ca-app-pub-4820796287277991/7704934546 Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs

Monday, 3 December 2012

گومل زام ڈیم کے مغوی ملازمین کے رشتہ داروں کی جانب سے ان کی رہائی کا مطالبہ


شاور – گومل زام ڈیم پراجیکٹ کے مغوی کارکنوں کے رشتہ داروں نے طالبان سے رحم کی التجائیں کرتے ہوئے اپنے پیاروں کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی ہیں۔ دوسری جانب عسکریت پسندوں نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 15 کروڑ روپے (16 لاکھ ڈالر) تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔
دریں اثناء دینی علماء، شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد، شہری معاشرے کے کارکنوں اور پاکستانی نوجوانوں نے 15 اگست کو اغوا کی اس کارروائی کو انتہائی قابل مذمت اور غیر انسانی فعل قرار دیا ہے جس کا اسلام میں کوئی جواز نہیں بنتا۔
اسلامی علماء نے اغوا اور تاوان کے مطالبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا ہے جو کہ معاشرے اور اسلام میں ناقابل قبول ہے۔
پاکستانی طالبان نے 27 نومبر کو ایک وڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے 15 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ بعض قید دہشت گردوں کو رہا کرنے کے لیے 3 دسمبر کی مہلت دی تھی۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو یرغمالیوں کو قتل کر دیا جائے گا۔طالبان کی جانب سے 27 نومبر کو جاری کردہ ایک وڈیو سے لی گئی تصویر میں گومل زام ڈیم کے مغوی ملازمین پاکستانی حکومت سے اپنے اغوا کاروں کے مطالبات ماننے کی اپیل کر رہے ہیں۔ [بشکریہ ظاہر شاہ]
طالبان عسکریت پسندوں نے ڈیم کے آٹھ کارکنوں کو اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ عید الفطر کی تعطیلات کے لیے گومل زام ڈیم سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے کے لیے ٹانک وانا روڈ پر سفر کر رہے تھے۔ ملازمین میں سوات کے رہائشی سب ڈویژنل افسر شاہد علی خان اور سب انجنئیر ثناء اللہ بھی شامل ہیں۔
ستائیس نومبر کو جاری کی جانے والی 46 سیکنڈ دورانیے کی وڈیو میں شاہد علی خان اردو میں بات کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے چنگل سے کارکنوں کی رہائی کی اپیل کر رہے ہیں۔
سیکورٹی فورسز نے یرغمالیوں کی گاڑی بازیاب کر لی ہے مگر کارکن تاحال طالبان کی تحویل میں ہیں اور 3 دسمبر کی حتمی تاریخ بھی قریب پہنچ رہی ہے۔ واپڈا کے چیئرمین راغب شاہ کا کہنا ہے کہ پانی اور بجلی کا ترقیاتی ادارہ ملازمین کو آزاد کرانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے۔

اسلامی، لادین قانون میں اغوا کی ممانعت

اغوا کے اس واقعے پر ہر طرف سے طالبان کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
خیبر پختونخواہ کے وزیر برائے مذہبی امور نمروز خان نے سینٹرل ایشیا آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی نے خود قرآن پاک میں کہا ہے کہ ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے اور یہی اسلام کا بنیادی فلسفہ ہے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو تاوان کی خاطر اغوا کرنا دہشت گردی کی بدترین شکل ہے اور اسلام میں اس کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ اسلام میں اس طرح کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان کے مرتکب افراد غالباً بدترین دہشت گرد اور انسانیت کے قاتل ہیں۔
ضلع پشاور کے خطیب اعلٰی اور سابق وزیر برائے مذہبی امور خیبر پختونخواہ قاری روح اللہ مدنی نے کہا کہ قانون شریعت اور پاکستان کے لادین قانون دونوں میں ہی غیر جنگجوؤں کو تاوان کی غرض سے یا اپنے ایجنڈے کی خاطر اغوا کرنے کی ممانعت ہے۔
مدنی نے سینٹرل ایشیا آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ان واقعات میں ملوث افراد نہ صرف معاشرے اور صوبے کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ وہ اسلام کے حقیقی تصور کو بھی داغدار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں بے گناہ انسانوں کے خلاف تشدد جیسے اقدامات کی سختی سے ممانعت ہے۔

اغوا کی کاروائیوں کے نتائج

انہوں نے کہا کہ سرکاری حکام اور تاجروں کے اغوا نے معیشت اور قومی ترقی کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے کیونکہ ان جرائم کے باعث سرمایہ کار اور دیگر ممکنہ کاروباری ادارے ملک میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عناصر انسانیت، ملک اور مجموعی طور پر مسلمانوں کی کوئی خدمت نہیں کر رہے بلکہ وہ انہیں پتھر کے زمانے میں دھکیل رہے ہیں۔
پشاور یونیورسٹی کی ایک طالبہ سائرہ نے سینٹرل ایشیا آن لائن کو بتایا کہ عسکریت پسندوں کے مظالم نے نوجوان نسل کو واقعی دہشت زدہ کر دیا ہے اور مذہبی جنونیوں کے خلاف اس کی نفرت بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند سرکاری حکام اور سماجی و انسانی حقوق کے کارکنوں کو اغوا کرنے کے ذریعے ہمارے معاشرے کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ معاشرے کو معذور کرنا چاہتے ہیں مگر نوجوان ان کے ایجنڈے سے واقف ہیں۔ وہ اسلام کی کوئی خدمت نہیں کر رہے۔ اس کی بجائے وہ اسلام کے حقیقی اصولوں سے پیٹھ موڑ رہے ہیں۔
سائرہ نے کہا کہ میری دو تجاویز ہیں، حکومت سرکاری حکام کو تحفظ فراہم کرے یا پھر عسکریت پسند عناصر کو سبق سکھایا جائے اور ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے۔
پشاور یونیورسٹی کے علاقائی مطالعہ مرکز کے طالب علم وسیم الرحمٰن نے کہا کہ اغوا اور بھتہ خوری کے یہ ہتھکنڈے عسکریت پسندوں کی ذہنیت ظاہر کرنے کا کافی ثبوت ہیں جنہیں انسانی اقدار اور اسلام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

رشتہ داروں کی جانب سے رہائی کی اپیلیں

مغوی ملازمین کے رشتہ دار اپنے پیاروں کی رہائی کی اپیلیں کر رہے ہیں۔
چھبیس نومبر کو ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران مغوی سب انجنئیر کی والدہ نے حکام سے درخواست کی کہ وہ آٹھوں یرغمالیوں کی رہائی میں مدد کریں۔
ایک یرغمالی کے والد علی مرجان نے کہا کہ مغویوں کے اہل خانہ نے بھی مزید معلومات کے لیے طالبان سے رابطے کی کوششیں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان نے ہمیں کچھ نمبر دیے ہیں مگر جب ہم انہیں ملاتے ہیں تو وہ نہیں ملتے۔ وہ ان کی رہائی کے لیے 15 کروڑ روپے تاوان مانگ رہے ہیں مگر ہم غریب لوگ ہیں۔
عسکریت پسندوں نے اپنی دہشت گردی کی مہم کے لیے مالی وسائل جمع کرنے کی غرض سے حالیہ سالوں میں اغوا برائے تاوان کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ سینٹرل ایشیا آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اس طرح کے گروپوں کے لیے تاوان کی رقم آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
پاکستان نے عسکریت پسندوں کے تاوان کے مطالبات کے آگے گھٹنے نہ ٹیکنے کے لیے مختلف حکمت عملیاں آزمائی ہیں۔ مثال کے طور پر رواں سال کے اوائل میں وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت پاکستان نے ایک انسداد دہشت گردی کمیٹی قائم کی تھی جسے تاجروں کے اغوا کے خلاف تحفظ کی حکمت عملی وضع کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ منصوبوں میں ہتھیاروں کی نشاندہی کے بہتر نظام استعمال کرنا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اغوا کاروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کے لیے زور دینا شامل ہیں۔

