ca-app-pub-4820796287277991/7704934546 Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs

Wednesday, 5 December 2012

روس میں جنگل کے بیچوں بیچ 170فٹ لمبی ٹرمپولین سڑک تعمیر

ماسکو…سیدھی سڑک کا زمانہ ہوا پُرانا ، اب اچھالنے والی سڑک پر سفر طے کریں۔روس میں جاری ایک آرٹ نمائش میں آنے والوں کوگذشتہ دنوں ایک عجب غضب تجربے سے گزرنے کا اتفاق ہوا۔Archstoyanie 2012نامی اس نمائش میں آرٹ کا منفرد شاہکار ایک ٹرمپولین سڑک کے روپ میں پیش کیا گیا۔جنگل کے بیچوں بیچ بچھائی گئی170فٹ(51میٹر)لمبی یہ سڑک کسی باؤنسنگ پیڈ کی طرح تھی جس پر سے گزرنے والوں کا راستہ اُچھلتے کودتے کٹتا۔13ڈبل ڈیکر بسوں کے برابراس منفرد باؤنسنگ روڈ کو دنیا کی سب سے بڑی ٹرمپولین مانا جارہا ہے جس میں ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پہنچنے کے لیے بل واسطہ اور بلا واسطہ اُچھل کود کرنا تو جیسے لازمی ہی ہوگیا ہے

مارنے سے پہلے پیش امام کی ریکی کی اور پھر قتل کیا ،گرفتار ملزم کا عتراف

کراچی … ڈی آئی جی کراچی ویسٹ جاویداوڈھو نے کہا ہے کہ پیش امام کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتارکر لیا گیا ،ملزم واردات کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل بند ہو گئی جس کے بعد وہ پکڑا گیا۔ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی کراچی ویسٹ جاویداوڈھو نے کہا کہ ملزم نے3ساتھیوں کے ہمراہ مسجدمیں گھس کرپیش امام کو قتل کیا، واردات کے بعد ملزم کے 2ساتھی فرار ہوگئے،گرفتارملزم نے انکشاف کیا کہ اسکو طالبان نے مارنے کا ٹارگٹ دیا تھا، ،لزم نے اعتراف کیا کہ ہمارے رابطے وزیرستان میں ہیں، پیش امام کو مارنے سے پہلے ریکی کی اور پھر انھیں ٹارگٹ کیا۔گرفتار ملزم نے مزید انکشافات کرتے ہو ئے بتا یا کہ مانسہرہ میں 21دن دہشتگردی کی تربیت حاصل کی اورپھر کارروائیاں شروع کیں ، مجھے ماہانہ 15ہزار روپے ملتے ہیں،پیش امام کو اس لیے قتل کیا کہ وہ ہماریں خبریں لیک کیا کرتا تھا۔

برطانیہ: دنیا کا تیز مرچ والا برگرفروخت کے لیے پیش

لندن …برطانیہ کے شہر برسٹل میں دنیا کا سب سے تیز مرچوں والا برگر فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ۔شیفس اور مالکان کے مطابق ا یٹامک فال آؤٹ (Atomic Fallout)نامی یہ برگردنیا کی سب سے تیز مرچیں ڈال کر تیارکیا گیا ہے اور اسے پکانے کے لیے شیفس کو گیس ماسک تک پہننے پڑتے ہیں۔25پاؤنڈ کی قیمت پر مینیو میں دستیاب اس برگر میں شامل سوس کی تیاری میں دنیا کی دو تیز ترین مرچیں ناگا بھٹ جولوکیا(گھوسٹ چلی) اور اسکاچ بونٹ استعمال کی جاتیہے۔پیزاکے دو سلائس سے بنے اس برگر کے بیچ 18اونس بیف کباب اور18اونس پنیر کی تہہ موجود ہے جسکے ساتھ چلی فرائز پیش کیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ اس برگر کو کھانے سے قبل ناصرف کھانے والے سے برگر ہاؤس کی انتظامیہ کو ہر قسم کی متوقع صورتحال سے دست بردار کرنے کے راضی نامے پر دستخط کروائے جاتے ہیں بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ برگر پکڑنے کے لیے خصوصی گلوز کا استعمال لازمی کریں اور انکی عمر18سال سے زائد ہو۔

