ca-app-pub-4820796287277991/7704934546 Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs

Thursday, 6 December 2012

چین میں بصارت سے محروم شخص ماہر کمپیوٹر میکینک بن گیا

بیجنگ …ہمت اور جذبہ جواں ہو تو کوئی کمزروی اور محرومی راہ کی رکاوٹ نہیں بن پاتی ۔ایسی ہی ایک مثال چین کے ایک نابینا شخص کی ہے جس نے بصارت سے محرومی کو اپنے راستے کی رکا وٹ نہیں بننے دیا اور نا ممکن کو ممکن بناتے ہو ئے کمپیوٹر کا ایک ماہر میکینک بن گیا۔37سالہ Gao Xujunنامی یہ شخص بینائی جیسی نعمت سے محروم ہے ،لیکن اسکے باوجود اپنی انوکھی صلاحیت کے بل بوتے پر کمپیوٹر کی خرابی معلوم کر کے فوری درست کر لیتا ہے ۔ایک پیشہ ور کمپیوٹر کی حیثیت سے کام کرنے والے Gaoکواس پیشے میں کئی سال بیت چکے ہیں اور اب وہ چینی صوبے Shanxi میں چار دکانوں کے مالک ہیں جہاں بڑی تعداد میں لوگ اپنی خراب کمپیوٹر مشین ٹھیک کروانے آتے ہیں۔بیشک اس بہادر چینی شخص نے اپنی ثابت قدمی اور پختہ جذبے سے ثابت کر دیاہے کہ جسمانی کمزوری صلا حیتوں اور جذ بے کو شکست نہیں دے سکت

کولکتا ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم،ایک وکٹ پر216 رنز

کولکتا…کولکتا ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے ،بھارت کے 316 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے ایک وکٹ پر 216بنالئے، کپتان الیسٹر کک 136 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔کولکتا میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارت نے 277 رنز سات کھلاڑی آؤٹ سے اننگز دوبارہ شروع کی،آخری تین وکٹیں بھارتی اسکور میں 39 رنز کا اضافہ کرسکیں، مہندرا سنگھ دھونی نے 52 رنز بنائے ، مونٹی پنیسر نے چا رکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں انگلینڈ کے اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کیا ، پہلی وکٹ پر کپتان ایلسٹر کک اور نک کامپٹن نے 165 رنز کی شراکت قائم کی ، کامپٹن 57 رنز بناکر اوجھا کا شکار بنے ،،ایلسٹر کک نے سیریز میں مسلسل تیسری سنچری اسکور کی۔دوسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے ایک وکٹ 216 رنز بنالئے ،الیسٹر کک 136 اور جوناتھن ٹراٹ 21رنز کے ساتھ وکٹ موجود ہیں

افغانستان میں عدم استحکام کی وجہ امریکا اور نیٹو فورسز ہیں،حامد کر زئی

کابل…افغانستان کے صدر حامد کر زئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کی وجہ امریکا اور نیٹو فورسز ہیں،کابل میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی تحویل میں قیدیوں کو مقامی فورسز کی تحویل میں دیا جائے،قیدیوں کوتحویل میں دیے جانے تک امریکاسیکوئی سیکیورٹی معاہدہ نہیں کیاجائیگا۔امریکا نے قیدیوں کو مقامی حکام کے حوالے نہ کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کی،نیٹو اور امریکا کے نظام کی وجہ سے افغانستان میں سلامتی کی صورتحال بگڑی ہے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ افغانستان میں پْرتشدد واقعات کی بڑی وجہ شدت پسند گروپس بھی ہیں۔

صدرزرداری نے ججز تقرری کے صدارتی ریفرنس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد…صدرزرداری نے ججز تقرری کے صدارتی ریفرنس پر دستخط کر دیئے ہیں،ذرائع کے مطابقصدر نے جوڈیشل کمیشن اورپارلیمانی کمیٹی کے کردارپر بھی رائے مانگی ہے۔وفاقی وزیر قانون فاروق نائیک نے کہا ہے کہ صدارتی ریفرنس کل سپریم کورٹ میں دائر کر دیا جائے گا،وزیر قانون کے مطابق صدارتی ریفرنس میں 13سوالات پر عدالت کی رائے مانگی ہے،ریفرنس میں آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت عدالت سے رائے مانگی گئی ہے۔ صدر نے ججز کی تعیناتی کے لیے ججز سینیارٹی پر سپریم کورٹ سے رائے مانگی۔

شاہ رخ اور دپیکا کی نئی فلم چنائے ایکسپریس کی پہلی جھلک منظر پر آگئی

ممبئی …بالی ووڈ کو سپرہٹ رومانوی فلم" جب تک ہے جان" دینے کے بعدکنگ خا ن ہدایت کار روہٹ شیٹھی کی فلم" چنائے ایکسپریس" کی شوٹنگ میں مصروف ہو گئے ہیں۔اس سلسلے میں شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی پہلی جھلک بھی منظر پر آگئی ہے جس میں کنگ خان ایک مر تبہ پھر اپنی بلاک بسٹر فلم دل والے دلہنیاں لے جائیں گے کا مقبول ترین سین دوبارہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔جیسا کہ اس فلم کے ٹائٹل سے ہی صاف واضح ہے کہ اس فلم میں ریل کا اہم عمل دخل ہے تاہم اس فلم میں شاہ رخ "DDLJ" کی یاد کو تازہ کر تے ہو ئے کاجل کے بجائے اپنی فلم اوم شانتی اوم کی ہیروئن دپیکا کا ہاتھ پکڑکر انھیں چلتی ٹرین میں لا رہے ہیں۔اب دیکھنایہ ہے کہ کئی سال گزر جانے کے بعد بھی کیا شاہ رخ دپیکا کے ساتھ اس سین کو اسی طرح نبھاتے ہیں کہ اسے بھی کافی عرصے تک یاد رکھا جاسکے۔ 

