Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs Live news pashto tv live tv Malakand
Sunday, 17 November 2013
’شیشے کے گھر والوں کو پتھر نہیں پھینکنے چاہییں‘
سری لنکا کے صدر مہندا راج پکشے نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کی تحقیقات کے برطانوی مطالبے کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ ’شیشے کے گھر میں رہنے والوں کو دوسروں پر پتھر نہیں پھینکنے چاہئیں۔‘
یہ بات سری لنکا کے صدر نے دولت مشترکہ اجلاس کے دوسرے روز کہی۔
اس سے پہلے برطانیہ کے وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون نے سری لنکن صدر مہندا راج پکشے سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ انسانی حقوق کے خلاف جرائم کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں بصورتِ دیگر اقوامِ متحدہ اس معاملے کی تحقیقات کرے گا۔
سری لنکن حکومت پر الزام ہے کہ اس نے سنہ دو ہزار نو میں تمل باغیوں کے خلاف جنگ کے دوران انسانی حقوق کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا۔
حکومت کے حامی مبصرین نے برطانوی حکومت کے زیرِ انتظام ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو کوئی اخلاقی حق نہیں ہے کہ وہ سری لنکا پر تنقید کرے۔
سری لنکا کے صدر نے ’بلڈی سنڈے‘ کے نام سے جانے جانے والے اس دن کی جانب اشارہ کیا جب سنہ 1972 میں شمالی آئرلینڈ میں برطانوی فوج کے ہاتھوں تیرہ شہری ہلاک ہوئے تھے۔
انہوں نے دو ہزار دس میں آنے والی اس رپورٹ کا ذکر کیا جس کے مطابق ذمہ داری فوج پر
اتوار کی رات تک کرفیو میں توسیع، موبائل سروس بند، شہر میں خوف و ہراس
اتوار کی رات تک کرفیو میں توسیع، موبائل سروس بند، شہر میں خوف و ہراس
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں یوم عاشور کے جلوس کے دوران فرقہ وارانہ کشیدگی اور ہلاکتوں کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی مقامات پر فوج طلب کر لی گئی ہے۔
راولپنڈی میں سینیچر کو سارا دن کرفیو کا نفاذ رہا تاہم رات نو بجے سے بارہ بجے کے درمیان کرفیو میں تین گھنٹے کی نرمی کی گئی۔
ڈی سی او راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی میں سترہ نومبر کو سارا دن کرفیو کا نفاذ رہے گا جو کہ رات بارہ بجے ختم ہو گا۔
راولپنڈی کے بعد ملتان اور بہاولنگر کے علاقے چشتیاں کے علاوہ کئی مقامات پر کشیدگی کی اطلاعات ملی ہیں اور انتظامیہ نے فوج کی مدد طلب کر لی ہے
نامہ نگاروں کے مطابق راولپنڈی میں یوم عاشور کے جلوس کے دوران فرقہ وارانہ تصادم کے بعد ابھی تک شہر شدید کشیدگی کا ماحول ہے اور کرفیو سے متاثرہ علاقوں میں محصور افراد سکیورٹی خدشات اور غدائی قلت کی شکایات کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز راولپنڈی میں ایک ماتمی جلوس کے دوران فرقہ وارانہ کشیدگی اور پھر تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہو گئے۔ شدید کشیدگی کے باعث کئی مقامات پر کرفیو نافذ کر
راولپنڈی: کرفیو دوبارہ نافذ، موبائل سروس بند
راولپنڈی: کرفیو دوبارہ نافذ، موبائل سروس بند
راولپنڈی میں کرفیو میں نرمی کا وقت ختم، 3 گھنٹے کی نرمی کے بعد شہر میں دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ وزرت داخلہ کے حکم پر راولپنڈی میں کرفیو میں 3 گھنٹے کی نرمی کی گئی تھی
کراچی — راولپنڈی میں کرفیو میں نرمی کا وقت ختم، 3 گھنٹے کی نرمی کے بعد شہر میں دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ وزرت داخلہ کے حکم پر راولپنڈی میں کرفیو میں 3 گھنٹے کی نرمی کی گئی تھی۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے راولپنڈی شہر میں لگائے گئے کرفیو میں رات 9 سے ایک بجے تک کرفیو میں نرمی رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا کو جاری بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ، ’کرفیو میں نرمی لوگوں کو روز مرہ
