت گردی کو مزید ہوا دیں گے۔ جمی کارٹر کا مزید کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں خواتین اور بچے بھی مرتے ہیں اور بعض اوقات یہ حملے شادی کی تقریبات پر بھی کئے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں اس پر مثبت انداز میں مزید سوچنا چاہئے۔ سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس کی 30 شقوں میں سے 10 کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ واضح رہے کہ جمی کارٹر 1976ء سے 1980 ء کے دوران امریکا کے صدر رہے ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج نے لاہور میں جعلی پولیس مقابلے کا پول کھول دیا

اہور…لاہور میں سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج نے جعلی پولیس مقابلے کا پول کھول دیا، گلبرگ کی غالب مارکیٹ میں پولیس کے ہاتھوں مارا جانے والا نوجوان محسن نہتا تھا، پولیس اہلکاروں نے ہلاکت کا یقین ہونے کے بعد لاش کے پاس پستول رکھا ، لاہور میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا یہ واقعہ گلبرگ کی غالب مارکیٹ میں پیش آیا ، پولیس نے مقابلے کا نام دے کر پہلے نوجوان محسن کو ہلاک کیا، ایس پی ماڈل ٹاوٴن نے پریس کانفرنس بلائی اور معرکے کی داستان میڈیا کو سنائی،پولیس اہلکاروں کی فرضی بہادری کی خبریں گردش میں تھیں کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو نے پولیس کی ساری کارروائی بے نقاب کر کے رکھ دی،منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہلاک ہونے والا نوجوان بھاگتا ہوا نظر آتا ہے اور پولیس اس کا تعاقب کرتی ہے، چکوال کے رہائشی محسن کو پولیس نے پہلے ٹارگٹ کر کے مارا اور ہلاکت کا یقین ہونے کے بعدمقابلے کا رنگ دینے کیلئے لاش پر پستول رکھ دیا، ہلاکت کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اہلکاروں نے مقابلے کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دی،اس واقعے پر آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ وہ جعلی مقابلوں کے خلاف ہیں اور اس واقعے کی خود انکوائری کریں گے

تائیوان : ہوٹل کا کمرہ بیٹ مین کے غار میں تبدیل

تائی پے … ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دی بیٹ مین سیریز کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جو اس فلمی کردار سے جڑی ہر چھوٹی بڑی بات میں بے حد دلچسپی رکھتے ہیں۔ تائیوان میں بھی ایک ہوٹل کی انتظامیہ کا شمار ایسے ہی دیوانوں میں کیا جاتاہے جہاں ایک کمرے کو مکمل طور پر بیٹ مین کے غار میں تبدیل کر دیا گیا ہے، اس کمرے کے در و دیوار سے لے کر اندر موجود ہر شے بیٹ مین سیریز سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ کمرے میں سجاوٹ کی غرض سے رکھے گئے تمام فرنیچر جن میں بیڈ، صوفہ ، کرسیاں، پینٹنگز، لیمپ، آئینہ اور یہاں تک کے ٹیلیوژن اسکرین بھی بیٹ مین تھیم کی حامل ہیں۔ ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔

فیصل آباد :وزیراعظم کے جلسے کیلئے اقبال اسٹیڈیم تہس نہس

فیصل آباد … پاکستان میں کھیل کے میدانوں کی ویسے ہی کمی ہے لیکن رہے سہے کھیل کے میدانوں کو بھی آج کل کبھی وی آئی پیز کے ہیلی کاپٹر اتارنے تو کبھی سیاسی جلسوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں بھی وزیراعظم پرویز اشرف کے جلسہ کیلئے کرکٹ پچ کھود کر خراب کر دی گئی۔ ہیلی پیڈ نہیں تو کیا ہواکرکٹ گراوٴنڈز ہیں نہ شایدیہی سوچ ہے سرکار کی ،وہی سرکار جوکہتی کچھ اورکرتی کچھ ہے، کھیل کی ترقی کیلئے بلند و بانگ دعوے کرنیوالی حکومت جب جی چاہتاہے کھیل کے میدان کوسیاسی میدان بناتی ہے، تو کبھی ہیلی پیڈکے طور پر استعمال کرتی ہے۔ فیصل آباد میں وزیر اعظم پرویز اشرف کے جلسے کیلئے اقبال اسٹیڈیم کوچنا گیا۔ اسٹیج کی تیاری کیلئے گڑھے کھود دیئے گئے اور تو اور کرکٹ پچ کی بھی پرواہ نہیں کی گئی۔ جس وکٹ پر وکٹیں لگائی جاتی ہیں وہاں پائپ گاڑھ دیے گئے، رہی سہی کسر شرکا نے گندگی پھیلا کرپوری کردی۔ میدانوں کو اس طرح برباد کرنے کی روش نہ بدلی گئی تو انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم گراوٴنڈز شاید ڈومیسٹک کرکٹ کے بھی قابل نہیں رہیں گے