ملتان:ہاکی اسٹیڈیم کی زمین پر وکلاء کالونی کی تختی آویزاں کر دی گئی


ملتان… ملتان میں وکلا نے سرکاری زمین پر قبضہ کرلیا، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے فٹبال اور ہاکی اسٹیڈیم کیلئے مختص سرکاری زمین پر وکلا نے قبضہ کرکے وکلا کالونی کی تختی لگادی۔ ذرائع کے مطابق 7 اگست 2012 کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے متی تل چوک کے قریب فٹ بال اور ہاکی گراوٴنڈ کا سنگ بنیاد رکھااور زمین پر ہاکی اور فٹبال گراوٴنڈ کی تختی بھی لگائی ،تاہم وہاں گراوٴنڈ زتو نہ بن سکے مگر ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے خادم اعلیٰ کی تختی ہٹاکر وکلا کالونی کی تختی لگادی۔ ذرائع کے مطابق وکلا کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ان سے وکلا کالونی کیلئے زمین کی نشاندہی کا کہا تھا اوریہ جگہ جوڈیشل کمپلیکس سے قریب ہے۔ 

پی آئی اے سے تین پائلٹس نوکری سے فارغ کئے،سیکریٹری دفاع

اسلام آباد… سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی آمد ن کا 54فیصد ایندھن پر خرچ ہو جاتا ہے،پی آئی اے کے بیڑے کو بہتر بنانے کیلئے کم ایندھن خرچ کرنیوالے جہاز لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین نے کہا کہ پی آئی اے کو مزید زوال سے بچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کل آمدن کا 54 فیصد ایندھن پر خرچ ہوتا ہے، 12 فیصد آمدن قرضوں کی واپسی میں نکل جاتی ہے، ادارے کے باقی معاملات 34فیصد آمدنی سے چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں 26 برس پرانے جہاز بھی زیر استعمال ہیں جو زیادہ ایندھن خرچ کرتے ہیں،پی آئی اے کے بیڑے میں شامل 38جہازوں میں 12ایئر بسز ہیں،کولیشن اسپورٹ فنڈ سے متعلق پاک امریکا مذاکرات حوصلہ افزارہے۔انہوں کہا کہ تین پائلٹس کو جعلی سرٹیفکیٹس رکھنے پر نوکری سے فارغ کیا جا چکا ہے۔

تلاش کی کامیابی سے خوش عامر خان جلد پارٹی منعقد کرینگے



تلاش کی کامیابی سے خوش عامر خان جلد پارٹی منعقد کرینگے


                                      talash-indian-movies

ممبئی … بالی ووڈ بلاگ بسٹر ریلیز 'تلاش' کی کامیابی سے خوش، اس کے مرکزی کردار عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اس سلسلے میں ایک پارٹی کا اہتمام کریں گے۔تین سال میں مسٹر پرفیکشنسٹ کی پیلی فلم تلاش ایک سسپینس ڈرامہ فلم ہے جس نے ریلیز کے چند ہی دنوں میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ فلم کی کامیابی سے عامر خان بے انتہا خوش ہیں اوراس سلسلے میں تلاش کی کاسٹ اور کروکے لیے پارٹی دینے کے حق میں ہیں۔عامر خان کے ساتھ ساتھ فلم میں رانی مکھرجی اور کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں، اور تینوں ہی لیڈ ایکٹرز کی تلاش میں پرفارمنس کو سراہا جا رہا ہے۔ پرفیکشنسٹ خان کے مطابق فلم کی کامیابی کا سہرا اس کو کہانی کو جاتا ہے جو کہ اس کی کو رائیٹر زویا اختر کے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعے پر مبنی ہے۔ تلاش میں عامر خان 1999 سے پہلی بار پولیس افسر کے روپ میں کاسٹ کیے گئے ہیں، جبکہ اپنی اگلی فلم دھوم تھری میں وہ پہلی بار منفی رول ادا کر تے نظر آئیں گے

موبائلوں میں سرویلنس سسٹم کی تنصیب جلد از جلد کی جائے،آئی جی سندھ

کراچی … آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری نے کہا ہے کہ پولیس موبائلوں میں سرویلنس سسٹم کی تنصیب کا کام جلد از جل مکمل کیا جائے۔ کراچی میں آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی اورپولیس کے دیگر اعلیٰ افسران کا اجلاس ہوا۔ایڈیشنل آئی جی سندھ نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ چند روز میں موبائل سرویلنس کیلئے 75 پولیس موبائلیں شہر میں آپریشن کا آغاز کرینگی جو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک ہونگی۔ایڈیشنل آئی جی نے یہ بھی بتایا کہ سرویلنس سسٹم سے آراستہ 10 موبائلیں کراچی پولیس کو پہلے ہی فراہم کی جا چکی ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں میں مانیٹرینگ کر رہی ہیں۔اجلاس میں آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری نے پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ سرویلنس سسٹم نصب شدہ پولیس موبائلوں کو ایسے علاقوں میں استعمال کیا جائے جہاں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی کوریج نہیں تا کہ مانیٹرینگ کے نظام کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