ضمنی انتخاب : پنجاب میں ن لیگ نے میدان مار لیا، سندھ میں پی پی کامیاب


اسلام آباد … ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں سمیت پنجاب اسمبلی کی 4 نشستیں بھی لے اڑی، کارکنان نے جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی اور بھنگڑے ڈالے، ق لیگ، پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار نے ایک ایک نشست حاصل کی، سندھ کی واحد نشست پر پیپلزپارٹی کے سرفراز شاہ جیت گئے۔ ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نے قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں جیت لیں۔ حلقہ این اے 107 گجرات سے مسلم لیگ ن کے حنیف ملک اعوان نے کامیابی حاصل کی، مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوار چوہدری رحمان نصیر مرالہ شکست کھا گئے۔ ساہیوال سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 162 مسلم لیگ ن کے زاہد اقبال نے جیتی تو کارکنان نے ہوائی فائرنگ کی۔ ہوائی فائرنگ کرنے پر تھانہ سٹی چیچہ وطنی میں مسلم لیگ ن کے 12 کارکنان کیخلاف 2مقدمات درج کرلئے گئے۔ گوجرانوالہ سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 92 پر ن لیگ کے نواز چوہان نے میدان مارلیا۔ پیپلز پارٹی کے اسد اللہ پاپا دوسرے نمبر پر ہے, جیت پر کارکنان نے جشن منایا۔ سیالکوٹ کی نشست پی پی 122 پر مسلم لیگ ن کے محمد اکرام کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے راجہ عامر کو شکست ہوگئی۔ سیالکوٹ ہی کی دوسری نشست پی پی 129 بھی مسلم لیگ ن کے محسن اشرف نے جیت لی، مسلم لیگ ق کے انصر بریار سخت حریف ثابت ہوئے۔ ساہیوال سے پی پی 226 کی نشست پر بھی ن لیگ کے حنیف جٹ نے میدان مار لیا، مسلم لیگ ق کی بیگم نسیم لنگڑیال دوسرے نمبر پر رہیں۔ نارروال سے مسلم لیگ ق کے عمر شریف پی پی 133 پر کامیاب ہوگئے، ن لیگ کے ڈاکٹر نعمت علی جاوید دوسرے نمبر پر رہے۔ جہلم سے پی پی 26 پر آزاد امیدوار خادم حسین نے آزاد امیدوار محمد افضل کو شکست دے دی۔ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پی ایس 21 نوشہرو فیروزسے پیپلزپارٹی کے امیدوار سرفراز حسین شاہ کامیاب ہوگئے جبکہ نیشنل پارٹی کے سید ابرار حسین شاہ دوسرے نمبر پر رہے۔

فن لینڈ: جنگل میں حیرت انگیز طور پر توازن سے کھڑی دیوہیکل چٹان


ہیلسنکی …سائنس کے بے انتہا ترقی کر جانے کے باوجود اب بھی قدرت کے کئی ایسے کرشمے ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ حال ہی میں فن لینڈ میں ایک ایسے مقام کے بارے میں انکشاف ہوا ہے جہاں حیرت انگیز طور پر انتہائی توازن سے کھڑی ایک دیوہیکل چٹان موجودہے۔ انتہائی گھنے جنگلات میں مو جود قدرت کا یہ کر شمہ چند سیاحوں اور مقامی افرادنے دریافت کیا ہے جہاں ایک چھوٹے سے ٹیلے پر ایک دیوہیکل چٹان مکمل متوازن حالت میں صرف چند سینٹی میٹر کے رقبے پر ٹکی ہوئی ہے ۔سائنسدان قدرت کے اس کرشمے پر حیران ہیں اوراب تک کوئی وضاحت پیش نہیں کر سکے۔

شام سے تنازع، نیٹو ترک سرحد پر پیٹریاٹ میزائل نصب کرنے پر راضی


برسلز … نیٹو نے ترکی کی سرحد پر پیٹریاٹ میزائل نصب کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ غیرملکی خبر ا یجنسی کے مطابق نیٹو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کی سرحد پر پیٹریاٹ میزائل نصب کرنے کا مقصد شام کی جانب سے کسی ممکنہ حملے سے بچاوٴ ہے، پیٹریاٹ میزائل کی تنصیب سے ترکی کی سرزمین اور عوام کا بچاوٴ ممکن ہوگا۔نیٹو سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یہ اقدام ترکی اور شام کی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوسکے گا۔ سیکریٹری جنرل نیٹو راسموسن کا کہنا تھا کہ ترکی پر حملے کا سوچنے والوں کو اس اقدام سے باز رہنے کیلئے متنبہ کیا گیا ہے۔

امریکی سینیٹ نے 631 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دیدی

واشنگٹن … امریکی سینیٹ نے 631 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی۔ امریکی سینیٹ نے سال 2013 کیلئے دفاعی بجٹ کے بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے، بل میں 631 ارب ڈالر دفاعی بجٹ کیلئے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ رقم افغان جنگ اور جوہری ہتھیاروں سمیت دیگر دفاعی مقاصد کیلئے استعمال کی جائے گی۔ سینیٹ میں دفاعی بل پر 5 دن بحث کی گئی جس میں ہزاروں ترامیم پر غور کیا گیا۔ دفاعی بجٹ کا بل امریکی صدر کو دستخط کیلئے بھجوانے سے پہلے ایوان نمائندہ گان سے منظور شدہ بل کے متن سے ملانا ضروری ہے۔ بارک اوباما انتظامیہ نے پہلے ہی بل کی چند شقوں پر اعتراض کرتے ہوئے بل کو مسترد کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

ایران نے امریکی ڈرون طیارہ قبضے میں لے لیا

تہران…ایران نے امریکی ڈرون طیارہ قبضے میں لے لیا،امریکی ڈرون طیارہ ایرانی سمندری حدودمیں پرواز کررہا تھا۔پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈرون طیارہ خلیج فارس پر پروازکررہا تھا۔ نگرانی اور انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کررہاتھا ، ایرانی حدود میں داخل ہوتے ہی اسے قبضے میں لے لیا گیا، ایلیٹ نیول فورسز کے مطابق اسکین ایگل جیسا ڈرون جنگی بحری جہازوں سے ٹیک آف کرتا ہے ۔