English Vinglish (2012) DVD SCR Rip Hindi Movie

Student Of The Year (2012) hindi movie


Son of Sardar DVDScr 2012 hindi move


لاہور: سی این جی اسٹیشنز 3 دن کیلئے بند، شہری پریشان

لاہور … لاہور میں سی این جی اسٹیشنز 3دن کیلئے بند کر دیئے گئے، شہری ساری رات گیس بھروانے کیلئے لائنوں میں کھڑے رہے۔ لاہور میں سی این جی اسٹیشنز 3 روز کے لئے بند کردیئے گئے ہیں، شہری ساری رات سردی میں لائن میں لگے رہے تاکہ اپنی گاڑی کے سلنڈرز فل کرا سکیں لیکن لمبی قطار کی وجہ سے چند لوگ ہی سی این جی بھروا سکے۔ صارفین چھٹی انجوائے کرنے کی بجائے اتوار کی شام سے ہی گاڑیوں میں گیس بھروانے کیلئے لائنوں میں لگ گئے تھے۔شہریوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سونے، چاندی اور قیمتی جواہرات سے مزین قرآنِ پاک کی نمائش

کازان … جس طرح خدا تعالیٰ سے محبت جتانے کیلئے کوئی پیمانہ مقرر نہیں، اسی طرح اس کے رسول ﷺ پر نازل کئے گئے قرآنِ پاک سے مسلمانوں کی عقیدت و محبت کا بھی کوئی ثانی نہیں۔ خدا کی کتاب سے بے مثال محبت کا نظارہ روس کے جمہوریہ تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں دیکھنے کو ملا، جہاں دنیا کا سب سے بڑا قرآن وہاں کی مرکزی مسجدمیں نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔ ایک اطالوی کمپنی سے تیار کروائے گئے 632 صفحات پر مشتمل اس قرآن ِ پاک کا وزن 800 کلو گرام ہے جو 1.5 میٹر چوڑا اور 2 میٹر لمبا ہے۔ ایک سال کے عرصے میں تیار ہونے والے اس قرآنِ پاک کے سر ورق پر سونے اور چاندی کی تہہ کیساتھ ساتھ فیروزے اور مرمرِ سبز سمیت کئی قیمتی جواہرات جڑے ہوئے ہیں جس کی تیاری پر کم و بیش 1.3 ملین ڈالر لاگت آئی ہے۔

ارجنٹائن میں ٹینگو ڈانس فیسٹیول منایا گیا، سیکڑوں جوڑوں کا رقص

بیونس آئرس … ارجنٹائن میں ہونے والے ٹینگو ڈانس فیسٹیول میں دنیا بھر سے آئے سیکڑوں جوڑوں نے رقص کا مظاہرہ کیا۔ ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ٹینگو فیسٹیول روایتی جوش وخروش سے منایاگیا، سیکڑوں افراد ٹینگو رقص کرتے سڑکوں پر آگئے۔ رقص وموسیقی کے اس منفرد میلے میں ہر سال دنیا بھر سے بڑی تعدادمیں ڈانس کے شوقین شرکت کیلئے آتے ہیں اور خوب انجوائے کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے یونیسکو نے 2009 ء میں اسے عالمی ثقافتی ورثے کاحصہ بنالیاہے

سی این جی کی قیمتیں، غور کیلئے قومی اسمبلی کی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد … جب سے گیس کی قیمت کم مقرر کی گئی، شہریوں کو سی این جی ملنا ہی دشوار ہوگئی۔ کیوں کہ سی این جی مالکان کو کم قیمت منظور نہیں، اسی معاملے پر غور کیلئے قومی اسمبلی کی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ سی این جی کیلئے رات بھر رلنے والے لاہور کے شہری پھٹ پڑے، رات کی نیند قربان کرکے بھی سی این جی نہ ملے تو یہ غم وغصہ بے جا نہیں، ویسے بھی اب چار دن لاہور میں سی این جی ملنے کا کوئی امکان نہیں، جب سے سی این جی کی قیمتیں کم ہوئیں، خواری ملک بھر میں لوگوں کا مقدر بن گئی ہے، کبھی ناغہ ہوجاتاہے اور کبھی مالکان کا موڈ آف اور ڈھونڈ ڈھانڈ کر کوئی پمپ کھلا مل جائے تو قطار میں لگنے سے پہلے 10 بار سوچنا پڑتا ہے۔ اب تو لوگ انتظار کررہے ہیں کہ جلد نئی قیمتوں کا اعلان ہو تو اس اذیت سے جان چھوٹے ۔ یہی معاملہ آج قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کی ذیلی کمیٹی میں زیر غور آئے گا۔ جمشید دستی کی سربراہی میں یہ کمیٹی سی این جی کی مناسب قیمتوں کے تقرر کیلئے سفارشات تیار کرے گی، اسی کمیٹی میں پی ایس او کے ذخائر سے اربوں روپے کے تیل کی چوری کا معاملہ بھی اٹھایاجائیگا، جس کیلئے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں ۔ ادھر سپریم کورٹ میں بھی رواں ہفتے سی این جی کی قیمتوں کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوگی۔ عوام یہی امید کررہے ہیں کہ جلد انہیں اس مشکل سے نجات دلائی جائے گی 

امریکی باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے ٹوائی لائٹ کاراج

نیویارک … ہالی ووڈ مووی ٹوائی لائٹ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار ہے، 3 ہفتوں میں 250 ملین ڈالر کا بزنس کرلیا۔ ٹوائی لائٹ ساگاکی آخری فلم بریکنگ ڈاوٴن پارٹ ٹو 17.4 ملین ڈالر کے بزنس کے ساتھ مسلسل تیسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر ٹاپ پر رہی۔ ویمپائر اسٹوری مجموعی طور پر 250ملین کماچکی ہے۔ بانڈ سیریز کی فلم اسکائی فال نے ریلیزکے چوتھے ہفتے 17 ملین ڈالر کا کامیاب بزنس کیا اور ایجنٹ زیرو زیرو سیون اب تک 246 ملین ڈالر بٹور چکا ہے۔ اسٹیون اسپیل برگ کی لنکن اور رائز آف دی گارجینز تیسرے نمبر پر رہیں۔