مصر: جھڑپوں میں 2 ہلاک متعددزخمی، حکمراں جماعت کا دفتر نذرآتش


قاہرہ…صدر کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں کے دوران 2 افراد ہلاک جبکہ32 زخمی ہوگئے جبکہ اسماعیلیہ میں حکمراں جماعت کا دفتر نذر آتش کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومتی مخالفین اورحامیوں میں جھڑپوں کے دوران پیٹرول بموں اور کریکرز کا استعمال بھی کیا گیا جن میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔مصر کے وزیر اعظم ہاشم قندیل نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ برداشت کا مظاہرہ کریں تاکہ قومی مذاکرات کی راہ ہموار ہوسکے۔مصر میں صدارتی محل کے باہر صدر مرسی کے ہزاروں حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں ہوئی ہیں جن میں اخوان المسلمون کے حامیوں کو گولیاں مار کے ہلاک کیا گیا ہے۔ جبکہ صدارتی محل کے باہر کھڑی کاروں کو بھی آگ لگا دی ہے،اس دوران مظاہرین نے ایک دوسرے پر پیٹرول بم اور کریکرز بھی پھینکے۔ان جھڑپوں میں 32 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ مصر کی مشتعل اپوزیشن نے اسماعیلیہ میں حکمراں جماعت اخوان المسلمون کے دفاتر کو جلا دیا ہے۔ صدر مرسی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ جمہوریت بچانے کے لئے سڑکوں پر آگئے ہیں۔ امریکا اور برطانیہ کے بعد جامعہ الاظہر کے امام اعظم احمد الطیب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد ترک کردیں اور تباہی کا سلسلہ ختم کریں۔ ادھر مصری صدر محمد مرسی کے 3مشیروں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مصری نائب صدر محمود میکی نے امید ظاہر کی ہے کہ ملک میں نئے آئینی مسودے سے متعلق تنازعات کو حل کرنے کے لیے آئندہ چند گھنٹوں میں بریک تھرو ہوسکتا ہے۔

آسٹریلیا میں گیارہ سال کی بچی دستی بم اسکول لے آئی

برسبین… آسڑیلیا میں ایک بچی دستی بم کو پیسے جمع کرنے کاڈبہ سمجھ کر اسکول لے آئی،جس پر اسکول کو خالی کرالیا گیا۔ واقعہ نیوکیسل کے علاقے میں پیش آیا۔اسکول میں زیر تعلیم گیارہ سال کی بچی دستی بم کو پیسے جمع کرنے کا ڈبہ سمجھ کر اسکول لے آئی،جس پر اسکول کی انتظامیہ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔اِس دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے اسکول خالی کراکے بچوں کو قریبی پارک لے جایا گیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ بم ناکارہ ہے اور یہ دوسری جنگ عظیم میں استعمال کیے گئے دستی بموں سے مشابہت رکھتا ہے۔

Wednesday, 5 December 2012

سیاہ وسفید کا حسین امتزاج،سفیدالّو نے کالی بلی کو اپنا دوست بنالیا

واشنگٹن …عام طو ر پر الّو رات کے اندھیرے میں شکار کی غرض سے نکلتے اور دن بھر اپنے گھو نسلے میں آرام کر تے ہیں لیکن سفید رنگت والے ایک الّو نے تو تاریخ ہی بدل دی ہے۔جی ہاں حیرت انگیز طو ر پر اس الّو نے ایک کالی بلی کو اپنا دوست بنالیا ہے اور اب وہ اس کی دوستی میں دن کی روشنی میں اپنے گھونسلے سے نکل کر اس کے ساتھ کھیلتااور وقت گزارتاہے۔ اس جو ڑی کی جسمانی رنگت کی وجہ سے انھیں بلیک اینڈ وائٹ کا نام دیا جا سکتا ہے جو اپنی دلچسپ دوستی اور انوکھی محبت سے ہر انسانی آنکھ کو حیران کر رہے ہیں۔

وسیم اکر م کی گیندوں کا سامنا کر نے سے ڈر لگتا تھا، رکی پونٹنگ

سڈنی …حال ہی میں ٹیسٹ کر کٹ سے ریٹا ئر منٹ کا اعلا ن کر نے والے عظیم آسٹریلیوی بیٹسمین رکی پو نٹنگ نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں پا کستان کے فاسٹ با لر وسیم اکرم کا سامنا کر نے میں ڈر لگتا تھا ۔ ایک حالیہ انٹر ویومیں ان کاکہنا تھا اپنے کیر ئیر کے دوران انہوں نے جن دو خطر نا ک ترین باؤ لرز کا سامنا کیا ان میں ویسٹ انڈیز کے Curtly Ambroseاور پاکستا ن کے وسیم اکرم شامل ہیں ۔ پو نٹنگ نے دنیا کے مایہ ناز با لر کی صلا حیتوں کا اعتراف کر تے ہو ئے کہا کہ وسیم کے پاس با ؤلنگ کی جا دوئی صلا حیتیں تھی اور وہ کسی بھی وقت بالکل الگ انداز کی گیند کر اکر مخا لف کوحیران کردیتے تھے جن پر رن بنا نا آسان کام نہیں تھا۔ 