Tuesday, 4 December 2012

بین الاقوامی دباؤ میں نہیں آئیں گے: نتن یاہو




اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی دباؤ میں آ کر مشرقی یروشلم اور غرب اردن میں آباد کاروں کے لیے تین ہزار نئے گھر بنانے کے منصوبے کو ترک نہیں کرے گا۔
وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ہمیشہ اپنے ’اہم مفادات‘ سامنے رکھے گا اور اپنا فیصلہ نہیں بدلے گا۔
بنیامین نتن یاہو
برطانیہ، فرانس، سپین، ڈنمارک اور سویڈن نے تعمیرات کے اس منصوبے پر اپنے اپنے ملک میں موجود اسرائیلی سفیروں کو طلب کر کے ان سے احتجاج کیا ہے۔
امریکہ نے بھی اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر ازسرِ نو غور کرے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے کہا کہ ’ہم اسرائیلی رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ان یکطرفہ فیصلوں پر ازسرِ نو غور کریں اور ضبط کا مظاہرہ کریں، کیونکہ اس طرح کے عوامل سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا، اور براہ راست مذاکرات شروع کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔‘
روس، جرمنی اور اقوامِ متحدہ نے بھی اسرائیلی منصوبے پر اعتراض کیا ہے۔

برطانیہ، فرانس، سپین، ڈنمارک اور سویڈن نے تعمیرات کے اس منصوبے پر اپنے اپنے ملک میں موجود اسرائیلی سفیروں کو طلب کر کے ان سے احتجاج کیا ہے۔
امریکہ نے بھی اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر ازسرِ نو غور کرے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے کہا کہ ’ہم اسرائیلی رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ان یکطرفہ فیصلوں پر ازسرِ نو غور کریں اور ضبط کا مظاہرہ کریں، کیونکہ اس طرح کے عوامل سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا، اور براہ راست مذاکرات شروع کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔‘
روس، جرمنی اور اقوامِ متحدہ نے بھی اسرائیلی منصوبے پر اعتراض کیا ہے۔
برطانیہ کے مطابق یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے ’امن کے لیے دی گئی یقین دہانیوں‘ کو مشتبہ کر رہا ہے۔
اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے پر مزید تین ہزار رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہ اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطین کو غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ ملنے کے بعد سامنے آیا۔
اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل بان کی مون نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کا مشرقی یروشلم کے مقبوضہ علاقوں میں مزید مکانات تعمیر کرنے کا اعلان امن کی کوششوں کے لیے ایک تباہ کن دھچکا ثابت ہوگا۔

برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ’برطانیہ اسرائیل کا تین ہزار مکانات اور ای


1
بلاک میں تعمیرات کے اعلان پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ یہ دو ریاستی منصوبے کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔‘
بان گی مون کا کہنا تھا کہ ان مکانات کی تعمیر کے بعد مشرقی یروشلم کے فلسطینیوں کے مغربی کنارے سے روابط مکمل طور پر منقطع ہو جائیں گے۔
بان گی مون نے اسرائیلی اعلان کے بارے میں شدید تشویش اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس اعلان سے مشرقِ وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔‘
اس سے قبل امریکہ نے بھی اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر مکانات تعمیر کرنے کے اعلان پر تنقید کی تھی۔ امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا اعلان مذاکرت کے لیے ایک ’دھچکا‘ ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ امور کی ذمہ دار کیتھرین ایشٹن کا بھی کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر تعمیرات کا اعلان پریشانی کا باعث ہے۔
مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے پر قبضے کے بعد سے تعمیر کی گئی ایک سو اسرائیلی آبادیوں میں پانچ لاکھ کے قریب یہودی رہائشی ہیں۔
ان آبادیوں کو بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مانا جاتا ہے تاہم اسرائیل اس کی تردید کرتا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے مابین دو دہائیوں سے جاری مذاکرات کسی حتمی حل پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔

پا کستا نی مچھلی فروش کا مقبو ل گیت گینگم اسٹا ئل کو مات دینے کیلئے تیار

لندن…این جی ٹی…گینگم ویڈیو کی مقبو لیت کی کہا نیا ں تو آ ج کل ہر طر ف مشہور ہیں لیکن اس معا ملے میں پا کستا نی بھی پیچھے نہیں کیونکہ لند ن میں ایک پاکستا نی مچھلی فر وش کی ویڈیونے بھی مقبو لیت کے نئے ریکا رڈ قائم کر دیے ہیں۔ لند ن کے کو ئنز مارکیٹ میں ون پا ؤنڈ فش کا دلچسپ گا نا گا کر مچھلی بیچنے والا شاہد نذیر نامی یہ نو جوان پنے دلچسپ انداز کی بدولت اس قد ر مقبو ل ہوگیا ہے کہ یو ٹیو ب پر اس کی ویڈیو چھتیس لاکھ سے زائد افراددیکھ چکے ہیں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ بر طا نوی گلو کارہ Alesha Dixonاور امریکی بینڈMindless Behaviour مشترکہ طور پر اس منفرد گا نے کو یکا رڈ کر کے کر سمس کے مو قع پر ریلیز کر نے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں ۔کہنے والے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ باقاعدہ ریلیز کے بعد مقبو لیت میں یہ گانا اوپن گینگم اسٹا ئل کو بھی پیچھے چھو ڑ دے گا ۔