کیا پاکستان رضیہ ہے



فائل فوٹو، پاکستان پولیس
ہر آنے والے دن میں میرا شک یقین کی سرحد چھو رہا ہے کہ پاکستان ایک ملک نہیں بلکہ وہ رضیہ ہے جو مسلسل غنڈوں میں پھنسی ہوئی ہے۔
کوئی کن کٹا اس کے سر سے نظریاتی تشخص کی چنری کھینچ رہا ہے تو کسی خبیث کے ہاتھ میں اس کی سماجی شناخت کے بال ہیں۔کوئی چھری باز اس کا اقتصادی بازو مروڑ رہا ہے تو کوئی ہوس پرست اس کی کمر میں عریانی و فحاشی کی کہنی ٹکا رہا ہے۔کوئی بھینگا اسے نگاہوں نگاہوں میں ہونٹوں پر زبان پھیرتے ہوئے کچا کھانے کی فکر میں ہے تو کوئی جوتی چور اس کے پیروں سے امیدوں کی چپل اتار بھاگنے کی سوچ رہا ہے۔جو دیگر دس نمبرئیے رضیہ کو گھیرے میں لیے فحش گوئی اور متواتر اشارے بازی میں مصروف ہیں وہ الگ ہیں۔
اس رضیہ کی معیشت کو کوئی پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتا۔چین دوستی کے پردے میں سستی اشیا کے وزن سے اس کی کمر توڑ رہا ہے۔۔۔بھارت کا اقتصادی اونٹ موسٹ فیورڈ نیشن معاہدے کے بہانے مقابلے کی اہلیت سے عاری خوف زدہ پاکستانی تجارت و صنعت کے خیمے میں گردن ڈال رہا ہے۔
افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ کے بہانے اس کا محصولاتی خون چوس رہا ہے۔۔۔جاپانی ری کنڈیشنڈ گاڑیاں ناقص میٹریل سے تیار مہنگی مقامی کار انڈسٹری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی بھیانک سازش میں مصروف ہیں۔۔۔سستی سمگلڈ ادویات مہنگی و غیر معیاری دیسی ڈرگ انڈسٹری کا گلا گھونٹ رہی ہیں۔۔۔غیر ملکی سگریٹ مقامی ٹوبیکو انڈسٹری کے لیے پولیو بن چکے ہیں۔۔۔برادر خلیجی ممالک کی سرمایہ کاری قومی مواصلاتی اداروں اور تعمیراتی انڈسٹری کو نگل رہی ہے۔۔۔توانائی اور معدنی وسائل پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کی خونی چمگادڑیں منڈلا رہی ہیں۔
اس رضیہ کا مذہبی تشخص بھی ہمیشہ کی طرح خطرے میں ہے ۔کبھی ہندؤوں کے ہاتھوں تو کبھی ملحد کیمونسٹوں کے ہاتھوں۔۔۔کبھی لبرل فاشسٹوں کے ہاتھوں تو کبھی بدعتیوں اور مشرکوں کے ہاتھوں۔۔۔کبھی طالبان کے ہاتھوں تو کبھی سعودیوں اور ایرانیوں کے ہاتھوں۔۔۔گویا مذہبی تشخص نا ہوا رضیہ کے سر پر رکھی مٹکی ہوگئی جسے ہر ایرا غیرا پھوڑنا چاہ رہا ہے۔
اور پاکستانی ثقافت۔۔۔( آج تک کوئی نہ سمجھا سکا کہ اس کا مطلب یا متفق علیہ تشریح کیا ہے)۔اغیار ہیں کہ اس دھندلی ثقافت کو بھی برداشت نہیں کر پا رہے۔بھارت نے پہلے تو معیاری پاکستانی فلمی صنعت کو غیر معیاری ہونے کے پروپیگنڈے سے کھکھل کیا۔پھر یہاں کے فنکاروں اور گلوکاروں کو لکشمی کی چمک دمک دکھا کر اغوا کیا۔پھر اپنے چینلوں کے زریعے عریانی و فحاشی کے سیلاب کا رخ پاکستان کی جانب موڑ دیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ آج بھارتی ثقافتی ناگ کی ڈسی سادہ لوح جوان نسل سپریم کورٹ، قاضی حسین احمد، دفاعِ پاکستان کونسل اور انصار عباسی تک کی سننے پر آمادہ نہیں۔
تازہ غضب یہ ہوا کہ ابھی پاکستان کی میڈیا انڈسٹری ریٹنگ کی تلوار، ریپ مناظر کی ری انیکٹمنٹ کی ڈھال اور جرائم کو گلیمرائز کرنے کے رجہان کی بندوق کے زریعے بھارتی ثقافتی یلغار کے طوفان کو روکنے کے لیے کمر کس ہی رہی تھی کہ اس ملک نے حملہ کردیا جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔
لوڈ شیڈنگ کی مار کون مار رہا ہے؟ را یا ایم آئی فائیو؟
ان دنوں برادرِ یوسف ترکی کی ایک ڈرامہ سیریل عشقِ ممنوع نے مشرقِ وسطیٰ کے عرب ممالک میں مقبولیت کے بعد ہر پاکستانی ٹی وی ناظر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ سب چسکے بھی لے رہے ہیں اور چیخ بھی رہے ہیں کہ پاکستان کی ثقافت کو ترکی کے بولڈ اینڈ بیوٹی فل کلچر سے خطرہ لاحق ہے۔اگر غیرملکی ڈراموں کو ڈب کرکے دکھانے کا رجحان نہ روکا گیا تو پاکستان کا رہا سہا نظریاتی تشخص بھی ختم ہوجائے گا ، ڈرامہ انڈسٹری برباد ہوجائے گی، مقامی فن کار بے روزگار ہوجائیں گے۔۔۔
رضیہ کو گڈ گورننس کو فروغ دینے سے اب تک کس نے روکا؟ سی آئی اے نے یا موساد نے؟ لوڈ شیڈنگ کی مار کون مار رہا ہے؟ را یا ایم آئی فائیو؟ کرپشن اور ٹیکس چوری پر کون اکسا رہا ہے؟ رشین یا ہنگیرین سیکرٹ ایجنٹس؟ انتہا پسندی کی دیمک پر سپرے کرنے سے کون روک رہا ہے؟ چلی، روانڈا یا برونائی؟؟ ریلوے ، پی آئی اے اور سٹیل مل کو بے حال کس نے کیا؟ اقوامِ متحدہ کی پابندیوں نے یا عالمی عدالتِ انصاف نے؟ چالیس فیصد پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کس نے بنگلہ دیش میں منتقل کی؟ تعلیم اور صحت پر رقم لگانے کے خلاف کون ہے ؟ امریکہ یا یورپی یونین؟ معیاری ڈرامے اور فلمیں بنانے پر کس نے پابندی لگائی ہے؟ ہالی وڈ نے یا بالی وڈ نے؟
رضیہ ہے کہ اپنے لچھن اور چال ڈھال کی خبر لینے کے بجائے پینسٹھ برس سے صرف واویلے پر واویلا مچائے ہوئے ہے مگر رضیہ اور اس کے ہمدردوں سمیت کوئی یہ پہیلی بوجھنے کو تیار نہیں کہ آخر یہ سب اس کے ساتھ ہی کیوں ہو رہا ہے۔کیا دنیا میں صرف وہی ایک رضیہ ہے یا رضیہ اپنی ہی خیالی دنیا میں گم ہے ؟؟؟ اور سوائے اس کے کچھ سننا نہیں چاہتی کہ ہائے بے بس بچاری رضیہ ۔۔۔خود ترسی کی ماری رضیہ۔۔۔نرگسیت سے ہاری رضیہ۔۔۔چھوئی موئی سی پیاری رضیہ۔۔۔ سب کی راج دلاری رضیہ۔۔۔

ایم کیو ایم کے چار ممبر قومی اسمبلی مستعفی




پاکستان کی قومی اسمبلی کی سپیکر نے متحدہ قومی موومنٹ کے چار ممبران کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔
سرکاری ریڈیو سٹیشن ریڈیو پاکستان کے مطابق سید حیدر عباس رضوی، سید طیب حسین، فوزیہ اعجاز اور ڈاکٹر ندیم احسن مستعفی ہونے والے چار اراکین ہیں۔
ان چار اراکین نے ’ذاتی‘ وجوہات پر استعفے دیے ہیں۔ ان کے استعفے نومبر 29 سے لاگو ہوئے ہیں
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ خالی ہونے والی چار نشستوں پر ضمنی انتخابات نہیں کرائے جائیں گے اور چاروں نشستیں اگلے عام انتخابات تک خالی رہیں گی۔
واضح رہے کہ ہفتے کو سندھ اسمبلی کے چھ اراکین نے بھی استعفے دیے تھے۔ تاہم انہوں نے استعفے دوہری شہریت کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں حلف نامہ داخل نہ کرانے کی صورت میں دیے تھے۔
یاد رہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے وفاقی وزیر اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء فاروق ستار نے پچھلے ماہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے دوہری شہریت کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روکنے کی درخواست کی تھی۔
سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کمیشن ان اراکین کی نشاندہی کرنے جا رہا ہے جن کی دوہری شہریت ہے۔ سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 61(1)(سی) کے تحت دوہری شہریت والے اراکین کو نا اہل قرار دیا ہے۔
فاروق ستار کا موقف تھا کہ کیونکہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کو ہے، اس پر الیکشن کمیشن ابھی عمل درآمد نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’قانون میں دوہری شہریت کی اجازت ہے اور یہ سہولت دے کر اگر ان کو انتخابات لڑنے کا حق نہ دیں تو یہ آئین کی روح کے خلاف ہے