ممبئی: ہریتک روشن نے مال میں 25فٹ اونچی وینڈنگ مشین کا افتتاح کیا


ممبئی …بالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکار ہریتک روشن کے ہاتھوں ممبئی کے اوبرائے مال میں دیوہیکل مشین کی تقریبِ رونمائی ہوئی۔38سالہ ہریتک روشن نے ہاٹ وہیلز کی25فٹ اونچی تھرل مشین مشین کا نقاب ہٹایا تو مداحوں کا جوش و خروش دیکھنے لائق تھا۔ہزاروں مداحوں کی موجودگی میں اوبرائے مال میں پیش کی گئی یہ وینڈنگ مشین دراصل ایک پلے اسٹیشن ہے جس پر بچے کھلونا گاڑیوں اور ٹریکس پر گیم کھیل سکتے ہیں۔بھارتی میٹل ٹوائز کی متعارف کروائی گئی اس تھرل مشین کو دنیا کی سب سے بڑی وینڈنگ مشین تسلیم کرتے ہوئے گینز ریکارڈ بکس میں موقع پر ہی شامل کرلیا گیا۔

چین :سات فٹ8انچ قد کی خاتون چل بسی

بیجنگ…چین سے تعلق رکھنے والی دنیا کی قد آور خاتون، یاو دیفین Yao Defen انتقال کر گئیں ،چین کے مشرقی صوبےAnhui کی خاتون یاو دیفین pituitary غدود کے سرطان میں مبتلا تھیں ، یاوٴ نے سال 2010 میں اپنے لمبے قد کی وجہ سے ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنائی تھی ، یاوٴ کا قد7 فٹ 8ا نچ لمبا تھا ، یاوٴکا شمار دنیا کی اُن تین قد آورخواتین میں بھی ہوتا ہے ، جو 40 سال سے زائد عمر تک زندہ رہیں۔

آسٹریلیا میں موسم کے انوکھے ڈھنگ، کہیں برفباری تو کہیں گرمی

سڈنی…آسڑیلیا کے کئی علاقوں میں برفباری تو کہیں گرمی کا زور ہے جبکہ عوام دونوں ہی سے بیزار نظر آتے ہیں۔ دوسری طرف سڈنی کے قریب جنگل میں لگی آگ پر بھی قابو نہ پایا جاسکا۔ سڈنی کے شمال میں لین کوو نیشنل پارک کے جنگلات میں لگی آگ قریبی مکانات کے لیے خطرہ بن گئی، آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کوششوں میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق آگ کا دھواں سڈنی کی موٹر ویز کے قریب پہنچ گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ رورل فائر سروس کے ترجمان کے مطابق آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔ آسٹریلیا میں گرمی کا موسم شروع ہوچکا ہے لیکن جنوبی ریاست وکٹوریا میں موسم گرما کے پانچویں دن بھی برفباری جاری ہے۔ آج تقریباً چھ انچ برفباری ہوچکی جبکہ کوئی اسکیٹنگ کرکے برفباری کو انجوائے کرتا نظر آیا تو کہیں برف ہٹانے کا کام پورے زور و شور سے جاری ہے۔

روس میں جنگل کے بیچوں بیچ 170فٹ لمبی ٹرمپولین سڑک تعمیر

ماسکو…سیدھی سڑک کا زمانہ ہوا پُرانا ، اب اچھالنے والی سڑک پر سفر طے کریں۔روس میں جاری ایک آرٹ نمائش میں آنے والوں کوگذشتہ دنوں ایک عجب غضب تجربے سے گزرنے کا اتفاق ہوا۔Archstoyanie 2012نامی اس نمائش میں آرٹ کا منفرد شاہکار ایک ٹرمپولین سڑک کے روپ میں پیش کیا گیا۔جنگل کے بیچوں بیچ بچھائی گئی170فٹ(51میٹر)لمبی یہ سڑک کسی باؤنسنگ پیڈ کی طرح تھی جس پر سے گزرنے والوں کا راستہ اُچھلتے کودتے کٹتا۔13ڈبل ڈیکر بسوں کے برابراس منفرد باؤنسنگ روڈ کو دنیا کی سب سے بڑی ٹرمپولین مانا جارہا ہے جس میں ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پہنچنے کے لیے بل واسطہ اور بلا واسطہ اُچھل کود کرنا تو جیسے لازمی ہی ہوگیا ہے

مارنے سے پہلے پیش امام کی ریکی کی اور پھر قتل کیا ،گرفتار ملزم کا عتراف

کراچی … ڈی آئی جی کراچی ویسٹ جاویداوڈھو نے کہا ہے کہ پیش امام کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتارکر لیا گیا ،ملزم واردات کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل بند ہو گئی جس کے بعد وہ پکڑا گیا۔ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی کراچی ویسٹ جاویداوڈھو نے کہا کہ ملزم نے3ساتھیوں کے ہمراہ مسجدمیں گھس کرپیش امام کو قتل کیا، واردات کے بعد ملزم کے 2ساتھی فرار ہوگئے،گرفتارملزم نے انکشاف کیا کہ اسکو طالبان نے مارنے کا ٹارگٹ دیا تھا، ،لزم نے اعتراف کیا کہ ہمارے رابطے وزیرستان میں ہیں، پیش امام کو مارنے سے پہلے ریکی کی اور پھر انھیں ٹارگٹ کیا۔گرفتار ملزم نے مزید انکشافات کرتے ہو ئے بتا یا کہ مانسہرہ میں 21دن دہشتگردی کی تربیت حاصل کی اورپھر کارروائیاں شروع کیں ، مجھے ماہانہ 15ہزار روپے ملتے ہیں،پیش امام کو اس لیے قتل کیا کہ وہ ہماریں خبریں لیک کیا کرتا تھا۔

