نیو ٹاؤن میں ایک بین المذاہب تعزیتی اجلاس ہوا جس میں ایک یہودی مذہبی پیشوا نے عبرانی زبان میں دعا پڑھی، جب کہ مقامی اسلامی سینٹر سے وابستہ ایک مسلمان بچے نے قرآنی آیات پڑھیں۔ صدر اوباما نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’قوم کی دعائیں اور محبتیں‘ نیو ٹاؤن کے لوگوں کے ساتھ ہیں
واشنگٹن — گذشتہ جمعے کو امریکی ریاست کنیٹی کٹ کے نیو ٹاؤن شہر کے سینڈی ہُک ایلیمنٹری اسکول میں ایک بیس سالہ
لڑکے نے اندھا دھند فائرنگ کی، جِس کے نتیجے میں 20معصوم بچے جِن کی عمریں چھ سے 10سال کے درمیان تھیں، جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ چھ دیگر افراد ہلاک ہوئے۔
اُسی شام صدر اوباما نے، جو خود بھی دو بیٹیوں وں کے باپ ہیں، اپنے ردِ عمل کا اظہار کرنے کے لیے نیو ٹاؤن