دواوٴں کی قیمتیں15سے20فیصدتک بڑھانے کی تیاریاں
|
کراچی…غربت کے مارے لوگوں کے لیے ایک اور بری خبر ہے کہ دواوٴں کی قیمتوں میں اضافے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔دواوٴں کی قیمتوں میں اضافے کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کااجلاس10اپریل کوہوگا۔ذرائع کے مطابق نئے فارمولے سے دواوٴں کی قیمتیں15سے20فیصدتک بڑھنے کاخدشہ ہے۔چیرمین فارمابیورو کے مطابق دواسازصنعت کی کاوباری لاگت اورمسائل میں اضافہ ہواہے،روپے کی گرتی ہوئی قدرسے بھی لاگت میں اضافہ ہوا،12سال کے دوران دواوٴں کانیافارمولاطے نہیں ہوا،دواوٴں کی قیمتوں میں ردوبدل مریضوں کی بہبودکیلئے ہے۔ |
No comments:
Post a Comment