سوات: مینگورہ میں مکان کی چھت گر گئی، 5 افراد زخمی

سوات … مینگورہ کے علاقے مکان باغ میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے، 3 بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مینگورہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

برطانیہ کے شا ہی خاندان میں نئے ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں

لندن … برطانیہ کے شاہی گھرانے میں نئے ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں، شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے نئے ولی عہد کی آمدکی اطلا ع دے کر بکنگھم پیلس میں خوشیاں بکھیردی ہیں اور اب دنیا بھر سے انہیں مبارکبادوں کے پیغام مل رہے ہیں۔ شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے گھر نئی خوشی نے برطانیہ کے شاہی گھرانے کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے اجاگر کیا ہے۔ یہ اس خاندان کے تیسرے ولی عہد کے آنے کی خوشی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں یہ موضوع گفتگو بھی ہے۔ شہزادہ ولیم پچھلے برس اپریل میں کیٹ مڈلٹن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور چند ماہ بعد ہی گپ شپ شروع ہوگئی تھی کہ شاہی گھرانے میں ایک اور فرد کا اضافہ ہورہا ہے۔ پیر کو کیٹ مڈلٹن کو کنگ ایڈورڈز اسپتال لے جایا گیا تو علامات کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہی گھرانے میں ایک نہیں ایک ساتھ 2 افراد کا اضافہ ہورہا ہے لیکن شاہی گھرانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوڑا کے گھر اگلے برس کے وسط میں ایک مہمان متوقع ہے۔ 30 برس کی کیٹ نے چند ہی روز پہلے ایک اسکول کا دورہ کیا تھا اور اس دوران نہ صرف وہ بچوں سے ملیں بلکہ اعتماد کے ساتھ ہاکی بھی کھیلتی رہی تھیں، لیکن لوگوں کو کچھ اندازہ تھا جب شہزادہ ولیم کو ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر یہاں موجود خاتون نے بچے کا لباس تحفہ میں دیدیا تھا۔ دوسری جانب شہزادہ ولیم کے گھر بیٹا ہو گا یا بیٹی اس حوالے سے شرطیں لگانے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ، جبکہ یہ بھی شرط لگائی جارہ یہے کہ تیسرے ولی عہد کا نام چارلس یا ڈیانا ہی کے نام پر رکھا جائے گا۔

پاکستان میں القاعدہ دوبارہ منظم ہو رہی ہے، آپریشنزسے کوئی فرق نہیں پڑا

کراچی… محمد رفیق مانگٹ… امریکی جریدہ’ نیوز ویک‘ لکھتا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ دوبارہ منظم ہو رہی ہے۔دنیا کے مطلوب ترین دہشت گردوں کی امریکی فہرست کے پہلے پانچ میں سے تین پاکستان میں ہیں۔ جن میں ایمن اظواہری ،حافظ سعید اور ملا عمر ہیں۔ صرف ایمن اظواہر ی پاکستان میں چھپ کر رہ رہے ہیں جب کہ ملا عمر اور حافظ سعید پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی پشت پناہی کی وجہ سے سامنے ہیں۔ اظواہری کو چھپانے والے زیادہ طاقتو ر ہیں۔2009کے بعد اوبامہ نے پاکستان میں300سے زائد ڈرون حملے کیے۔ افغانستان سے پرواز کرنے والے ان ڈرونز کا ہدف القاعدہ کے آپریٹو ہوتے تھے۔ان ڈرونز حملوں کے ساتھ ساتھ اسامہ کی ہلاکت نے القاعدہ کو جارحانہ کارروائیوں سے دفاعی پوزیشن پر لاکھڑا کیا لیکن ان اقدامات اور آپریشنز کے باوجود القاعدہ نہ تو ختم ہوئی اور نہ تنہا ۔جریدہ لکھتا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ کی اتحادی لشکر طیبہ ہے جس پر کوئی دباوٴ نہیں۔ یپینٹاگون کے وکلاء دعویٰ کرتے ہیں کہ القاعدہ شکست کھا رہی ہے لیکن حقیقت یہ کہ دہشت گردی کی تحریک اپنی تیسری جنریشن کے ساتھ سامنے آرہی ہے۔پاکستان اور یمن میں ڈرون آپریشن کی وجہ سے القاعدہ نے عرب خطے کو اپنا مسکن بنایا،اسی تیسری نسل نے عرب تحریک کا استحصال کیا اور اپنی وسیع محفوظ پناہ گاہیں قائم کیں اور ایک دہائی کے عرصے میں عرب دنیا میں اپنے آپریشنل اڈے قائم کیے۔ القاعدہ کی نئی شکل اب سب سے زیادہ مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔ جریدہ لکھتا ہے کہ القاعدہ کی پہلی جنریشن 90 کی دہائی میں اسامہ نے افغانستان میں تیا ر کی۔ دوسری جنریشن9/11سے ابھری جن کے گروپ پاکستان اور دیگر عرب ممالک میں سامنے آئے۔ القاعدہ کی تیسری جنریشن اسامہ کی ہلاکت اور عرب تحریک کے بعد سامنے آئی۔ دمشق سے سعودی عرب،فلسطین اورمصر میں برسرپیکار عسکریت پسندانہ کارروائیوں میں ہونے والے ” شہیدوں “کے نام ا ب جہادی ویب سائٹس پر روزانہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔ان ممالک کے ساتھ ساتھ بنگلا دیش اور پاکستان میں بھی کئی جہادی القاعدہ کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہارکرتے ہیں۔شام میں طویل خانہ جنگی فرقہ واریت اور افراتفری کو جنم دے رہی ہے۔ تیونس، مصر،لیبیا اور یمن میں آمریت کا تختہ الٹ دینے والی تحریک سے القاعدہ حیران ہے۔ جریدے کے مطابقدنیا میں اس وقت شام میں تیزی سے ابھرنے والی نئی القاعدہ اپنے نئے نام جباحت النصری سے کا م کررہی ہے جو اس وقت بشار ال اسد کی سفاکانہ آمریت کے خلاف مذاحمت کر رہی ہے،اس وقت القاعدہ کے ہدف اسد اور الویس ہیں۔شمالی افریقا میں الجیریا کی اسلامک مغرب القاعدہ کی حمایت کررہی ہے۔

