Friday 5 April 2013

غزہ پر اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ

غزہ سٹی…حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے نومبر2012 کے بعدغزہ پر پہلا فضائی حملہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے شمالی غزہ کے ایک کھلے علاقے پر بمباری کی تاہم واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ نومبر 2012 میں اسرائیل نے فلسطین کے علاقے غزہ پر 8 دنوں تک حملہ کیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کامعاہدہ ہواتھا۔ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 170 فلسطینی جاں بحق اور 6 اسرائیلی ہلاک ہو گئے تھے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام نے فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات نہیں بتائیں۔ 

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79