آئی پی ایل میں بڑے ناموں کے باوجود خسارہ



کہنے کو تو آئی پی ایل اربوں ڈالر کا برانڈ ہے لیکن اس میں سچن تندولکر، مہندر سنگھ دھونی اور شاہ رخ خان جیسے بڑے نام ہونے کے باوجود بھی پیسہ کمانے کی ضمانت نہیں ہے۔
بازار کے ان قیمتی برانڈز کی موجودگی کے باوجود آئی پی ایل کی ٹیموں کا نقصان کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔
 سرکاری اعداد و شمار کے مطابق راجستھان رائلز واحد ٹیم تھی جس نے کروڑوں ڈالر خرچ کرنے کے بعد
گزشتہ مالی سال 2010-2011 میں 6.99 کروڑ روپے کا معمولی فائدہ دکھایا ہے۔
اگرچہ کچھ دیگر ٹیموں نے بھی معمولی فائدہ دکھایا ہے لیکن یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔
ٹیموں کی مالک کمپنی کو سال 12-2011 اور 13-2012 کے لیے بیلنس شیٹ کمپنی کے امور کی وزارت اور محکمہ آمدنی کو ابھی سونپنی ہے۔

آئی پی ایل سے کمائی

آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا نے بی بی سی سے کہا ’میں نہیں جانتا کہ ٹیموں کی بیلنس شیٹ میں کیا ہے۔ لیکن میں مطمئن ہوں کہ ٹیم نے آئی پی ایل سے کمانا شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ کرکٹ بورڈ نے سینٹرل پول (نشریاتی حقوق کے پیسے کی حصہ داری) کے پیسے میں ٹیم کا حصہ بھی بڑھا دیا ہے۔‘
اس سب کے درمیان آئی پی ایل ٹیموں نے تیس سے بھی زیادہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا ہے اور یہ تمام انیس تاریخ سے شروع ٹریڈنگ کے عمل سے گذریں گے۔
آئی پی ایل میں اب تک شاہ رخ اور جوہی چاولہ کی کولکاتا نائٹ رائڈرز کو سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی ٹیم کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ لیکن کمپنی کے امور کی وزارت میں جمع کیے گئے گزشتہ مالی سال کے اعداد و شمار میں اس ٹیم نے 11.28 کروڑ کا نقصان دکھایا ہے۔ 10-2009 کے مقابلے میں یہ خسارہ چھ کروڑ سے زیادہ ہے۔
ویسے کمپنیوں کی مالی حالت کو ظاہر کرنے والے دو سرکاری اعداد و شمار ہیں۔ ایک وہ ہیں جو کرکٹ بورڈ اور ٹیم نے گزشتہ سال پارلیمنٹ کی فنانس سٹینڈنگ کمیٹی کو فراہم کیے۔ دوسرے وہ ہیں جو ان ٹیموں کو چلانے والی کمپنیوں کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس نے وزارت میں جمع کئے۔
پارلیمنٹ کی یہ کمیٹی آئی پی ایل میں مالیاتی بدعنوانی کے الزامات، کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل کو مل رہے کر فائدے اور اس سے جڑے دیگر معاملات کی تفتیش کر رہی تھی۔
پارلیمنٹ کی اس کمیٹی کو بھیجے گئے ریکارڈ میں کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل ٹیموں نے دعویٰ کیا ہے کہ 09-2008 اور 10-2009 میں کسی کو بھی ایک پیسے کا فائدہ نہیں ہوا۔

پريتی زنتا کا نقصان

پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 10-2009 میں یعنی کہ آئی پی ایل کے دوسرے سیزن میں دکن چارجرز کو سب سے زیادہ 87.09 کروڑ روپے کا نقصان ہوا جبکہ پريتی زنتا کی کنگز الیون پنجاب نے 65.68 کروڑ کا نقصان برداشت کیا۔
ٹھیک اسی سال ممبئی انڈینز نے 42.89 کروڑ روپے کا خسارہ دکھایا۔ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ وزارت کو بھیجی بیلنس شیٹ میں اس کی مالک کمپنی نے صرف 31.40 کروڑ کا نقصان دکھایا جبکہ بیلنس شیٹ کے مطابق ممبئی کو گزشتہ مالی سال میں بھی 15.42 کروڑ کا نقصان ہوا تھا۔
2010-11 میں کنگز الیون پنجاب نے 35.26 کروڑ کا نقصان ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ویسے ٹیم نے 10-2009 کی بیلنس شیٹ میں 4.19 کروڑ کا منافع دکھایا ہے لیکن اسی مالی سال کے لیے پارلیمانی کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ اسے 65.68 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔
اس بارے میں پوچھے جانے پر پنجاب کنگز الیون کے چیف آپریشن آفیسر نے بی بی سی سے کہا ’ہاں، یہ صحیح ہے کہ پہلے تین سیزنز میں ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ویسے میں بیلنس شیٹ دیکھے بغیر آپ کو کوئی اعداد و شمار نہیں دے سکتا۔ میں بتانا چاہوں گا کہ ان گھاٹوں کی طرف سے میری ٹیم کسی بھی طرح سے فکر مند نہیں ہے۔‘
حیرانی کی بات ہے کہ ان دستاویزات سے صاف ہے کہ آئی پی ایل میں بڑے نام پیسہ کمانے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ آر کے بعد چنئی سپرکنگز اور دلی ڈیئر ڈیولز اس کا بڑا ادھار ہیں۔

دھونی کی ٹیم بھی نقصان میں

کپتان مہندر سنگھ دھونی گذشتہ پانچ سال سے بازار میں سب سے کامیاب برانڈ ہیں۔ لیکن پارلیمنٹ کی کمیٹی کو پیش دستاویزات کے مطابق ٹیم کو 09-2008 میں نہ کوئی فائدہ ہوا اور نہ ہی کوئی نقصان۔ لیکن 10-2009 میں چنئی کو 19.30 کروڑ کا نقصان ہوا۔
دلی ڈیئر ڈیولز نے پارلیمنٹ کی کمیٹی کو پیش دستاویزات میں 10-2009 میں 47.11 کروڑ روپے کا نقصان بتایا جبکہ 11-2010 میں کمپنی کی بیلنس شیٹ میں 8.4 کروڑ روپے کا نقصان ریکارڈ کیا گیا۔
اس بارے میں دلی ڈیئر ڈیولز کے نائب صدر امرت ماتھر کا کہنا تھا ’کمپنی کی پالیسی ہے کہ ہم اپنے مالی معاملات پر عوامی طور پر تبصرہ نہیں کرتے۔‘

شلپا شیٹی کے ہاتھ کچھ لگا

ان سب کے ٹیموں کے درمیان شلپا شیٹی کی ٹیم کچھ بہتر نظر آتی ہے۔ کمپنی نے اپنی بیلنس شيٹ میں 6.99 کروڑ روپے کا منافع دکھایا ہے۔ ویسے راجستھان رائلز نے 10-2009 میں بھی تھوڑی کمائی دکھائی تھی۔ لیکن نہ جانے کیوں پارلیمنٹ کی جانچ کمیٹی کے سامنے ٹیم نے اس مالی سال کے لیے 35.50 کروڑ کا نقصان دکھا دیا۔
رائل چیلنجرز بنگلور نے گزشتہ دو مالی سالوں میں 5.32 اور 5.43 کروڑ کا نقصان اٹھایا جبکہ پارلیمنٹ کی کمیٹی کے دستاویزات کے مطابق پہلے سیزن میں ٹیم کو 79 لاکھ کا نقصان اٹھانا پڑا۔
آئی پی ایل کے دوسرے ہی سیزن میں دکن چارجرز کے مالیاتی اعداد و شمار باقی ٹیموں کے لیے تنبیہہ ہو سکتی تھی۔ پارلیمنٹ کی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ٹیم کو 2009-10 میں سب سے زیادہ 87.09 کروڑ کا نقصان ہوا۔
ویسے اس مالی سال کے لیے کمپنی کی بیلنس شیٹ میں 41.81 کروڑ کا ہی نقصان دکھایا گیا تھا۔