برطانیہ: دنیا کا تیز مرچ والا برگرفروخت کے لیے پیش

لندن …برطانیہ کے شہر برسٹل میں دنیا کا سب سے تیز مرچوں والا برگر فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ۔شیفس اور مالکان کے مطابق ا یٹامک فال آؤٹ (Atomic Fallout)نامی یہ برگردنیا کی سب سے تیز مرچیں ڈال کر تیارکیا گیا ہے اور اسے پکانے کے لیے شیفس کو گیس ماسک تک پہننے پڑتے ہیں۔25پاؤنڈ کی قیمت پر مینیو میں دستیاب اس برگر میں شامل سوس کی تیاری میں دنیا کی دو تیز ترین مرچیں ناگا بھٹ جولوکیا(گھوسٹ چلی) اور اسکاچ بونٹ استعمال کی جاتیہے۔پیزاکے دو سلائس سے بنے اس برگر کے بیچ 18اونس بیف کباب اور18اونس پنیر کی تہہ موجود ہے جسکے ساتھ چلی فرائز پیش کیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ اس برگر کو کھانے سے قبل ناصرف کھانے والے سے برگر ہاؤس کی انتظامیہ کو ہر قسم کی متوقع صورتحال سے دست بردار کرنے کے راضی نامے پر دستخط کروائے جاتے ہیں بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ برگر پکڑنے کے لیے خصوصی گلوز کا استعمال لازمی کریں اور انکی عمر18سال سے زائد ہو۔

ضمنی انتخاب : پنجاب میں ن لیگ نے میدان مار لیا، سندھ میں پی پی کامیاب


اسلام آباد … ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں سمیت پنجاب اسمبلی کی 4 نشستیں بھی لے اڑی، کارکنان نے جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی اور بھنگڑے ڈالے، ق لیگ، پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار نے ایک ایک نشست حاصل کی، سندھ کی واحد نشست پر پیپلزپارٹی کے سرفراز شاہ جیت گئے۔ ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نے قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں جیت لیں۔ حلقہ این اے 107 گجرات سے مسلم لیگ ن کے حنیف ملک اعوان نے کامیابی حاصل کی، مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوار چوہدری رحمان نصیر مرالہ شکست کھا گئے۔ ساہیوال سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 162 مسلم لیگ ن کے زاہد اقبال نے جیتی تو کارکنان نے ہوائی فائرنگ کی۔ ہوائی فائرنگ کرنے پر تھانہ سٹی چیچہ وطنی میں مسلم لیگ ن کے 12 کارکنان کیخلاف 2مقدمات درج کرلئے گئے۔ گوجرانوالہ سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 92 پر ن لیگ کے نواز چوہان نے میدان مارلیا۔ پیپلز پارٹی کے اسد اللہ پاپا دوسرے نمبر پر ہے, جیت پر کارکنان نے جشن منایا۔ سیالکوٹ کی نشست پی پی 122 پر مسلم لیگ ن کے محمد اکرام کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے راجہ عامر کو شکست ہوگئی۔ سیالکوٹ ہی کی دوسری نشست پی پی 129 بھی مسلم لیگ ن کے محسن اشرف نے جیت لی، مسلم لیگ ق کے انصر بریار سخت حریف ثابت ہوئے۔ ساہیوال سے پی پی 226 کی نشست پر بھی ن لیگ کے حنیف جٹ نے میدان مار لیا، مسلم لیگ ق کی بیگم نسیم لنگڑیال دوسرے نمبر پر رہیں۔ نارروال سے مسلم لیگ ق کے عمر شریف پی پی 133 پر کامیاب ہوگئے، ن لیگ کے ڈاکٹر نعمت علی جاوید دوسرے نمبر پر رہے۔ جہلم سے پی پی 26 پر آزاد امیدوار خادم حسین نے آزاد امیدوار محمد افضل کو شکست دے دی۔ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پی ایس 21 نوشہرو فیروزسے پیپلزپارٹی کے امیدوار سرفراز حسین شاہ کامیاب ہوگئے جبکہ نیشنل پارٹی کے سید ابرار حسین شاہ دوسرے نمبر پر رہے۔

فن لینڈ: جنگل میں حیرت انگیز طور پر توازن سے کھڑی دیوہیکل چٹان


ہیلسنکی …سائنس کے بے انتہا ترقی کر جانے کے باوجود اب بھی قدرت کے کئی ایسے کرشمے ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ حال ہی میں فن لینڈ میں ایک ایسے مقام کے بارے میں انکشاف ہوا ہے جہاں حیرت انگیز طور پر انتہائی توازن سے کھڑی ایک دیوہیکل چٹان موجودہے۔ انتہائی گھنے جنگلات میں مو جود قدرت کا یہ کر شمہ چند سیاحوں اور مقامی افرادنے دریافت کیا ہے جہاں ایک چھوٹے سے ٹیلے پر ایک دیوہیکل چٹان مکمل متوازن حالت میں صرف چند سینٹی میٹر کے رقبے پر ٹکی ہوئی ہے ۔سائنسدان قدرت کے اس کرشمے پر حیران ہیں اوراب تک کوئی وضاحت پیش نہیں کر سکے۔

