سویڈن میں آج پہلی بار اذان کی آواز گونجے گی
|
اسٹاک ہوم…سویڈن میں آج پہلی بار اذان کی آواز گونجے گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سویڈن پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ دارالحکومت اسٹاک ہوم کے مضافات میں واقع مسجد Fittja کو جمعے کی نماز کے لئے اذان دینے کی اجازت دے گی ۔ یہ سویڈن کی Botkyrka میونسپلٹی کی پہلی مسجد ہوگی جس سے اذان کی آواز بلند ہو گی۔ پولیس کے مطابق مسجد Fittja کو جمعے کے دن 12 سے ایک بجے کے درمیان اذان کے لئے 3 سے پانچ منٹ کی اجازت ہو گی۔ یہ مسجد 2007 میں تعمیر کی گئی تھی جہاں 15 سو کے قریب مسلمان آباد ہیں۔ Botkyrka میونسپلٹی کے اسلامک ایسوسی ایشن کے سربراہ اسماعیل اوکر اورمسلم کمیونٹی نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ |
No comments:
Post a Comment