انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ختم
|
اسلام آباد… انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، اب امیدواروں کی جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع ہوگا جو سات اپریل تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن پہلے ہی واپڈا، پی ٹی سی ایل، این ٹی سی اور محکمہ گیس سے نادہندگان کی فہرست طلب کرچکا ہے جو فراہم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے پاس آج آخری دن ہے،سات اپریل کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑ تال مکمل ہونے کے بعد آٹھ سے دس اپریل تک منظور یا مسترد ہونے والے کاغذات کے خلاف اپیلیں کی جاسکیں گی۔ |
No comments:
Post a Comment