کیلے کا استعمال فالج اور بلند فشارِ خون سے محفوظ رکھتا ہے ،تحقیق
|
لندن …برطانوی طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق غذ ا میں کیلوں کا زیادہ استعمال فالج اور بلند فشارِ خون سے محفوظ رکھتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلے ان چندپھلوں میں سے ایک ہے جن میں قدرتی طور پر پوٹاشیم بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔جوافراد زیادہ کیلے کھاتے ہیں وہ بلند فشارِ خون میں مبتلا نہیں ہوتے۔تحقیق میں واضح کیا گیاہے کہ ایک کیلے میں تقریباً420ملی گرام پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔اپنی خوراک میں پوٹاشیم کازائد استعمال رکھنے والوں میں فالج کا خطرہ 24فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ |
No comments:
Post a Comment