ایم کیو ایم کے چار ممبر قومی اسمبلی مستعفی


پاکستان کی قومی اسمبلی کی سپیکر نے متحدہ قومی موومنٹ کے چار ممبران کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔
سرکاری ریڈیو سٹیشن ریڈیو پاکستان کے مطابق سید حیدر عباس رضوی، سید طیب حسین، فوزیہ اعجاز اور ڈاکٹر ندیم احسن مستعفی ہونے والے چار اراکین ہیں۔
اسی بارے میں


ان چار اراکین نے ’ذاتی‘ وجوہات پر استعفے دیے ہیں۔ ان کے استعفے نومبر 29 سے لاگو ہوئے ہیں۔
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ خالی ہونے والی چار نشستوں پر ضمنی انتخابات نہیں کرائے جائیں گے اور چاروں نشستیں اگلے عام انتخابات تک خالی رہیں گی۔
واضح رہے کہ ہفتے کو سندھ اسمبلی کے چھ اراکین نے بھی استعفے دیے تھے۔ تاہم انہوں نے استعفے دوہری شہریت کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں حلف نامہ داخل نہ کرانے کی صورت میں دیے تھے۔
یاد رہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے وفاقی وزیر اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء فاروق ستار نے پچھلے ماہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے دوہری شہریت کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روکنے کی درخواست کی تھی۔
سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کمیشن ان اراکین کی نشاندہی کرنے جا رہا ہے جن کی دوہری شہریت ہے۔ سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 61(1)(سی) کے تحت دوہری شہریت والے اراکین کو نا اہل قرار دیا ہے۔
فاروق ستار کا موقف تھا کہ کیونکہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کو ہے، اس پر الیکشن کمیشن ابھی عمل درآمد نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’قانون میں دوہری شہریت کی اجازت ہے اور یہ سہولت دے کر اگر ان کو انتخابات لڑنے کا حق نہ دیں تو یہ آئین کی روح کے خلاف ہے۔‘

محمد آصف سنوکر کے عالمی چیمپیئن بن گئے


بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں سنوکر کی عالمی چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے محمد آصف انگلینڈ کےگیری ول سن کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بن گئے ہیں۔
عالمی سنوکر چیمپیئن شپ کے لیے محمد آصف اور گیر ولسن کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔
فائنل میں محمد آصف نے 8-10 فریم سے کامیاب ہو گئے۔
اس سے پہلے جاری عالمی سنوکر چیمپیئن شپ میں محمد آصف نے سنیچر کو سیمی فائنل میں مالٹا کے ایلکس بورگ کو شکست دی۔
محمد آصف نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے بیسٹ آف تھرٹین فریمز پر مشتمل مقابلے میں ایک کے مقابلے میں سات فریمز سے کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ سنہ دو ہزار تین کے بعد محمد آصف سنوکر کے عالمی کپ کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
محمد آصف دوسرے پاکستانی ہیں جو سنوکر کے عالمی چیمپیئین بنے ہیں۔
ان سے قبل پاکستان کے محمد یوسف سنہ انیس سو چورانوے میں سنوکر کا عالمی کپ جیت چکے ہیں جبکہ سنہ دو ہزار تین میں صالح محمد فائنل میں بھارت کے پنکج ایڈوانی کے مقابلے میں ہار گئے تھے۔

Sunday, 2 December 2012

افغانستان: طالبان کا امریکی اڈے پر حملہ


افغانستان میں حکام کے مطابق جلال آباد میں امریکہ کے فضائی اڈے پر طالبان کے حملے میں چار افغان فوجی ہلاک اور نیٹو کے متعدد اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ نو خودکش حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔
افغان انٹیلیجنس کے اہلکاروں نے بتایا کہ جلال آباد میں قائم امریکی فصائی اڈے کو نو خود کش حملہ آوروں نے نشانہ بنایا جبکہ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے وقت فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی۔
افغان انٹیلیجنس اہلکاروں نے بتایا کہ حملہ کرنے والے نو خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آوروں کی کارروائی کے نتیجے میں افغان فوج کے چار اہلکار ہلاک اور نیٹو افواج کے متعدد اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو عام شہری بھی شامل ہیں۔
طالبان نے امریکی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کے کچھ جنگجو اڈے میں داخل ہوئے تھے تاہم آزاد ذرائع سے طالبان کے دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
کابل میں موجود  نامہ نگار کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں جب طالبان نے امریکی اور نیٹو افواج کے زیرِ استمعال فوجی اڈے پر حملہ کیا ہو۔
رواں برس فروری میں ہونے والے ایسے ہی ایک حملے میں نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
دوسری جانب افغان حکام کا کہنا ہے کہ دو حملہ آور بارود سے بھری گاڑیوں میں آئے اور انہوں نے امریکی اڈے کے باہر سکیورٹی رکاوٹوں کو توڑا جبکہ تین حملہ آوروں نے سکیورٹی گارڈز پر حملہ کر دیا۔
مقامی افراد کے مطابق حملہ آوروں پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فائرنگ کی گئی تاہم یہ لڑائی بیس منٹ تک جاری رہی۔
دریں اثناء طالبان کے ایک ترجمان نے امریکی اڈے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہےکہ طالبان کے جنجگوؤں نے اتوار کی صبح امریکی اڈے پر حملہ کیا۔
ترجمان کے مطابق امریکی اڈے پر پہلا حملہ ایک گاڑی کے ذریعے کیا گیا جس کے بعد نیٹو افواج کی وردی میں ملبوس جنگجووں کو بھیجا گیا

عمائمہ ملک بالی ووڈکے صف اول فلم سازکی فلم میں ہیروئن بنیں گی

ممبئی… فلم بو ل سے شہر ت کی بلندیوں پر پہنچنے والی پا کستانی اداکارہ عمائمہ ملک کو بالی ووڈ کے معروف فلم ساز و ہدایت کارودھو ونود چوپڑا نے اپنی نئی فلم میں کاسٹ کر لیاہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ودھو ونود کی اگلی فلم چٹھیاں میں عمائمہ کو بحیثیت ہیروئن شامل کیا گیا ہے جس میں انکے مدِ مقابل بالی ووڈ اداکار شرمن جوشی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق اس فلم کی کہانی لو ٹرائی اینگل ہے جس کیلئے دوسرے ہیرو کی تلاش جاری ہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری تنوجا چندرا دیں گی ۔واضح رہے کہ 2011میں کامیابی کی ریکارڈ قائم کرنے والی پاکستانی فلم بول میں عمائمہ ملک کی اداکاری نے فلم ناقدین کو اتنا متاثر کیا تھا کہ بالی ووڈ میں بھی انہیں کرداروں کی پیشکش ہونے لگی اور وہ آجکل بھارتی ہدایتکار سوہم شاہ کی فلم "شیر"میں سجنے دت کی بیوی کا کردارادا کررہی ہیں۔

