ایران میں تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی آپریشن مکمل
|
تہران… ایران میں تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی آپریشن مکمل کرلیا گیاہے ، حکومت نے متاثرہ علاقے میں تعمیرات نو کا آغاز کردیا ہے۔ایران کے صوبے، بو شہر میں منگل کو 6.1 شدت کے زلزلے سے37 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور ایک ہزارسے زائد افراد زخمی ہوئے ، زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونیو الے قصبہ کاکی میں فوج اور امدادی کارکنوں نے تلاش کا کام مکمل کرلیا ہے ، اب خیمے لگا کرعارضی باورچی خانے اور بیت الخلا بنائے جارہے ہیں،بچ جانے والوں کو پانی ، خوراک اور ادویات جیسی ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ |
No comments:
Post a Comment