مصری صدر محمد مرسی نے اختیارات میں توسیع کا حکم نامہ کالعدم قرار دیدیا

قاہرہ … مصری صدر محمد مرسی نے اختیارات میں توسیع کا حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصری حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آئینی بحران پر مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صدر محمد مرسی نے اختیارات میں توسیع کا حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مصری حکومت نیا صدارتی حکم نامہ جاری کرے گی تاہم آئینی مسودے پر حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ریفرنڈم شیڈول کے مطابق 15 دسمبر کو ہی ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ مہینے مصری صدر نے صدارتی اختیارات میں اضافے کا فرمان جاری کیا تھا جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، مصری دارالحکومت قاہرہ کے التحریر اسکوائر پر حکومتی جماعت اخوان المسلمون اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے جبکہ مخالفین کی جانب سے کئی دفاتر کو بھی آگ لگادی گئی تھی۔

Saturday, 8 December 2012

بھارت :پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کو مبینہ طور پر تیزاب پلادیا گیا

بنگلور…بھارت میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو ناشتے میں مبینہ طور پر تیزاب پلا دیا گیا، بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے گئی ہوئی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو ناشتے کی ٹیبل پر مبینہ طور پر تیزاب پلا کر مارنے کی کوشش کی گئی جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے ان کو باہر کردیا گیا ہے۔ ذیشان عباسی کے والد افتخار عباسی نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے بیٹے کو تیزاب پلانے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے۔

اب موبا ئل فو ن پانی سے چا رج ہوں گے

اسٹاک ہوم…این جی ٹی…بجلی نہ ہو تو مو بائل فو ن چارج کرنا بھی ایک مسئلہ بن جا تاہے لیکن اب مو با ئل فون چارج کر نے کے لیے بجلی نہیں بلکہ پانی کی ضرورت ہوگی۔ سوئیڈن کی ایک کمپنی نے ایساچارجر تیا ر کر لیا ہے جو پا نی کے ذریعے موبائل ،کیمرہ اور دیگر الیکٹر انک آ لا ت چا رج کر سکتاہے پاور ٹریکنامی اس چا ر جر کے ذریعے فون چا رج کرنے کے لیے صرف ایک چمچہ پا نی کی ضرورت ہے جسے اس چار جر میں ڈالتے ہی کیمیکل ری ایکشن کے ذریعے بر قی توانائی پیدا ہونا شروع ہو جا تی ہے۔اس چا رجر کو لا س ویگا س میں جا ری کنزیو مر الیکٹرانک شو میں پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت ڈھا ئی سو ڈالر ہے 

بھارت: مگرمچھ نے دریا سے پانی پینے والے بچے کو نگل لیا

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں دریا سے پانی پینے والے بارہ سالہ بچے کو مگر مچھ نے دبوچ لیا ، اور اس کے والد کے سامنے کھاگیا ۔یہ افسوسناک واقعہ ضلع بھنڈ کے برھی میں پیش آیا ۔ حفیظ خان نامی شخص اپنے بارہ سالہ بیٹے عمران خان کے ساتھ دریا کنارے موجود تھا ، بچہ باپ سے تھوڑے ہی فاصلے پر دریا سے پانی پی رہا ہے ۔کہ اس دوران اچانک دریا سے مگرمچھ نمودار ہوااور بچے کو دبوچ لیا ۔پھردیکھتے ہی دیکھتے اسے لے کر دریا میں غائب ہو گیا ۔حکام کے مطابق اس علاقے میں پانچ سال کے دوران اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔اوراس علاقے میں تقریبا پانچ سو مگرمچھ ہیں ۔

