صدر براک اوباما نے امریکہ کو لاحق 'سائبر' خطرات میں اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں سے کئی خطرات کے پیچھے بعض "حکومتوں" کا ہاتھ ہے۔
واشنگٹن — صدر براک اوباما نے امریکہ کو لاحق 'سائبر' خطرات میں اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں سے کئی خطرات کے پیچھے بعض "حکومتوں" کا ہاتھ ہے۔
بدھ کو نشر ہونے والے ایک ٹی وی انٹرویو میں صدر اوباما نے بعض اراکینِ کانگریس کے ان خدشات کو دہرانے سے تو گریز کیا کہ امریکہ اور چین کے درمیان باقاعدہ 'سائبر جنگ' جاری ہے، لیکن انہوں نے امریکہ پر ہونے والے 'سائبر' حملوں میں بعض ممالک کے ملوث ہونے کی نشاندہی ضرور کی۔
'اے بی سی نیوز' کو دیے جانے والے انٹرویو میں صدر اوباما کا کہنا تھا، "جنگ کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ہمیں محتاط رہنا چاہیے۔۔۔ 'سائبر' جاسوسی یا 'سائبر حملوں' اور ایک باقاعدہ جنگ میں خاصا واضح فرق ہے"۔
لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ امریکہ کو لاحق 'سائبر' خطرات میں اضافہ ہوا ہے اور ان میں سے کئی خطرات کو پروان چڑھانے میں بعض حکومتوں کا ہاتھ ہے۔
امریکی صدر کے بقول، "ان میں سے کئی کاروائیوں کو بعض ریاستوں کی مد دحاصل ہے جب کہ دیگر کے پیچھے جرائم پیشہ عناصر کارفرما ہیں"۔
اپنے انٹرویو میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے چین اور بعض دوسرے