شام سے تنازع، نیٹو ترک سرحد پر پیٹریاٹ میزائل نصب کرنے پر راضی


برسلز … نیٹو نے ترکی کی سرحد پر پیٹریاٹ میزائل نصب کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ غیرملکی خبر ا یجنسی کے مطابق نیٹو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کی سرحد پر پیٹریاٹ میزائل نصب کرنے کا مقصد شام کی جانب سے کسی ممکنہ حملے سے بچاوٴ ہے، پیٹریاٹ میزائل کی تنصیب سے ترکی کی سرزمین اور عوام کا بچاوٴ ممکن ہوگا۔نیٹو سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یہ اقدام ترکی اور شام کی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوسکے گا۔ سیکریٹری جنرل نیٹو راسموسن کا کہنا تھا کہ ترکی پر حملے کا سوچنے والوں کو اس اقدام سے باز رہنے کیلئے متنبہ کیا گیا ہے۔

امریکی سینیٹ نے 631 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دیدی

واشنگٹن … امریکی سینیٹ نے 631 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی۔ امریکی سینیٹ نے سال 2013 کیلئے دفاعی بجٹ کے بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے، بل میں 631 ارب ڈالر دفاعی بجٹ کیلئے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ رقم افغان جنگ اور جوہری ہتھیاروں سمیت دیگر دفاعی مقاصد کیلئے استعمال کی جائے گی۔ سینیٹ میں دفاعی بل پر 5 دن بحث کی گئی جس میں ہزاروں ترامیم پر غور کیا گیا۔ دفاعی بجٹ کا بل امریکی صدر کو دستخط کیلئے بھجوانے سے پہلے ایوان نمائندہ گان سے منظور شدہ بل کے متن سے ملانا ضروری ہے۔ بارک اوباما انتظامیہ نے پہلے ہی بل کی چند شقوں پر اعتراض کرتے ہوئے بل کو مسترد کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

ایران نے امریکی ڈرون طیارہ قبضے میں لے لیا

تہران…ایران نے امریکی ڈرون طیارہ قبضے میں لے لیا،امریکی ڈرون طیارہ ایرانی سمندری حدودمیں پرواز کررہا تھا۔پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈرون طیارہ خلیج فارس پر پروازکررہا تھا۔ نگرانی اور انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کررہاتھا ، ایرانی حدود میں داخل ہوتے ہی اسے قبضے میں لے لیا گیا، ایلیٹ نیول فورسز کے مطابق اسکین ایگل جیسا ڈرون جنگی بحری جہازوں سے ٹیک آف کرتا ہے ۔

Tuesday, 4 December 2012

بین الاقوامی دباؤ میں نہیں آئیں گے: نتن یاہو




اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی دباؤ میں آ کر مشرقی یروشلم اور غرب اردن میں آباد کاروں کے لیے تین ہزار نئے گھر بنانے کے منصوبے کو ترک نہیں کرے گا۔
وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ہمیشہ اپنے ’اہم مفادات‘ سامنے رکھے گا اور اپنا فیصلہ نہیں بدلے گا۔
بنیامین نتن یاہو
برطانیہ، فرانس، سپین، ڈنمارک اور سویڈن نے تعمیرات کے اس منصوبے پر اپنے اپنے ملک میں موجود اسرائیلی سفیروں کو طلب کر کے ان سے احتجاج کیا ہے۔
امریکہ نے بھی اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر ازسرِ نو غور کرے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے کہا کہ ’ہم اسرائیلی رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ان یکطرفہ فیصلوں پر ازسرِ نو غور کریں اور ضبط کا مظاہرہ کریں، کیونکہ اس طرح کے عوامل سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا، اور براہ راست مذاکرات شروع کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔‘
روس، جرمنی اور اقوامِ متحدہ نے بھی اسرائیلی منصوبے پر اعتراض کیا ہے۔

برطانیہ، فرانس، سپین، ڈنمارک اور سویڈن نے تعمیرات کے اس منصوبے پر اپنے اپنے ملک میں موجود اسرائیلی سفیروں کو طلب کر کے ان سے احتجاج کیا ہے۔
امریکہ نے بھی اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر ازسرِ نو غور کرے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے کہا کہ ’ہم اسرائیلی رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ان یکطرفہ فیصلوں پر ازسرِ نو غور کریں اور ضبط کا مظاہرہ کریں، کیونکہ اس طرح کے عوامل سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا، اور براہ راست مذاکرات شروع کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔‘
روس، جرمنی اور اقوامِ متحدہ نے بھی اسرائیلی منصوبے پر اعتراض کیا ہے۔
برطانیہ کے مطابق یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے ’امن کے لیے دی گئی یقین دہانیوں‘ کو مشتبہ کر رہا ہے۔
اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے پر مزید تین ہزار رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہ اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطین کو غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ ملنے کے بعد سامنے آیا۔
اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل بان کی مون نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کا مشرقی یروشلم کے مقبوضہ علاقوں میں مزید مکانات تعمیر کرنے کا اعلان امن کی کوششوں کے لیے ایک تباہ کن دھچکا ثابت ہوگا۔

برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ’برطانیہ اسرائیل کا تین ہزار مکانات اور ای