ایشیاء میں امریکا ،روس،چین اور بھارت کے گریٹ گیم کا آغاز

کراچی… محمد رفیق مانگٹ… ایشیاء میں گریٹ گیم کا آغاز ہو چکا ۔ افغانستان میں طاقت کے توازن کے لئے واشنگٹن او ر ماسکو میں تشویش پائی جارہی ہے۔ امریکا اور روس سماجی اور معاشی بحرانوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔روس 2014کے بعد افغانستان میں اسپیشل فورسز،ڈرون میزائل اور ٹرینر رکھنے کی مخالفت کر رہا ہے۔ روس کی اس تجویز سے ازبکستان اتفاق نہیں کررہا۔چین اور روس چاہتے ہیں کہ سابق سوویت ریاستیں امریکا سے دور رہیں۔چین سنگھائی تعاون تنظیم کے ذریعے وسیع سیکورٹی کی پیشکش کرتے ہوئے طالبان پر اپنے اثررسوخ کے لئے اپنے طویل مدتی اتحادی پاکستان کی خدمات حاصل کر رہا ہے۔ بھارت نے بھی تاجکستان میں اپنا ملٹری بیس قائم کرکے اور قازقستان میں تیل اور معدنی ذخائر کے ٹھیکے لے کر خطے میں اپنی موجودگی میں اضافہ کردیا ہے ،یہ تمام اقدامات اور پیش رفتیں کسی گریٹ گیم کا آغاز ہے جس نے سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد پہلی بار شدت اختیار کی ہے۔برطانوی اخبار”فنانشل ٹائمز“ کیمطابق آج سے سولہ سال قبل وسطی ایشیاء افراتفری کا شکار تھا۔ کابل پر طالبان قابض ہونے کے بعد شمالی علاقوں کی طرف بڑھ رہے تھے۔کچھ کمانڈروں نے پورے خطے میں طالبانائز یشن پھیلانے کی دھمکی دے دی تھی۔اس صورت حال نے چین اور روس کو مجبور کیا کہ وہ سابق سوویت ریاستوں کی مدد کریں۔ گیارہ ستمبر کے بعد طالبان کا خطرہ کم ہوگیا۔ لیکن آج وسطی ایشیا ء ایک بار پھر امریکی فوجیوں کی افغانستان باہر نکلنے کے خیال سے بے چینی کا شکار ہے۔اس خطرے کی بڑی وجہ اسلامی تحریک ازبکستان (آئی ایم یو) ہے جن کے کئی ارکان پاکستان کے قبائلی علاقے میں گزشتہ ایک دہائی تک رہے ۔اب وہ مسلح اور جنگ کے لیے تیار ہیں۔شمالی افغانستان کے راستے وہ وسطی ایشیاء میں داخل ہونے والے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نیٹو،امریکی اور یورپی یونین کے سیکورٹی حکام نے خطے کا دورہ کرکے ازبکستان،ترکمانستان اور تاجکستان کی حکومتوں کو اعتماد کو بحال کرانے کی کوشش کی اورکرغزستان کی امداد اور سیکورٹی کے حوالے سے بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ امریکی حکام کی طرف سے ان ریاستوں کو افغان جنگ کے ناپسندیدہ بھاری ہتھیاروں کی فروخت کی پیشکش کرنے کا امکان ہے۔لیکن اسی لمحے چین اور روس چاہتے ہیں کہ یہ ریاستیں امریکا سے دور رہیں۔خاص کر ولادیمیر پوٹن ان ریاستوں کو اپنے ساتھ رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ اکتوبر میں پوٹن نے تاجکستان میں اڈے کو محفوظ بنانے کے لئے30 سال کے ایک نئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ تاجکستان کے بیس پر موجود سات ہزار روسی فوجیوں میں اضافے کا امکان ہے۔اس سے ایک ماہ قبل پیوٹن نے کرغزستان کے ساتھ ہوائی بیس کے لئے 20سالہ معاہدہ کیا تھا۔ پوٹن کا مقصد یقین دہانی حاصل کرنا ہے کہ امریکی موجودگی اس خطے میں بہت کم رہ جائے ۔اس وقت روس نے نیٹو سپلائی کیلئے اپنی سرزمین سے گزرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔اسی لیے امریکا نے افغان جنگ سے انخلاء کے لئے پاکستان کے جنوبی راستوں پر انحصار کم کرنے کے لئے بات چیت کا آغاز کیا۔ اور وہ امریکا کا ساتھ دے رہاہے۔ شمالی افغانستان میں نیٹو فروسز ایشیائی اسلامی عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کارروائیاں کررہی ہے۔آئی ایم یو کا القاعدہ اور پاکستان کی کالعدم تنظیموں سے بھی روابط ہیں۔اب اس گروپ میں چین ،ترکی ،آزبائیجان او رچیچن سمیت کئی وسطی ایشیائی ممالک کے عسکریت پسند اس میں شامل ہیں۔