پاکستان میں یو ٹیوب کھولی ہے نہ ہی کوئی فیصلہ ہواہے،چیئرمین پی ٹی اے

اسلام آباد…چیئرمین پی ٹی اے فاروق اعوان نے کہاہے کہ یوٹیوب کھولنے کا ابھی فیصلہ ہوا نہ ہی کھولی گئی ہے، اگر کسی آپریٹر نے ایسا کیا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی بار بار درخواست کے باوجود یو ٹیوب سے ابھی تک گستاخانہ مواد نہیں ہٹا یا گیا۔اسلام آباد میں گفت گو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے فاروق اعوان نے کہا کہ بعض انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کی جانب سے یو ٹیوب کھولنے کے اقدام پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ایسے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کی سروس بھی معطل کی جا سکتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ گوگل انٹرنیشنل کے ساتھ ویب سائٹ سے گستاخانہ مواد ہٹانے اور آئندہ ایسے مواد کی اشاعت روکنے کے معاہدے پر بات چیت چل رہی ہے۔

موبائل کمپنی پیسکو ملازمین کو مفت فون سروس فراہم کریگی

پشاور…پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی اور نجی موبائل کمپنی کے درمیان پیسکو ملازمین کو مفت فون سروس کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا۔معاہدے کے تحت نجی موبائل کمپنی پہلے مرحلے میں پیسکو کے چار ہزار ملازمین کو مفت موبائل سیٹ اور سروس فراہم کرے گی تاکہ صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے میں مدد مل سکے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں موبائل کمپنی کے نمائندے اور چیف ایگزیکٹیو پیسکو طارق سدوزئی بھی موجود تھے۔

بشار الاسد نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے تو نتائج بھگتنا ہونگے، اوباما

واشنگٹن … امریکا کے صدر بارک اوباما نے بشار الاسد کو خبردار کیا ہے کہ وہ شامی عوام کے خلاف کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کرنے سے گریز کریں، اگر ایسا کیا گیا تو انہیں سنگین نتائج بھگنا ہونگے۔ واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں صدر بارک اوباما نے شام کے صدر بشارالاسد کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر انہوں نے اپنے عوام کے خلاف مہلک کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو شام کو نتائج کاسامنا کرنا ہوگا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا ہے کہ کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال امریکا کیلئے ناقابل قبول ہے اور اگر ایسا کیا گیا تو یہ صدر بشار الاسد کی سنگین غلطی ہوگی

واشنگٹن: پاکستان کو ایٹمی پاور پلانٹ برآمد کرنے پر چینی کمپنی پرجرمانہ

واشنگٹن … پاکستان کوایٹمی پاورپلانٹ برآمد کرنے پر امریکا نے چینی کمپنی پر 30 لاکھ ڈالر جْرمانہ کردیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت نے چینی کمپنی کو واشنگٹن کی اجازت کے بغیر جوہری پاور پلانٹ پاکستان کو فروخت کرنے پر جرمانہ کیا۔ چینی کمپنی جو ایک امریکی کمپنی کی سبسڈری ہے اس نے امریکا کو اطلاع دیئے بغیر انتہائی اعلیٰ کارکردگی کا حامل اپوکسی کوٹٹڈ پلانٹ بغیر اجازت فروخت کیا۔ اس پلانٹ کو برآمد کرنے کیلئے خصوصی لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے جو چینی کمپنی کے پاس نہیں تھا۔ امریکی اٹارنی جنرل رونالڈ ماشین کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی نے امریکی برآمد قوانین کی خلاف ورزی کا جرم قبول کرلیا ہے۔

French pharma giant to market Dengue fever vaccine

A vaccine for dengue fever will soon be on the market, according to Sanofi Pasteur which has opened a factory to produce the medicine near the French city of Lyon. The French pharmaceutical company is targeting the 400 million cases it estimates to exist worldwide.