Friday, 8 November 2013
جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا نیٹو سپلائی روٹ پر دھرنا۔ہزاروں لوگوں کی شرکت۔
جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا نیٹو سپلائی روٹ پر دھرنا۔ہزاروں لوگوں کی شرکت۔
پشاور( ) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے اعلان کیا ہے کہ اگر 20نومبر تک وفاقی حکومت نے نیٹوسپلائی بندنہ کی تو خیبر پختونخوا سے گزرنے والی کسی بھی ناٹو سپلائی روٹ سے کوئی کنٹینر افغانستان جانے نہیں دیا جائیگا۔ ملک کی خارجہ پالیسی ازسرنو تشکیل دی جائے اور امریکہ سے آقا اورغلام والا تعلق ختم کرکے ملکی خارجہ پالیسی کو قومی امنگوں اور خواہشات سے ہم آہنگ کیا جائے ۔ پاک فضائیہ کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرون طیاروں کو گرانے کا حکم دیا جائے ۔ شمالی وزیر ستان میں حالیہ ڈرون حملہ حکومت پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔امریکی چاکری ترک نہ کرنیوالی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔ یہ اعلان جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پشاور میں رینگ روڈ نیٹوسپلائی روٹ پر ہونے والے ایک عظیم الشان احتجاجی دھرنے میں منظور کی گئی قرارداد میں کیا گیاقرار داد صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسراراللہ خان ایڈووکیٹ نے پیش کی۔دھرنے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ بعد نماز جمعہ 2بجے دن شروع ہونے والے احتجاجی دھرنے کے
Monday, 4 November 2013
Friday, 1 November 2013
وائبر، سکائپ پر پابندی کی ایک اور اپیل
سندھ حکومت نے وائبر، ٹینگو، سکائپ اور واٹس ایپ پر پابندی کے لیے دوبارہ وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلٰی سید قائم علی شاھ کی زیر صدارت امن امان کے بارے میں اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا جس میں سماجی رابطے کی ان ویب سائیٹس پر پابندی کی اہمیت پر غور کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ ان ایپلکیشنز پر تین ماہ کے لیے پابندی ضروری ہے۔
واضح رہے کراچی امن امان کے بارے میں مقدمے کی سماعت کے دوران بھی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا تھا کہ رینجرز پولیس اور صوبائی حکومت اپنا کام بہتر انداز میں کر رہی ہے اب وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے۔
وزیر اعلٰی ہاؤس سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے تمام غیر
والد پٹائی نہ کرتے تو سیکس ورکر بن گیا ہوتا:روی کشن
بھارتی کی علاقائی زبان بھوجپوری کی فلموں کے ’امیتابھ بچن‘ کہلائے جانے اداکار روی کشن نے کا کہنا ہے کہ اگر انہوں نے مار نہ کھائی ہوتی تو وہ ’سیکس ورکر‘ بھی بن سکتے تھے۔
ایک اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ان کے والد نے انہیں بچپن میں مارا پیٹا نہیں ہوتا تو شاید وہ ’مرد سیکس ورکر‘
امریکی’گلوبل ہاک‘ ڈرون پر ایک نظر
پائلٹ کے بغیر اڑنے والا گلوبل ہاک طیارہ تیل کے ایک ٹینک میں آدھی دنیا کے گرد چکر لگا سکتا ہے اور 60 ہزار فٹ بلندی سے کسی شخص کی نگرانی کر سکتا ہے چاہے اس وقت بادل ہی کیوں نہ چھائے ہوئے ہوں۔
اس کا مطلب ہے کہ یہ بین الاقوامی فضائی حدود میں رہتے ہوئے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی نشاندہی کر سکتا ہے یا شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی نگرانی کر سکتا ہے۔