افغانستان کے شہر جلال آباد میں ایئر پورٹ پر طالبان کا حملہ

کابل…افغانستان میں ائیر پورٹ اور امریکی اڈے پرمتعدد حملوں اور فائرنگ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔افغان حکام کے مطابق مشرقی شہر جلال آباد میں شدت پسندوں نے امریکا اور افغانستان کے مشترکہ اڈے پر حملہ کیا ہے۔ طالبان کے مطابق ائیرپورٹ پر کیا جانے والا حملہ خود کش ہے ۔ائیر پورٹ کمپلیکس پر شدت پسندوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ جاری ہے ۔ گارڈ کے مطابق بڑے دھماکے کے بعد ائیرپورٹ پر گرینیڈ، مورٹر اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔ تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ فائنل، محمد آصف آج ایکشن میں نظر آئینگے

صوفیہ…پاکستان کے محمد آصف آج عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ محمد آصف کو ایونٹ میں کسی بھی میچ میں ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑابلغاریہ کے شہر صوفیہ میں جاری ایونٹ کے پہلے میچ سے لے کر سیمی فائنل تک محمد آصف نے حریف کھلاڑیوں کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی۔ سیمی فائنل میں انہوں نے مالٹا کے تجربہ کارحریف ایلکس بورگ کو ایک کے مقابلے میں سات فریم سے ہرایا۔ وہ ایونٹ کا فائنل کھیلنے والے تیسرے پاکستانی کیوسٹ ہیں، اس سے قبل انیس سو چورانوے میں محمد یوسف نے ٹائٹل جیتا تھا جبکہ دو ہزار تین میں صالح محمد کو فائنل میں بھارت کے پنکج ایڈوانی نے شکست دی تھی۔

پرتھ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کی آسٹریلیا کے خلاف پوزیشن مستحکم

پرتھ…ہاشم آملہ اور اے بی ڈی ولیرز کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم کرلی، مہمان ٹیم کو 529رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہیپرتھ میں جاری میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کے خلاف 2 وکٹ پر 230 رنز سے اننگز آگے بڑھائی، ہاشم آملہ نے وکٹ کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلتے ہوئے پہلے سنچری اور پھر 150 رنز مکمل کئے، اے بی ڈی ولیرز نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور سنچری اسکور کی۔ ہاشم آملہ 196 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ تیسرے دن چائے کے وقفے تک جنوبی افریقا نے 5 وکٹ پر 467 رنز بنالئے تھے۔ڈی ولیرز 116 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں، مہمان ٹیم کو 529 رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں۔

اوباڑو: رشوت نہ دینے پر کھاد کے دو ٹرک تھانے میں بند

اوباڑو…اوباڑوکے قریب کھمبڑا پولیس نے رشوت نہ دینے پر رحیم یار خان جانے والے ڈی اے پی کھاد کے دو ٹرکوں پرمقدمہ درج کرکے تھانے میں بند کر دیا ہے۔ گڈو کشمور روڈ پر کھمبڑا پولیس نے جھٹ پٹ سے رحیم یار خان جانے والے چھ سو بوری ڈی اے پی سے لدے ٹرکوں کو روک کر جعلی کھاد قرار دیکر چالیس ہزار رشوت کا مطالبہ کیا عدم ادائیگی پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ٹرکوں کو تھانے میں بند کر دیا ہے ۔کھاد مالکان کا کہنا ہے کہ ٹرکوں اور کھاد کی ترسیل کے کاغذات مکمل ہیں اس کے باوجود ضمانت میں تیرہ روز لگ گئے اور وکیل کرانے ضمانتی کو تلاش کرنے میں تیس ہزار سے زائد اخراجات ہو گئے اگر پولیس سے رشوت میں رعایت حاصل کر لیتے تو شاید اتنی مشکلات نہ ہوتی۔ ایس ایچ او کھمبڑا عبداللہ اعوان کے مطابق ٹرکوں کے ساتھ کھاد کے کاغذات نہیں تھے اور انہیں شک تھا کہ شاید کھاد جعلی ہے

انگلش پریمئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ ، ٹوٹنہم اور لیورپول کی کامیابیاں

لندن…انگلش پریمئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ ، ٹوٹنہم اور لیورپول نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، چیلسی اور آرسنل کوشکست کا سامنا کرنا پڑا۔انگلش پریمئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ریڈنگ کو تین کے مقابلے میں 4 گولز سے شکست دی،وین رونی نے دو گولز اسکور کئے۔چیمپینز مانچسٹر سٹی اور ایورٹن کا میچ ایک ایک گول سے براررہا۔ چیلسی کو ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے 3-1 جبکہ آرسنل کو سوانسی نے 2-0 سے ہرا دیا۔ ایک اور میچ میں لیورپول نے ساوتھ ہیمٹن کو ایک صفر سے زیر کیا۔ انگلینڈ سے رخ کرتے ہیں جرمنی کا جہاں بنڈزلیگا میں ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود کلب بائرن میونخ کا مقابلہ تھا چیمپین بوریشیا ڈورٹمنڈ سے۔ میونخ کی جانب سے پہلا گول ٹونی کروس نے کیا، جسے جلد ہی ڈورٹمنڈ کی جانب سے Goetze نے برابر کردیا۔ میونخ نے مزید گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے اور میچ ایک ایک گول سے برابر ی پر ختم ہوا۔ایک اور میچ میں Fortuna Dusseldorf نے فرینک فرٹ کو 4-0 سے ہرادیا

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پی آئی اے کے سینئر افسر کو طلب کر لیا


کراچی…کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے جہاز میں آتشزدگی اورمسافروں کی حالت خراب ہونے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پی آئی اے کے سینئر افسر کو طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس بھی اسی پر واز سے اسلام آباد جا رہے تھے

وزیر دفاع نے جہاز میںآ تشزدگی کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد… وزیر دفاع نوید قمر نے پی آئی اے کے جہاز میںآ تشزدگی واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیر دفاع نوید قمر نے 24 گھنٹے میں پی آئی اے حکام کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے جبکہ مسافروں کو دوسرے طیارے میں منزل مقصود تک بھجوانے کے انتظام کی بھی ہدایت کی۔

بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے

لاہور…بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔پاکستان کی دھرتی پر قدم رکھتے ہی انہوں نے امن،محبت اور پیار کے گیت گائے۔ ہنس راج ہنس کا کہنا ہے کہ وہ امن کی آشا اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے آئے ہیں۔ بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس جس واہگہ کے راستے پاکستان پہنچے تو ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ ہنس راج ہنس کہتے ہیں کہ پاکستان ان کادوسراگھرہے،اس لئے وہ بارباریہاں آتے ہیں،بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس کہتے ہیں کہ زندگی کا کچھ پتہ نہیں، ہم سب کو چاہیے کہ آئندہ نسلوں کومحفوظ اور پْر امن مستقبل فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