Monday, 3 December 2012

نیوز چینل کی جلد بازی،نقلی حادثے کو بریکنگ نیو زبنا کرنشر کردیا

شکاگو…این جی ٹی…دنیا بھر میں نیوز چینل سب سے پہلے اور بہتر خبر کی جستجو میں ہمیشہ جوش میں نظر آتے ہیں جو بعض اوقات انھیں مہنگی بھی پڑ جاتی ہے۔ ایسا ہی ہواامریکی شہر شکاگوکے ایک نیوز چینل کے ساتھ جنھوں نے تصدیق کے بغیر ایک ٹی وی ڈرامے کیلئے سجائے گئے جہاز کے نقلی حادثے کو حقیقت سمجھ کر اس کی بریکنگ نیو ز نشر کر دی۔ شہر کی ایک کشادہ سڑک پر فا ئرفائٹرز کی زندگی پر بنائے جا نے والے ایک ٹی وی شو کے لئے جہاز کے نقلی حادثے کا مصنو عی منظر ترتیب دیا گیا تھا جسے اس نیو ز چینل نے حقیقت جان کر بغیر کسی تصدیق کے نشر کر دیا۔اس خبر کے آن ائیر ہو نے کے کچھ دیر بعد ہی نیوز روم میں بیٹھے اینکرز کو اس خبر کی حقیقت سے آگاہ کر دیا گیا جنھوں نے شرمندگی اور حیرت کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ اس جہاز کے حادثے کو نقلی قرار دے دیا جو کہ ایک غلط فہمی کے باعث بریکنگ نیو ز بن گئی تھی۔

پاکستانی اداکارہ مونا لیزامہیش بھٹ ک مرڈر 3‘میں بطورِ ہیروئن ہوں گی

ممبئی…این جی ٹی…بالی وڈ میں پاکستانی گلوکاروں نے تو اپنی بہترین گائیکی کی بدولت نام کمایا ہی ہے تاہم اب پاکستانی اداکاروں کو بھی بھارتی فلموں میں مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیا جارہا ہے۔ بالی وڈ کے مقبول پروڈیوسر اور ہدایتکارہ مہیش بھٹ کی فلم مرڈرتھری میں پاکستانی ٹی وی کی مقبول اداکارہ مونا لیزابطورِ ہیروئن جلوہ گرہورہی ہیں ۔ اس فلم میں مونا لیزا کے مدِ مقابل ہیرو فلم جسم ٹومیں اپنی اداکاری سے داد وصول کر نے والے اداکار رندیپ ہودا (Randeep Hooda) کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ مرڈر سیریز کی پہلی دو فلموں میں عمران ہاشمی کے ساتھ ملیکا شراوت اور جیکولین فر نڈس نے مر کزی کر دار نبھائے تھے لیکن مرڈر تھری میں قرعہ فال پاکستانی اداکارہ مو نا لیز ا کے نام کا نکل آیا ہے۔مو نا لیزا جوکہ اب ایک نئے فلمی نا م Sara Loren سے بھی جانی جارہی ہیں کی یہ بالی ووڈ فلم دنیا بھر میں اگلے سال 15 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

عامر خان کی تلاش نے پہلے تین دن میں اُنچاس کروڑ کمالئے

ممبئی…سوپرا سٹار خان عامر کی تلاش نیپہلے تین دنوں میں بھارتی باکس آفس پر انچاس کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوگئی ، جیو فلمز کے تحت فلم کی نمائش پاکستان بھر میں جاری ہے۔عامر خان کی یہ نئی سائیکولوجیکل تھریلر فلمی شائقین اور ان کے مداحوں کی توقعات پر اترنے میں کامیاب نظر آرہی ہے،ریلیز کے پہلے دو دنوں میں تیس کروڑ کے قریب اور تیسرے دن انیس کروڑ روپے کے لگ بھگ آمدنی کے ساتھ کرائیم تھریلر نے بھارتی پر مجموعی طور پر انچاس کروڑ کا بزنس کر لی

Talash - Indian Movies

مولانا محمد اسماعیل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، علاقے میں کشیدگی

کراچی …کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مولانا محمد اسماعیل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،اُن کی نماز جنازہ مدرسہ احسن العلوم میں ادا کی گئی، علاقے میں کشیدگی کے باعث کاروبار بند اور ٹریفک معطل ہے۔پولیس کے مطابق مولانا محمد اسماعیل کو آج صبح ابوالحسن اصفہانی روڈ پر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر سے مدرسہ احسن العلوم جانے کیلئے نکلے تھے۔ان کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں اشتعال پھیل گیا اور مشتعل افراد نے بازار اود دکانیں بند کرادیں۔ ڈنڈا بردار افراد نے راشد منہاس روڈ پرمتعدد گاڑیوں کو آگ لگادی، جبکہ موتی محل کے پاس سی این جی پمپ پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے۔ واقعہ کی کوریج کے دوران مشتعل افراد نے موقعہ پر موجود جیونیوز کے کیمرا مین خلیل احمد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