گرینڈ فوکس فوجی اڈے میں ڈرون آپریشنز کے سربراہ کرنل لارنس سپینٹا کے مطابق ہاک 24 گھنٹے روزانہ کی بنیاد پر اعلیٰ
جرمنی: نومولود بچوں کی غیر معین جنس کی اجازت
جرمنی یورپ کا وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے نر اور مادہ دونوں طرح کی جنسی خصوصیات کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کو مخصوص جنس کے طور پر رجسٹر ہونے کی پابندی سے آزاد کر دیا ہے۔
اب جرمنی میں ایسے بچوں کے والدین کو اختیار ہے کہ وہ پیدائش کے سرٹیفیکیٹ پر جنس کا خانے خالی چھوڑ سکتے ہیں۔
اب اس کے لیے’ غیر معین جنس‘ کے نام سے ایک الگ خانہ ہوگا۔
اس اقدام کا مقصد ایسے نو مولود بچوں کے والدین پر بچے کی جنس کا فیصلہ کرنے کے لیے دباؤ کو ختم کرنا ہے۔
جرمنی میں اس وقت کم سے کم دو ہزار لوگ ایسے ہیں جن میں دونوں جنسی خصوصیات ہیں۔
ایسے افراد کو’بین الصنفی‘ لوگ کہا جاتا ہے کیونکہ ان میں مرد اور عورت دونوں کے کروموسومز ہوتے ہیں۔ حتیٰ کے ان کا نظامِ تناسل بھی دونوں جنسوں کی خصوصیات کا
’اسرائیل کا شامی حدود میں میزائل حملہ‘
ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیارے نے شام کے ساحلی شہر لاذقیہ میں میزائل حملہ کیا ہے۔
امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ اس حملے میں روسی ساخت کے میزائلوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو مبینہ طور عسکریت پسند گروہ حزب اللہ کے لیے لیجائے جا رہے تھے۔
لاذقیہ شامی صدر بشارالاسد کا مضبوط گڑھ ہے جہاں علوی برادری اکثریت میں ہے اور صدر اسد کا تعلق بھی اسی برادری سے ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شام پر رواں برس کم سے کم تین میزائل حملے کیے جا چکے ہیں اور صدر بشارالاسد نے کہا تھا اگر آئندہ اسرائیل نے ایسا کوئی حملہ کیا تو شام جوابی کارروائی کرے گا
برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سریئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ ’دفاعی
این ایس اے کی ہیکنگ پرگوگل کا غصہ
گوگل نے امریکی خفیہ ادارے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی طرف سے اس کے ڈیٹا سینٹروں کو ملانے والے لنکس کو ہیک کرنے کی اطلاعات پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
گوگل کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ کمپنی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی اس کارروائی سے بے خبر تھی۔ گوگل کے اہلکار نے کہا کہ انہیں ہمیشہ سے اس کا خدشہ تھا اور وہ اس سے بچنے کی کوششیں کرتے رہے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ نے سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نیشنل سکیورٹی ایجنسی نےگوگل اور یاہو کے ڈیٹا سینٹروں کو ملانے والے لنکس کو ہیک کر کے لاکھوں لوگوں کی معلومات تک رسائی حاصل کی تھی ۔
نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر نے تردید کی ہے کہ این ایس اے نے گوگل اور یاہو کے ڈیٹا لنکس کو ہیک کیا تھا۔
جنرل کیتھ الیگزینڈر نے بلومبرگ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا: ’ہمیں امریکی کمپنی کے سرور تک رسائی اور وہاں سے ڈیٹا لینے کی اجازت نہیں ہے۔‘
نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر کا بیان واشنگٹن پوسٹ کی خبر کی براہ راست تردید نہیں ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نیشنل سکیورٹی ایجنسی گوگل اور یاہو کی لاکھوں فائلوں کو روزانہ
Subscribe to:
Posts (Atom)
Power Rangers video
Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79