اکشے کمار کو اپنی نئی فلم کے لیے سات کلو وزن کم کرنے کی ہدایت

ممبئی …بالی وڈ خطروں کے کھلاڑی ، اکشے کمار کو اپنی نئی فلم میں نظر آنا ہے ، آرمی آفیسر۔اس کے لیے ان کو ٹارگٹ ملاہے 7 کلووزن کم کرنے کا۔ ایکشن ہیرو ، اکشے کمار نے نئی فلم سائن کی ہے ، جو تامل فلم کا ری مک ہے ، فلم میں اکشے آرمی آفیسر بنے ہیں ، اپنی حالیہ عمر سے 12 سال چھوٹا نظر آنے کے لیے انہیں 7 کلووزن کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹرکہتے ہیں کہ مارشل آرٹس کے ماہر اکشے فٹ ہیں ، لیکن رول میں بہترین نظر آنے کے لیے وزن گھٹانا ہوگا، فلم میں اکشے کی ہیروئن پرینیتی چوپڑا ہیں، جنھوں نے فلم عشق زادے سے شہرت حاصل کی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے 270 کیسز سی آئی ڈی کے حوالے کردیئے


کوئٹہ … محکمہ داخلہ بلوچستان نے ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان،لاپتہ افراد اور مسخ شدہ لاشوں سے متعلق 270 کیسز پولیس اور لیویز سے لیکر سی آئی ڈی پولیس کے حوالے کردئیے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے یہ کیسز سپریم کورٹ کے حکم پر پولیس اور لیویز سے لیکر سی آئی ڈی کے سپرد کئے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے کیسز تو سی آئی ڈی کے حوالے کردئیے گئے ہیں مگر اس محکمے کو عملے کی کمی کا سامنا ہے، اس صورتحال کے پیش نظر آئی جی پولیس بلوچستان نے محکمہ پولیس کے 45 انویسٹی گیشن آفیسرز کے تبادلے پولیس سے سی آئی ڈی میں کئے مگر ان 45 افسران میں سے کسی نے بھی سی آئی ڈی میں رپورٹ نہیں کی، جبکہ دوسری جانب سی آئی ڈی پولیس کے اپنے 3ڈی ایس پیز بھی رخصت پر ہی

چیمپئنز ٹرافی ہاکی: پاکستان آج سیمی فائنل میں ہالینڈ سے مقابلہ کریگا

میلبرن … ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم آج سیمی فائنل میں ہالینڈ سے مقابلہ کرے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور ہالینڈ مد مقابل ہوں گے، دونوں کا ہدف ایک ہوگا، جیت اور صرف جیت۔ میلبرن میں جاری ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم بلند حوصلوں کے ساتھ میدا ن میں اترے گی۔ ویسے یہ بھی حقیقت ہے کہ 2006 سے گرین شرٹس ہالینڈ سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں جیت سکی، لیکن کھلاڑیوں کی فارم کو دیکھتے ہوئے یہ امید کی جا سکتی ہے کہ پاکستان فائنل تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی قطر ایرویز کی پرواز میں بچے کی ولادت

کراچی…پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی غیرملکی ایرلائن کی پرواز میں بچے کی ولادت ہوئی ہے ،میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے طیارے کو کراچی میں اُتار لیا گیا۔ سی اے اے زرائع کے مطابق غیرملکی ایرلائن کی پرواز نمبر 883 سیئول سے دوہا جارہی تھی۔ دوران پرواز مسقط سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون مسافر کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ، طیارہ اُس وقت پاکستان کی فضائی حدود میں تھا۔ میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے طیارے کو کراچی میں اتار لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں ، اور انہیں کراچی کے ایک مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے 6 پائلٹس کی ڈگری جعلی، ملازمت سے فارغ کردیا گیا