کارکے ،کو120ملین ڈالرکی ادائیگی کا نوٹس تاحال نہیں بھجوایاگیا

اسلام آباد… نیب نے ترک کمپنی کو120ملین ڈالرکی ادائیگی کانوٹس ابھی تک نہیں بھجوایاجبکہ کارکے کی جانب سے موصول نوٹس کے جواب کی تیاری جاری ہے۔ ترک کمپنی کے چاروں بحری جہازوں کوپاکستان میں رکے ہوئے ہیں۔ قومی احتساب بیوروکے ذرائع کے مطابق ترک کمپنی کارکے کی جانب سے بھجوایا گیا نوٹس تین روز قبل نیب کو موصول ہواتھاجس کے جواب کا ڈرافٹ تیار کیا جارہا ہے۔ نوٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ رینٹل پاور کیس میں کارکے کو بلاوجہ تنگ کیا جارہا ہے اورنیب 17.2ملین ڈالرز کا معاہدہ کرکے مکر گیا۔ذرائع کے مطابق رائل پام گالف کلب اراضی اسکینڈل میں تین سابق جنرلز اور دو سابق ریلوے حکام سے تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں اورتحقیقاتی رپورٹ کی تیاری حتمی مراحل میں ہے،جونیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ ایگزیکٹو بورڈ رپورٹ کا جائزہ لے کر ریفرنس بھیجنے سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

ڈاکٹرقدیر نے الیکشن کمیشن سے انتخابی نشان میزائل مان گ لیا

اسلام آباد…ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر قدیر کی سیاسی جماعت تحریک تحفظ پاکستان نے الیکشن کمیشن سے انتخابی نشان میزائل مانگ لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک تحفظ پاکستان کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ایک درخواست دی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انہیں آئندہ عام انتخابات کے لیے انتخابی نشان میزائل الاٹ کیا جائے تاہم اس بارے میں فیصلہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

سی این جی کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد…قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے پٹرولیم نے سی این جی کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے سی این جی سیکٹر کیلئے گیس اور ٹیکسوں کے ریٹس صنعتوں کے برابر کرنے کی سفارش کی ہے ، چیئر مین کمیٹی جمشید دستی کا کہنا ہے کہ موجودہ قیمت پر سی این جی مالکان کو فی کلو سی این جی پر 10سے 15روپے نقصان ہو رہا ہے ، سی این جی ایسوسی ایشن نے کمیٹی کو اپنے بند اسٹیشن کھولنے کی یقین دہا نی کرادی ، کمیٹی نے پارکو اور پی ایس او کی پائپ لائنوں سے تیل چوری پر آئی جی پنجاب سے آئندہ 15روز میں رپورٹ طلب کر لی ، کمیٹی کو بتایا گیا کہ اب تک 40ارب کا تیل چوری ہو چکا ہے ، قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس جمشید دستی کی صدارت میں ہوا ، کمیٹی میں آڈٹ فرم ، اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کی طرف سی این جی کی قیمتوں کے اعدادوشمار پیش کیئے گئے ، سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کمیٹی کو بتایا کہ سی این جی سیکٹر کو ٹیکسوں سمیت ایک کلو گیس 57روپے میں دی جا رہی ہے جبکہ صنعتوں کیلئے اس کی قیمت 32روپے 97پیسے ہے ، اُنہوں نے مزید کہا کہ کھاد کارخانوں کو13روپے 98پیسے جبکہ بجلی گھرو ں کو 33روپے میں دی جا رہی ہے چیئرمین اوگرا نے کمیٹی میں غیاث پراچہ کی اس بات سے اتفاق کیا ، سی این جی ایسوسی کے رہنماوٴں نے کمیٹی کو بتایا کہ گیس کی قیمت کے علاوہ اُن کے بجلی اور آپریٹنگ کاسٹ کی مد میں تقریبا 26روپے لاگت آتی ہے ، کمیٹی نے سفارش کی کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، سی این جی کیلئے گیس اور ٹیکسوں کے ریٹس بھی صنعتوں کو فراہم کی جانے والی گیس کے برابر کر دیئے جائیں ، اجلاس میں محمود کوٹ مظفر گڑھ سے پارکو اور پی ایس او کی پائپ لائنوں سے تیل چوری کے کا جائزہ بھی لیا گیا ، چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ محمود کوٹ مظفر گڑھ سے اب تک پارکو اور پی ایس او کی پائپ لائنوں سے 40ارب روپے کا تیل چوری ہو چکا ہے ، آئی جی پنجاب پولیس حاجی حبیب الرحمان نے کمیٹی کو بتایا کہ تیل چوروں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے اور کچھ کو گرفتا ربھی کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ محمود کوٹ میں تیل چوری میں ملوث دو ایس ایچ اوز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے آئی جی پنجاب نے بتایا کہ صرف تیل چوری ہی نہیں ہوتا بلکہ اس میں پانی بھی ملایا جا رہا ہے ، آئی جی پنجاب آئندہ پندرہ روز میں تیل چوری سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ، کمیٹی نے اجلاس میں پارکو اور پی ایس او کے سربراہان کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا اور ایم ڈی پی ایس کو ہٹانے کی سفارش کر دی ۔

