سپریم کورٹ کااوگرا کا تمام ریکارڈ قبضے میں لینے کا حکم
|
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی کو اوگرا کا تمام ریکارڈ قبضے میں لینے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس افتخار محمدچودھری نے کہا ہے کہ ڈی جی اوگرا نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کر کے یہ حکم جاری کرنے پر مجبور کیا۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے دور میں میگا پراجیکٹ میں ردوبدل کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس افتخار محمدچودھری نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ اوگرا کا تمام رکارڈ قبضے میں لے لیں ،چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ سارے ملک کے اندر لوٹ مار مچی ہوئی ہے ، عدالت کا مقصد ملکی دولت کا تحفظ کرنا ہے ، کیس کی مزید سماعت 15 اپریل کو ہو گی۔
|
No comments:
Post a Comment