کراچی … جعلی تعلیمی اسناد کی وجہ سے پی آئی اے سے نکالے گئے 3 پائلٹوں میں صدر اور وزیراعظم کا خصوصی طیارہ اڑانے والا پائلٹ کیپٹن فہیم بھی شامل ہے، جعلی اسناد پر پی آئی اے کے مزید 3 پائلٹوں کو جبری ریٹائرڈ کردیا گیا، یہی نہیں 500 فضائی میزبانوں کی اسناد بھی جعلی ثابت ہوئی ہیں، پی آئی اے میں بھرتی کیلئے پائلٹ کی تعلیمی قابلیت محض انٹر ہے۔ برطرف اور جبری ریٹائرڈ کئے گئے پی آئی اے کے باکمال پائلٹوں نے میٹرک اور انٹر کی جعلی تعلیمی اسناد جمع کرائی تھیں۔ برطرف ہونے والے کیپٹن فہیم محمود 28 سال سے پی آئی اے میں مختلف اقسام کے طیارے اڑاتے رہے، اس دوران سابق صدر پرویز مشرف سمیت کئی صدور اور وزرائے اعظم کی وی وی آئی پی پروازیں بھی اڑائیں، انٹر سائنس کے جعلی سرٹیفکیٹ کے باوجود وہ چیف پائلٹ بوئنگ 777 اور چیف پائلٹ ٹیکنیکل جیسے اعلیٰ اور اہم ترین عہدوں پر بھی فائز رہے۔ جعلی تعلیمی اسناد پر برطرف کئے گئے دوسرے 2 پائلٹ کیپٹن جہاں زیب اور کیپٹن ارشد محمود 18 ، 18 سال سے پی آئی اے میں ملازمت کررہے تھے، جعلی تعلیمی اسناد پر پکڑے جانے والے مزید 3پائلٹوں کیپٹن شایان حقی، کیپٹن عصمت اور کیپٹن شاہد منان کو جبری ریٹائرڈ کردیا گیا۔ اس طرح جعلی تعلیمی اسناد پر پی آئی اے سے 6 پائیلٹوں کو نکالا گیا ہے۔ دوسری جانب لاجواب سروس فراہم کرنے والے پی آئی اے کے سینکڑوں مرد اور خواتین فضائی میزبانوں کی تعلیمی اسناد بھی جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران 500 سے زیادہ فضائی میزبانوں کی تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہوئیں، تاہم بتایا جاتا ہے کہ پی آئی اے کی سی بی اے یونین پیپلز یونٹی کے دباوٴ پر جعلی تعلیمی اسناد والے فضائی میزبانوں کے خلاف کارروائی فی الحال روک دی گئی ہے۔

بھارت نے آج تک پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا،حافظ ادریس


لاہور…جماعت اسلامی کے رہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ بھارت نے آج تک پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا،اسے پسندیدہ ملک قرار دینے کا فیصلہ درست قرار نہیں دیا جا سکتا، سیدمودوددی انسٹی ٹیوٹ لاہور میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد ادریس کا کہنا تھا کہ غزہ اورکشمیر کے مسلمانوں نے خون کے نذرانے پیش کرکے یہود وہنود کو ناکوں چنے چبوائے مگر مسلم حکمرانوں کی بزدلی نے سارے ثمرات ضائع کردیے ،ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستانی حکمران آنکھیں بند کرکے بھارت سے دوستی کا راگ الاپ رہے ہیں جوکشمیری مجاہدین کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے 

القاعدہ لیڈر ایمن الظواہری کا جانشین ڈرون حملے میں ہلاک

واشنگٹن … پاکستان میں کئے گئے ڈرون حملے میں القاعدہ کا سینئر رہنما اور ایمن الظواہری کا جانشین شیخ خالدبن عبدالرحمان ہلاک ہوگیا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی حکام نے کہاہے کہ پاکستان میں حالیہ کیے گئے ڈرون حملے میں شیخ خالد بن عبدالرحمان الحسین المعروف ابو زید الکویتی مارا گیا ہے۔ القاعدہ نے جمعے کی صبح اپنی ایک ویب سائٹ پر الکویتی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ناشتہ کررہے تھے۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ 46 سالہ الکویتی افغانستان اورپاکستان میں القاعدہ کا آخری سینئر رہنما تھا۔

میرانشاہ: افغان علاقے سے پاکستان میں 8 مارٹر فائر

میران شاہ … میران شاہ میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے 8 مارٹر گولے فائر کئے گئے، تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ذرائع کے مطابق میران شاہ کے افغان سرحدی علاقے ڈانڈے کچ میں سرحد پار سے 8 مارٹر گولے فائر کئے گئے۔ مارٹر گولے فائر ہونے کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کی گئی، تاہم واقعے میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79