1
بلاک میں تعمیرات کے اعلان پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ یہ دو ریاستی منصوبے کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔‘
بان گی مون کا کہنا تھا کہ ان مکانات کی تعمیر کے بعد مشرقی یروشلم کے فلسطینیوں کے مغربی کنارے سے روابط مکمل طور پر منقطع ہو جائیں گے۔
بان گی مون نے اسرائیلی اعلان کے بارے میں شدید تشویش اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس اعلان سے مشرقِ وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔‘
اس سے قبل امریکہ نے بھی اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر مکانات تعمیر کرنے کے اعلان پر تنقید کی تھی۔ امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا اعلان مذاکرت کے لیے ایک ’دھچکا‘ ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ امور کی ذمہ دار کیتھرین ایشٹن کا بھی کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر تعمیرات کا اعلان پریشانی کا باعث ہے۔
مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے پر قبضے کے بعد سے تعمیر کی گئی ایک سو اسرائیلی آبادیوں میں پانچ لاکھ کے قریب یہودی رہائشی ہیں۔
ان آبادیوں کو بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مانا جاتا ہے تاہم اسرائیل اس کی تردید کرتا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے مابین دو دہائیوں سے جاری مذاکرات کسی حتمی حل پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔

پا کستا نی مچھلی فروش کا مقبو ل گیت گینگم اسٹا ئل کو مات دینے کیلئے تیار

لندن…این جی ٹی…گینگم ویڈیو کی مقبو لیت کی کہا نیا ں تو آ ج کل ہر طر ف مشہور ہیں لیکن اس معا ملے میں پا کستا نی بھی پیچھے نہیں کیونکہ لند ن میں ایک پاکستا نی مچھلی فر وش کی ویڈیونے بھی مقبو لیت کے نئے ریکا رڈ قائم کر دیے ہیں۔ لند ن کے کو ئنز مارکیٹ میں ون پا ؤنڈ فش کا دلچسپ گا نا گا کر مچھلی بیچنے والا شاہد نذیر نامی یہ نو جوان پنے دلچسپ انداز کی بدولت اس قد ر مقبو ل ہوگیا ہے کہ یو ٹیو ب پر اس کی ویڈیو چھتیس لاکھ سے زائد افراددیکھ چکے ہیں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ بر طا نوی گلو کارہ Alesha Dixonاور امریکی بینڈMindless Behaviour مشترکہ طور پر اس منفرد گا نے کو یکا رڈ کر کے کر سمس کے مو قع پر ریلیز کر نے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں ۔کہنے والے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ باقاعدہ ریلیز کے بعد مقبو لیت میں یہ گانا اوپن گینگم اسٹا ئل کو بھی پیچھے چھو ڑ دے گا ۔

سوات: مینگورہ میں مکان کی چھت گر گئی، 5 افراد زخمی

سوات … مینگورہ کے علاقے مکان باغ میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے، 3 بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مینگورہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

برطانیہ کے شا ہی خاندان میں نئے ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں

لندن … برطانیہ کے شاہی گھرانے میں نئے ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں، شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے نئے ولی عہد کی آمدکی اطلا ع دے کر بکنگھم پیلس میں خوشیاں بکھیردی ہیں اور اب دنیا بھر سے انہیں مبارکبادوں کے پیغام مل رہے ہیں۔ شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے گھر نئی خوشی نے برطانیہ کے شاہی گھرانے کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے اجاگر کیا ہے۔ یہ اس خاندان کے تیسرے ولی عہد کے آنے کی خوشی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں یہ موضوع گفتگو بھی ہے۔ شہزادہ ولیم پچھلے برس اپریل میں کیٹ مڈلٹن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور چند ماہ بعد ہی گپ شپ شروع ہوگئی تھی کہ شاہی گھرانے میں ایک اور فرد کا اضافہ ہورہا ہے۔ پیر کو کیٹ مڈلٹن کو کنگ ایڈورڈز اسپتال لے جایا گیا تو علامات کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہی گھرانے میں ایک نہیں ایک ساتھ 2 افراد کا اضافہ ہورہا ہے لیکن شاہی گھرانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوڑا کے گھر اگلے برس کے وسط میں ایک مہمان متوقع ہے۔ 30 برس کی کیٹ نے چند ہی روز پہلے ایک اسکول کا دورہ کیا تھا اور اس دوران نہ صرف وہ بچوں سے ملیں بلکہ اعتماد کے ساتھ ہاکی بھی کھیلتی رہی تھیں، لیکن لوگوں کو کچھ اندازہ تھا جب شہزادہ ولیم کو ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر یہاں موجود خاتون نے بچے کا لباس تحفہ میں دیدیا تھا۔ دوسری جانب شہزادہ ولیم کے گھر بیٹا ہو گا یا بیٹی اس حوالے سے شرطیں لگانے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ، جبکہ یہ بھی شرط لگائی جارہ یہے کہ تیسرے ولی عہد کا نام چارلس یا ڈیانا ہی کے نام پر رکھا جائے گا۔

