ca-app-pub-4820796287277991/7704934546 Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs: اتوار کی رات تک کرفیو میں توسیع، موبائل سروس بند، شہر میں خوف و ہراس

Sunday, 17 November 2013

اتوار کی رات تک کرفیو میں توسیع، موبائل سروس بند، شہر میں خوف و ہراس










اتوار کی رات تک کرفیو میں توسیع، موبائل سروس بند، شہر میں خوف و ہراس


پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں یوم عاشور کے جلوس کے دوران فرقہ وارانہ کشیدگی اور ہلاکتوں کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی مقامات پر فوج طلب کر لی گئی ہے۔
راولپنڈی میں سینیچر کو سارا دن کرفیو کا نفاذ رہا تاہم رات نو بجے سے بارہ بجے کے درمیان کرفیو میں تین گھنٹے کی نرمی کی گئی۔
ڈی سی او راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی میں سترہ نومبر کو سارا دن کرفیو کا نفاذ رہے گا جو کہ رات بارہ بجے ختم ہو گا۔
راولپنڈی کے بعد ملتان اور بہاولنگر کے علاقے چشتیاں کے علاوہ کئی مقامات پر کشیدگی کی اطلاعات ملی ہیں اور انتظامیہ نے فوج کی مدد طلب کر لی ہے

نامہ نگاروں کے مطابق راولپنڈی میں یوم عاشور کے جلوس کے دوران فرقہ وارانہ تصادم کے بعد ابھی تک شہر شدید کشیدگی کا ماحول ہے اور کرفیو سے متاثرہ علاقوں میں محصور افراد سکیورٹی خدشات اور غدائی قلت کی شکایات کر رہے ہیں۔


یاد رہے کہ جمعہ کے روز راولپنڈی میں ایک ماتمی جلوس کے دوران فرقہ وارانہ کشیدگی اور پھر تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہو گئے۔ شدید کشیدگی کے باعث کئی مقامات پر کرفیو نافذ کر
دیا گیا۔
نامہ نگاروں کے مطابق راولپنڈی شہر کی جانب جانے والے مرکزی راستے بند ہیں اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ تاہم چھوٹے راستوں سے فرقہ وارانہ کشیدگی سے متاثرہ علاقوں کے قریب پہنچا جا سکتا ہے جہاں فوج کے اہلکاروں نے چیک پوسٹیں قائم کر رکھی ہیں اور اس کے آگے نو گو ایریا ہے جہاں صرف ایمولینس، فائر بریگیڈ اور فوج کی گشت کرتی اور لاؤڈ سپیکر پر لوگوں کو خبردار کرتی گاڑیاں نظر آتی ہیں

جمعے کے روز ہونے والے واقعے کے نتیجے میں اس آگ کے نتیجے میں درجنوں دکانیں جلا دی گئیں اور شہر میں مختلف امام بارگاہوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا جن میں امام بارگاہ قدیمی اور حفاطت علی شاہ کی امام بارگاہ میں آتشزدگی سے کافی نقصان پہنچا۔
راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے رکن شیخ رشید احمد نے ایک پریس کانفرنسسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں ہونے والا واقعہ انتظامیہ کی ناکامی ہے اور مطالبہ کیا کہ جن دکانداروں کا نقصان ہوا ہے انہیں معاوضہ ادا کیا جائے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ اس واقعے میں ملوث افراد مقامی نہیں تھ
عینی شاہدوں نے بتایا کہ شہر کے کچھ علاقوں میں خوف کا یہ عالم ہے کہ لوگوں نے اپنے اہلِ خانہ کو حفاظت کے نقطۂ نظر سے گھروں سے نکال کر دوستوں اور عزیزوں کے گھروں میں منتقل کر دیا ہے۔
مختلف علما نے جن میں مولانا سمیع الحق بھی شامل ہیں لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے جبکہ سنیچیر کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کئی علما سے رابطہ کیا اور ان سے شہر میں امن کی بحالی کے لیے درخواست کی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور ہائی کورٹ سے درخواست کریں گے کہ اس واقعے کی تحقیقات کسی سینیئر جج کی نگرانی میں کروائی جائیں

بہاولنگر، چشتیاں


صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے چشیاں میں بھی عاشورہ کے موقع پر کشیدگی کے بعد ایک امام بارگاہ کو آگ لگا دی گئی۔
چستیاں کے ضلعی رابطہ افسر اطہر اسماعیل نے بتایا کے گذشتہ شام بھٹہ کالونی کے علاقے میں واقع ایک چھوٹی امام بارگاہ میں ایک ذاکر کی متنازع تقریر پر اہل علاقہ مشتعل ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ دیگر فرقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے امام بارگاہ پر حملہ کر دیا اور صفوں کو آگ لگا دی۔
اطہر اسماعیل کے مطابق آگ سے صرف صفوں اور امام بار گاہ کے مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا پولیس نے موقعے پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کر لیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’متنازع تقریر کرنے والے ذاکر کا تعلق مریدکے سے تھا اور وہ واقعے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے ہیں‘۔
بہاولنگر کے ضلعی رابطہ افسر نے بتایا کے یہ خبر صبح پوری چشتیاں میں پھیل چکی تھی اور صبح اس مقام پر دس ہزار کے قریب مشعل افراد جمع ہو گئے جنہیں پولیس نے فوج کی مدد سے منتشر کیا۔
انہوں نے بتایا کے سکیورٹی فورسز نے لوگوں کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
انہوں نے بتایا کے اس وقت علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور تمام امام بارگاہوں اور حسّاس علاقوں میں پولیس کے ہمراہ فوج بھی تعینات ہے۔

ملتان

ملتان میں گدشتہ رات شروع ہونے والے کشیدگی کے بعد اب مشتعل مظاہرین پر قابو پانے کے لیے پولیس کے ساتھ فوج بھی تعینات ہے۔
ملتان سے نامہ نگار ظہیر الدین بابر کے مطابق اندرون ملتان میں اہل سنت و الجماعت کے کارکن سڑکوں پر آگ لگا کر مظاہرے کر رہے ہیں ان کا الزام گذشتہ رات اہل تشیع کے جلوس میں صحابہ کرام کی شان میں گستاخی ہوئی۔
اس لیے بطور احتجاج سنیچر کی صبح ملتان میں شٹر ڈاؤن کرایا گیا جبکہ احتجاج کے دوران فائرنگ ہوئی جس میں کم سے کم ستائیس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
حکام نے اہل سنت و الجماعت کے ملتان میں سربراہ انور شاہ سمیت مقامی سربراہان اور متعدد علما کو بلا کر مشتعل ہجوم کو قائل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی۔
ملتان کے کئی علاقوں میں سُنی مسلمانوں نے مظاہرے کیے اور ٹائروں کو آگ لگا کر سڑکیں بلاک کردیں۔ ان علاقوں میں گھنٹہ گھر، لالا ولی محمد، بوڑھ چوک اور سوتری واٹ کے علاقے شامل ہیں۔

No comments:

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79