کراچی: متاثرہ پر واز میں چیف جسٹس ،وزراء ایم این ایز سوار ہیں

کراچی…آتشزدگی سے متاثر کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں چیف جسٹس پاکستان ،جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت وی آئی پیز بھی موجود ہیں جن میں ایم این اے یوسف تالپور،وفاقی سیکریٹری پیداوار گل محمد رند،وفاقی وزیر مولا بخش چانڈیو ،ایم این اے شیریں ارشد،روئیداد خان اور دیگر افراد بھی شامل ہیں۔متاثرہ جہاز کے تمام مسافر لاؤنج میں بیٹھے ہیں اس صورت حال پروفاقی سیکریٹری پیداوار گل محمد رند نے جیو ٹی وی کو بتایاکہ پی آئی اے کی انتظامیہ کے افسر نے ایک جملہ بھی افسوس کا نہیں کہا ،ان کا کہنا ہے کہ طیارے کے دروازے از خود بند ہوگئے تھے جس کے بعد طیارے میں سوارمسافروں کی طبیعت خراب ہوگئی ،اس موقع پر فہمیدہ ریاض نے میز بان سے کہا کہ وہ انہیں پانی فراہم کردیں وہ خود مسافروں کو پانی پلادیں گی لیکن صورت حال مایوس کن ہی رہی مولا بخش چانڈیونے جیونیوزسے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بدانتظامی پی آئی ایکی نااہلی ہے، ہم ایک گھنٹے تک جہاز میں ہی بیٹھے رہے،طیارے میں کئی ارکان پارلے منٹ بھی سوارہیں۔ایم این اے یوسف تالپور نے کہا کہ پی آئی اے کی حالت ابتر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس طیارے میں بٹھایاگیا اسکا یورپ میں داخلہ بندہے،مسلم لیگ (ن)کی رکن قومی اسمبلی شیریں کی گھٹن کے باعث طبیعت خراب ہو گئی،انتظامیہ کاسینئرافسرموجود نہیں ، کپتان نے ملاقات سے انکار کردیا،معاملے کو پارلے منٹ میں اٹھاوں گا ۔انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی شیریں ارشد کی بھی گھٹن سے حالت خراب ہو گئی،پی آئی اے میں ایسے لوگ کام کررہے ہیں جو کام نہیں جانتے،پی آئی اے میں میرٹ پر بھرتیاں ہونی چاہئیں ۔یوسف تالپور نے کہا کہ پرواز میں چیف جسٹس پاکستان بھی موجود تھے وہ حادثے کے موقع پرتحمل مزاجی سے خاموش بیٹھے رہے۔دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہطیارے کو فنی خرابی کے باعث واپس لایا گیا،طیارے کے انجن میں آگ لگنے کی اطلاع درست نہیں،کراچی سے اسلام آبادجانیوالی پروازکو ٹیک آف سے پہلے روک لیا گیا۔

Talash - Indian Movies


Japan Sasago tunnel collapse 'traps cars'


A road tunnel has collapsed in Japan, trapping a number of vehicles, Japanese media reports say.
The incident happened at about 08:00 local time (23:00 GMT Saturday) in the Sasago tunnel, about 80km (50 miles) west of the capital Tokyo.
Public broadcaster NHK quoted its reporter as saying that black smoke was coming out of the tunnel and there appeared to be a fire inside.
Seven people were feared trapped in the tunnel, later reports said.
'Frightened'
map
Pictures from closed circuit TV cameras inside the tunnel showed a section of the tunnel of up to 30m (100ft) that had caved in on the Tokyo-bound lanes on the Chuo Expressway in Yamanashi prefecture.
"We don't know exactly how many vehicles are on fire," a traffic police official told the AFP news agency.
The official added that a woman was taken to hospital after she had made her way out of the tunnel.
Smoke billows from the Sasago tunnel (Kyodo news agency/Reuters)Smoke was seen billowing from the Sasago tunnel
The woman said she was with five other people in a van, but added: "I have no idea about what happened to the five others. I don't know how many vehicles were ahead and behind ours."
A reporter for NHK described driving through the tunnel as it began to collapse, seeing other cars trapped and on fire. His car was badly damaged, he said.
Another survivor told the broadcaster that he saw "a concrete part of the ceiling fall off all of a sudden when I was driving inside. I saw a fire coming from a crushed car".
He added that he was "frightened" and walked for an hour to get out of the tunnel.
The Sasago tunnel is an estimated 4.3km-long (2.7 miles). The twin-bore tunnel is on one of the major highways out of Tokyo, the BBC's Rupert Wingfield Hayes in Japan reports.
The road has had to be closed because of the seriousness of the accident, our correspondent adds.
Firefighters are still trying to extinguish the blaze.

بھارتی مہاراجہ کی سخاوت


بھارت کی تیزی سے ترقی کرتی معیشت میں برطانوی تعاون پر تو کافی بات ہوتی ہے لیکن یہ بات کم ہی لوگوں کو معلوم ہے کہ انیسویں صدی میں جنوبی انگلینڈ کے ایک گاؤں کو بھارت سے آنے والے تعاون کے ذریعے تحفظ فراہم کیا گیا تھا۔مہاراجہ کا کنواں
یہ بات اس وقت کی ہے جب انیسویں صدی کے وسط میں جنوب مشرقی انگلینڈ کے ایک گاؤں میں ایک بچے نے قحط سالی کے دوران گھر میں موجود پانی کا آخری قطرہ تک پی لیا تھا۔
وہاں سے ہزاروں میل کے فاصلے پر بھارت میں وارانسی یعنی بنارس کے مہاراجہ کو اس بچے کی کہانی یو پی یعنی اس وقت کے یونائٹڈ پروونس کے قائم مقام گورنر ایڈورڈ اینڈرسن ریڈ نے سنائی تھی۔
چلٹرن ہلز سے آنے والی اس خبر سے متاثر ہو کر مہاراجہ نے سٹوک رو نامی اس گاؤں میں پینے کے پانی کے کنویں کے لیے پیسے دیے تھے جسے آج بھی سنہرے ہاتھی کے ذریعے پہچانا جا سکتا ہے۔
مہاراجہ کے کنویں کے نام سے موسوم یہ کنواں اس علاقے میں موجود بہت سارے کنوؤں میں سے ایک ہے۔ اس طرح کے تمام کنوؤں کو بھارت کے شاہی تعاون اور ديگر مخیر حضرات کے تعاون سے تعمیر کیا گیا تھا۔
’ڈیپنگ ان دی ولز‘ کی مصنفہ انجیلا سپنسر ہارپر نے کہا کہ ’یہ کنواں اپنی تاریخ اور بنانے والے کے لحاظ سے غیر معمولی ہے۔ ایسے وقت میں جب برطانوی سلطنت ساری دنیا میں پھیل رہی تھی مہاراجہ کی جانب سے دکھائی گئی اس فراخدلی نے بھارت کے امراء کو برطانیہ میں کنویں کھدوانے کی تحریک دی۔‘
تین سو اڑسٹھ فٹ گہرا یہ کنواں سینٹ پال کیتھڈرل کی اونچائی کے برابر ہے۔ اسے دو مزدوروں نے باری باری اپنے ہاتھوں سے کھودا تھا اور پھر اس کے گرد اینٹیں لگائی تھیں۔
اس کے چار میٹر کے قطر سے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ انتہائی نازک کام تھا اور اس میں جان کا خطرہ تھا کیونکہ ایک سو پچاس فٹ کے بعد زمین کے اندر کے جانب دھنسنے کا خطرہ تھا۔