پاکستان میں القاعدہ دوبارہ منظم ہو رہی ہے، آپریشنزسے کوئی فرق نہیں پڑا

کراچی… محمد رفیق مانگٹ… امریکی جریدہ’ نیوز ویک‘ لکھتا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ دوبارہ منظم ہو رہی ہے۔دنیا کے مطلوب ترین دہشت گردوں کی امریکی فہرست کے پہلے پانچ میں سے تین پاکستان میں ہیں۔ جن میں ایمن اظواہری ،حافظ سعید اور ملا عمر ہیں۔ صرف ایمن اظواہر ی پاکستان میں چھپ کر رہ رہے ہیں جب کہ ملا عمر اور حافظ سعید پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی پشت پناہی کی وجہ سے سامنے ہیں۔ اظواہری کو چھپانے والے زیادہ طاقتو ر ہیں۔2009کے بعد اوبامہ نے پاکستان میں300سے زائد ڈرون حملے کیے۔ افغانستان سے پرواز کرنے والے ان ڈرونز کا ہدف القاعدہ کے آپریٹو ہوتے تھے۔ان ڈرونز حملوں کے ساتھ ساتھ اسامہ کی ہلاکت نے القاعدہ کو جارحانہ کارروائیوں سے دفاعی پوزیشن پر لاکھڑا کیا لیکن ان اقدامات اور آپریشنز کے باوجود القاعدہ نہ تو ختم ہوئی اور نہ تنہا ۔جریدہ لکھتا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ کی اتحادی لشکر طیبہ ہے جس پر کوئی دباوٴ نہیں۔ یپینٹاگون کے وکلاء دعویٰ کرتے ہیں کہ القاعدہ شکست کھا رہی ہے لیکن حقیقت یہ کہ دہشت گردی کی تحریک اپنی تیسری جنریشن کے ساتھ سامنے آرہی ہے۔پاکستان اور یمن میں ڈرون آپریشن کی وجہ سے القاعدہ نے عرب خطے کو اپنا مسکن بنایا،اسی تیسری نسل نے عرب تحریک کا استحصال کیا اور اپنی وسیع محفوظ پناہ گاہیں قائم کیں اور ایک دہائی کے عرصے میں عرب دنیا میں اپنے آپریشنل اڈے قائم کیے۔ القاعدہ کی نئی شکل اب سب سے زیادہ مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔ جریدہ لکھتا ہے کہ القاعدہ کی پہلی جنریشن 90 کی دہائی میں اسامہ نے افغانستان میں تیا ر کی۔ دوسری جنریشن9/11سے ابھری جن کے گروپ پاکستان اور دیگر عرب ممالک میں سامنے آئے۔ القاعدہ کی تیسری جنریشن اسامہ کی ہلاکت اور عرب تحریک کے بعد سامنے آئی۔ دمشق سے سعودی عرب،فلسطین اورمصر میں برسرپیکار عسکریت پسندانہ کارروائیوں میں ہونے والے ” شہیدوں “کے نام ا ب جہادی ویب سائٹس پر روزانہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔ان ممالک کے ساتھ ساتھ بنگلا دیش اور پاکستان میں بھی کئی جہادی القاعدہ کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہارکرتے ہیں۔شام میں طویل خانہ جنگی فرقہ واریت اور افراتفری کو جنم دے رہی ہے۔ تیونس، مصر،لیبیا اور یمن میں آمریت کا تختہ الٹ دینے والی تحریک سے القاعدہ حیران ہے۔ جریدے کے مطابقدنیا میں اس وقت شام میں تیزی سے ابھرنے والی نئی القاعدہ اپنے نئے نام جباحت النصری سے کا م کررہی ہے جو اس وقت بشار ال اسد کی سفاکانہ آمریت کے خلاف مذاحمت کر رہی ہے،اس وقت القاعدہ کے ہدف اسد اور الویس ہیں۔شمالی افریقا میں الجیریا کی اسلامک مغرب القاعدہ کی حمایت کررہی ہے۔

پاکستان میں یو ٹیوب کھولی ہے نہ ہی کوئی فیصلہ ہواہے،چیئرمین پی ٹی اے

اسلام آباد…چیئرمین پی ٹی اے فاروق اعوان نے کہاہے کہ یوٹیوب کھولنے کا ابھی فیصلہ ہوا نہ ہی کھولی گئی ہے، اگر کسی آپریٹر نے ایسا کیا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی بار بار درخواست کے باوجود یو ٹیوب سے ابھی تک گستاخانہ مواد نہیں ہٹا یا گیا۔اسلام آباد میں گفت گو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے فاروق اعوان نے کہا کہ بعض انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کی جانب سے یو ٹیوب کھولنے کے اقدام پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ایسے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کی سروس بھی معطل کی جا سکتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ گوگل انٹرنیشنل کے ساتھ ویب سائٹ سے گستاخانہ مواد ہٹانے اور آئندہ ایسے مواد کی اشاعت روکنے کے معاہدے پر بات چیت چل رہی ہے۔

موبائل کمپنی پیسکو ملازمین کو مفت فون سروس فراہم کریگی

پشاور…پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی اور نجی موبائل کمپنی کے درمیان پیسکو ملازمین کو مفت فون سروس کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا۔معاہدے کے تحت نجی موبائل کمپنی پہلے مرحلے میں پیسکو کے چار ہزار ملازمین کو مفت موبائل سیٹ اور سروس فراہم کرے گی تاکہ صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے میں مدد مل سکے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں موبائل کمپنی کے نمائندے اور چیف ایگزیکٹیو پیسکو طارق سدوزئی بھی موجود تھے۔

بشار الاسد نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے تو نتائج بھگتنا ہونگے، اوباما

واشنگٹن … امریکا کے صدر بارک اوباما نے بشار الاسد کو خبردار کیا ہے کہ وہ شامی عوام کے خلاف کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کرنے سے گریز کریں، اگر ایسا کیا گیا تو انہیں سنگین نتائج بھگنا ہونگے۔ واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں صدر بارک اوباما نے شام کے صدر بشارالاسد کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر انہوں نے اپنے عوام کے خلاف مہلک کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو شام کو نتائج کاسامنا کرنا ہوگا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا ہے کہ کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال امریکا کیلئے ناقابل قبول ہے اور اگر ایسا کیا گیا تو یہ صدر بشار الاسد کی سنگین غلطی ہوگی

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79