Friday 8 November 2013

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا نیٹو سپلائی روٹ پر دھرنا۔ہزاروں لوگوں کی شرکت۔


جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا نیٹو سپلائی روٹ پر دھرنا۔ہزاروں لوگوں کی شرکت۔





پشاور( ) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے اعلان کیا ہے کہ اگر 20نومبر تک وفاقی حکومت نے نیٹوسپلائی بندنہ کی تو خیبر پختونخوا سے گزرنے والی کسی بھی ناٹو سپلائی روٹ سے کوئی کنٹینر افغانستان جانے نہیں دیا جائیگا۔ ملک کی خارجہ پالیسی ازسرنو تشکیل دی جائے اور امریکہ سے آقا اورغلام والا تعلق ختم کرکے ملکی خارجہ پالیسی کو قومی امنگوں اور خواہشات سے ہم آہنگ کیا جائے ۔ پاک فضائیہ کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرون طیاروں کو گرانے کا حکم دیا جائے ۔ شمالی وزیر ستان میں حالیہ ڈرون حملہ حکومت پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔امریکی چاکری ترک نہ کرنیوالی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔ یہ اعلان جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پشاور میں رینگ روڈ نیٹوسپلائی روٹ پر ہونے والے ایک عظیم الشان احتجاجی دھرنے میں منظور کی گئی قرارداد میں کیا گیاقرار داد صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسراراللہ خان ایڈووکیٹ نے پیش کی۔دھرنے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ بعد نماز جمعہ 2بجے دن شروع ہونے والے احتجاجی دھرنے کے دوران ہزاروں پر عزم اور پر جوش مظا ہرین مسلسل تعرہ تکبیر اللہ اکبر ، گو امریکہ گو ، ڈرون حملے بندکرو اور نیٹوسپلائی بندکرو کے پر جوش نعرے بلند کرتے رہے ۔ مظاہرین نے جماعت اسلامی کے جھنڈے اور پلے کارڈ ز اُٹھا رکھے تھے۔ جس پر stop droneاور Block NATO supplyکے نعرے درج تھے۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹر ی جنرل شبیر احمد خان نے کہا کہ وفاقی حکومت سن لے کہ اب خیبر پختونخوا کے عوام مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے۔ نیٹوسپلائی کسی بھی صورت منظور نہیں ۔انہوں نے نواز حکومت کو خبردار کیاکہ وہ ہوش کے ناخن لے اور نیٹوسپلائی بندکرے ورنہ 20نومبر کے بعد پورے صوبے کے عوام کو سڑکوں پر لے آئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ نواز حکومت کو عوام نے اس لیئے ووٹ دیئے تھے کہ وہ ملک کو امریکی غلامی سے نجات دلائیں گے لیکن نواز حکومت امریکہ کی جھولی میں جابیٹھی ہے لیکن اُس جان لینا چاہئے کہ پاکستان کے عوام امریکی غلامی برداشت نہیں کرینگے۔احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے دھرنے کے انچارج اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر بحراللہ خان نے کہاکہ جمعہ کے روز نیٹوسپلائی روٹ پر جماعت اسلامی ضلع پشاور کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنے میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شریک ہوکر وفاقی حکومت کو یہ پیغام دیا ہے کہ پشاور کے عوام نیٹوسپلائی نہیں چلنے دیں گے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو نیٹوسپلائی کے حوالے سے جرات مندانہ موقف پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے نائب امیر مشتاق احمد خان نے کہاکہ امریکہ ذلیل وخوار ہوکر افغانستان سے بھاگے گا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی وطن عزیز کو امریکی غلامی سے نجات ہوکر دم لے گی۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی فاٹا کے امیر صاحبزادہ ہارون الرشید ،جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسرار اللہ خان ایڈووکیٹ ،جماعت اسلامی مردان کے امیر مولانا سلطان محمد ،جماعت اسلامی ضلع چارسدہ کے امیر مصباح اللہ نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جماعت اسلامی ضلع پشاور کے سیکرٹری جنرل حمداللہ جان بڈھنی نے سرانجام دیئے ۔قبل ازیں احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں کی قیادت میں ضلع بھر کے مختلف حصوں سے چھوٹے بڑے جلوس دھرنا گاہ پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ٹاؤن ون کا جلوس مولاناحنیف اللہ ،سراج الدین قریشی اور خالدگل مہمند ، جماعت اسلامی ٹاؤن ٹوکا جلوس فضل اللہ داؤد زئی، حافظ حشمت خان اور جماعت اسلامی ٹاؤن تھری کا جلوس سابق صوبائی وزیر کاشف اعظم چشتی اور ٹاؤن فور کا جلوس سابق ایم پی اے جاوید مومند کی قیادت میں دھرناگاہ پہنچا ۔دھرنے کی کوریج کے لئے ملکی اور بین الاقوامی میڈیا بڑی تعداد میں موجود تھا ۔ جبکہ پولیس نے بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کررکھے تھے

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79