شاہی استقبالیہ

"اس گاؤں کے لوگوں سے مہاراجا کا زبردست رشتہ تھا حالانکہ مہاراجا وہاں کبھی نہیں گئے۔ میرا خیال ہے کہ اگر وہ وہاں جاتے تو لوگ انھیں شاہی استقبالیہ دیتے"
سپنسر ہارپر نے کہا کہ وہ دونوں موسم سرما میں بھی کنواں کھودتے رہے حالانکہ ایسے سخت موسم اور اندھیرے میں کام کرنا کتنا مشکل رہا ہوگا۔ بہرحال کھودنے کا کام ایک سال میں پورا ہو چکا تھا۔
چلٹرن ہلز جانے والے لوگ اس کنویں پر بنی تیئیس فٹ کی گنبد نما تعمیر کو دیکھ سکتے ہیں۔ مہاراجہ نے نہ صرف کنواں کھدوایا بلکہ اس کے پاس پانی نکالنے کے آلات بھی نصب کرائے اور سنتری کے طور پر ہاتھی کی مورتی لگوائی۔
سرکاری طور پر اس کی شروعات چوبیس مئی اٹھارہ سو چونسٹھ میں ہوئی۔ اس پر اس وقت کے تین سو ترپن پاؤنڈ کا خرچ آیا تھا اور اس کی حفاظت کے لیے اس کے ساتھ نگراں کی ایک کٹیا کی تعمیر بھی کرائی گئی جس پر چوہتر پاؤنڈ، چودہ سنٹس اور چھ ڈیم کا خرچ آیا تھا۔
لیکن اس کنویں پر کیے گئے اس خطیراخراجات سے کچھ مقامی افراد خوش نہیں تھے۔
مہاراجہ کے کنویں پر لکھی ایک بالتصویر تاریخ کے مطابق اس خرچیلی تعمیر نے کچھ لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کیا تھا کہ یہاں کے غریب لوگ بہت زیادہ خرچ کر رہے ہیں۔
بہر حال ستر برسوں تک کنویں نے اپنی خدمات فراہم کیں جبکہ مہاراجا نے چار ایکڑ پر محیط چیری کے ایک باغ کے لیے بھی امداد فراہم کی تھی۔
بنارس کے مہاراجا
بنارس کے مہاراجا جنھوں نے اس کنویں کو بنوایا وہ کبھی انگلینڈ نہیں گئے۔
سپنسر ہارپر کا کہنا ہے کہ ’مہاراجہ نے تاحیات اس کنویں کا خرچ اٹھایا اور مشکل حالات میں گاؤں والوں کی دیکھ بھال بھی کی۔‘
ان کا کہنا ہے ’اس گاؤں کے لوگوں سے مہاراجہ کا زبردست رشتہ تھا حالانکہ مہاراجہ وہاں کبھی نہیں گئے۔ میرا خیال ہے کہ اگر وہ وہاں جاتے تو لوگ انھیں شاہی استقبالیہ دیتے۔‘
اسی طرح مہاراجہ کے کہنے پر وہاں خاص موقعوں پر دیگر چیزیں بھی کی جاتی رہیں جیسے اٹھارہ سو اکہتر میں لارنے کے مارکیز کی شہزادی لوئی کے ساتھ شادی کے موقعے سے مہاراجہ کے خرچ پر ایک فٹ پاتھ بنایا گیا تھا۔
انیس سو بیاسی میں جب ملکہ وکٹوریہ ایک جان لیوا حملے میں بچ گئی تھیں تو مہاراجہ نے پورے گاؤں کو مفت بریڈ، چائے اور شکر تقسیم کروایا تھا اور دوپہر کا کھانا بھی دیا تھا۔
اٹھارہ سو چھیاسی میں ریڈ کی موت کے بعد اس کنویں کے استعمال میں کمی آ گئی۔ انیس سو ستائیس میں پائپ لائن کی شروعات نے اس کی قسمت کا فیصلہ کر دیا اور اس کنویں کا استعمال ختم ہوگيا۔
کنویں کا صد سالہ جشن
کنویں کے صد سالہ جشن پر پندرہ سو افراد نے شرکت کی تھی۔
انیس سو اکسٹھ میں بنارس کے مہاراجہ نے ملکہ الزبتھ کے بھارتی دورے پر اس کنویں کے سو سال پورے ہونے کی بات کہی اور انیس سو چونسٹھ میں آٹھ اپریل کو سٹوک رو میں شہزادہ فلپ کے ساتھ پندرہ سو لوگوں نے اس کے جشن میں شرکت کی۔
اس موقع پر بھارت کے ساتھ تعلق کو یاد گار بنانے کے لیے مقدس ترین تصور کیے جانے والے دریائےگنگا کا پانی کنویں میں ڈالا گیا۔
سپنسر ہارپر کا کہنا ہے کہ ’اس کنویں نے یقینی طور پر یہاں کے لوگوں کی زندگی کو متاثر کیا کیونکہ سٹوک رو کے علاقے میں پانی کا قدرتی ذریعہ نہیں اور یہاں کے لوگ چھوٹے چھوٹے تالاب سے پانی لاکر پیتے تھے جس سے وہ بیماریوں کا شکار ہوتے تھے

وانا: محسود قبائل کو علاقہ چھوڑنے کا حکم


پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں جرگے نے محسود قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد کو پانچ دسمبر تک علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
یہ فیصلہ مقامی طالبان کمانڈر ملا نذیر پر ہونے والے قاتلانہ خودکش حملے کے بعد کیا گیا ہے۔ احمد زئی وزیر قبیلے سے تعلق رکھنے والے ملا نذیر اس حملے میں زخمی جبکہ چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
سنیچر کو وانا بازار میں مقامی وزیر قبائل کے جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ علاقے میں مقیم محسود قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد کو چار دن میں یہ علاقہ خالی کرنا ہوگا۔
جرگے کے فیصلے کے مطابق پانچ دسمبر کے بعد اگر وزیر قبائل کے کسی فرد نے کسی نقل مکانی کرنے والے یا شدت پسند محسود قبائلی کو پناہ دی تو اسے دس لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
جرگے نے حکومت سے بھی کہا ہے کہ وہ سرکاری زمین یا عمارات میں مقیم محسود قبائلیوں کو ڈیڈ لائن کے خاتمے سے قبل علاقے سے نکل جانے کو کہے۔
وزیر قبائل کی جانب سے ملا نذیر پر ہونے والے حملے میں محسود قبائل کے ارکان کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں مقامی انتظامیہ نے بھی یہ امکان ظاہر کیا تھا کہ اس کارروائی میں محسود قبیلے کے لوگ ملوث ہو سکتے ہیں۔
ملا نذیر کا شمالی وزیرستان میں سرگرم حافظ گل بہادر گروپ اور شوریٰ اتحاد المجاہدین سے قریبی تعلق ہے اور انہیں پاکستان کے حامی طالبان میں شمار کیا جاتا ہے۔
سنہ دو ہزار آٹھ میں وانا میں ان کی سربراہی میں وزیر قبیلے نے سکیورٹی فورسز کی معاونت سے وہاں موجود ازبک جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کیا تھا جس کے بعد حکومت اور طالبان کا امن معاہدہ عمل میں آیا تھا۔

’اینٹی ریٹرو وائرل ادویات ایڈز کو روکتی ہیں‘


چین میں محققین کے مطابق ایچ آئی وی کے ایسے مریضوں کا علاج کرنے سے جن کے ساتھی اس مرض میں مبتلا نہیں اس مرض کے پھیلنے کی شرح میں کمی آتی ہے۔
اس سے پہلے ایک کلینک ٹرائل (یعنی تجرباتی طور پر) ’اینٹی ریٹرو وائرل‘ ادویات کے فوائد سامنے آ چکے ہیں تاہم چین میں یہ حالیہ تجزیہ اپنی نوعیت کا پہلا ٹرائل ہے۔
ایک برطانوی ماہر کا کہنا تھا کہ اس بات پر اتفاقِ رائے بڑھ رہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو یہ ادویات دینے نے اس مرض کے پھیلاؤ کے تناسب میں کمی آئے گی۔
واضح رہے کہ ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن یعنی ڈبلیو ایچ او نے عالمی سطح پر اس مرض کے پھیلاؤ اور اس سے متعلقہ اموات کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔
سنہ دو ہزار گیارہ میں پچیس لاکھ افراد اس مرض میں مبتلا ہوئے جو سنہ دو ہزار ایک کے مقابلے میں سات لاکھ کم ہے۔ دو ہزار گیارہ میں اس مرض کی وجہ سے سترہ لاکھ افراد ہلاک ہوئے جو سنہ دو ہزار پانچ کے مقابلے میں چھ لاکھ کم ہے۔
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اینٹی ریٹرو وائرل ادویات تک رسائی کو عام بنانا مرض کی روک تھام کے لیے اہم قدم ہوگا۔
اینٹی ریٹرو وائرل ادویات مریض کے خون میں پائے جانے والے وائرس کی مقدار کو کم کرتے ہیں اور اس وائرس کے پھیلنے کی شرح میں کمی لاتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سنہ دو ہزار پندرہ تک ایک سو پچاس لاکھ افراد تک اینٹی ریٹرو وائرل ادویات کی رسائی ممکن بنانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اگر حالیہ تناسب سے کام جاری رکھا تو اس ہدف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79