گومل زام ڈیم کے مغوی ملازمین کے رشتہ داروں کی جانب سے ان کی رہائی کا مطالبہ


شاور – گومل زام ڈیم پراجیکٹ کے مغوی کارکنوں کے رشتہ داروں نے طالبان سے رحم کی التجائیں کرتے ہوئے اپنے پیاروں کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی ہیں۔ دوسری جانب عسکریت پسندوں نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 15 کروڑ روپے (16 لاکھ ڈالر) تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔
دریں اثناء دینی علماء، شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد، شہری معاشرے کے کارکنوں اور پاکستانی نوجوانوں نے 15 اگست کو اغوا کی اس کارروائی کو انتہائی قابل مذمت اور غیر انسانی فعل قرار دیا ہے جس کا اسلام میں کوئی جواز نہیں بنتا۔
اسلامی علماء نے اغوا اور تاوان کے مطالبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا ہے جو کہ معاشرے اور اسلام میں ناقابل قبول ہے۔
پاکستانی طالبان نے 27 نومبر کو ایک وڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے 15 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ بعض قید دہشت گردوں کو رہا کرنے کے لیے 3 دسمبر کی مہلت دی تھی۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو یرغمالیوں کو قتل کر دیا جائے گا۔طالبان کی جانب سے 27 نومبر کو جاری کردہ ایک وڈیو سے لی گئی تصویر میں گومل زام ڈیم کے مغوی ملازمین پاکستانی حکومت سے اپنے اغوا کاروں کے مطالبات ماننے کی اپیل کر رہے ہیں۔ [بشکریہ ظاہر شاہ]
طالبان عسکریت پسندوں نے ڈیم کے آٹھ کارکنوں کو اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ عید الفطر کی تعطیلات کے لیے گومل زام ڈیم سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے کے لیے ٹانک وانا روڈ پر سفر کر رہے تھے۔ ملازمین میں سوات کے رہائشی سب ڈویژنل افسر شاہد علی خان اور سب انجنئیر ثناء اللہ بھی شامل ہیں۔
ستائیس نومبر کو جاری کی جانے والی 46 سیکنڈ دورانیے کی وڈیو میں شاہد علی خان اردو میں بات کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے چنگل سے کارکنوں کی رہائی کی اپیل کر رہے ہیں۔
سیکورٹی فورسز نے یرغمالیوں کی گاڑی بازیاب کر لی ہے مگر کارکن تاحال طالبان کی تحویل میں ہیں اور 3 دسمبر کی حتمی تاریخ بھی قریب پہنچ رہی ہے۔ واپڈا کے چیئرمین راغب شاہ کا کہنا ہے کہ پانی اور بجلی کا ترقیاتی ادارہ ملازمین کو آزاد کرانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے۔

اسلامی، لادین قانون میں اغوا کی ممانعت

اغوا کے اس واقعے پر ہر طرف سے طالبان کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
خیبر پختونخواہ کے وزیر برائے مذہبی امور نمروز خان نے سینٹرل ایشیا آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی نے خود قرآن پاک میں کہا ہے کہ ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے اور یہی اسلام کا بنیادی فلسفہ ہے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو تاوان کی خاطر اغوا کرنا دہشت گردی کی بدترین شکل ہے اور اسلام میں اس کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ اسلام میں اس طرح کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان کے مرتکب افراد غالباً بدترین دہشت گرد اور انسانیت کے قاتل ہیں۔
ضلع پشاور کے خطیب اعلٰی اور سابق وزیر برائے مذہبی امور خیبر پختونخواہ قاری روح اللہ مدنی نے کہا کہ قانون شریعت اور پاکستان کے لادین قانون دونوں میں ہی غیر جنگجوؤں کو تاوان کی غرض سے یا اپنے ایجنڈے کی خاطر اغوا کرنے کی ممانعت ہے۔
مدنی نے سینٹرل ایشیا آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ان واقعات میں ملوث افراد نہ صرف معاشرے اور صوبے کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ وہ اسلام کے حقیقی تصور کو بھی داغدار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں بے گناہ انسانوں کے خلاف تشدد جیسے اقدامات کی سختی سے ممانعت ہے۔

اغوا کی کاروائیوں کے نتائج

انہوں نے کہا کہ سرکاری حکام اور تاجروں کے اغوا نے معیشت اور قومی ترقی کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے کیونکہ ان جرائم کے باعث سرمایہ کار اور دیگر ممکنہ کاروباری ادارے ملک میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عناصر انسانیت، ملک اور مجموعی طور پر مسلمانوں کی کوئی خدمت نہیں کر رہے بلکہ وہ انہیں پتھر کے زمانے میں دھکیل رہے ہیں۔
پشاور یونیورسٹی کی ایک طالبہ سائرہ نے سینٹرل ایشیا آن لائن کو بتایا کہ عسکریت پسندوں کے مظالم نے نوجوان نسل کو واقعی دہشت زدہ کر دیا ہے اور مذہبی جنونیوں کے خلاف اس کی نفرت بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند سرکاری حکام اور سماجی و انسانی حقوق کے کارکنوں کو اغوا کرنے کے ذریعے ہمارے معاشرے کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ معاشرے کو معذور کرنا چاہتے ہیں مگر نوجوان ان کے ایجنڈے سے واقف ہیں۔ وہ اسلام کی کوئی خدمت نہیں کر رہے۔ اس کی بجائے وہ اسلام کے حقیقی اصولوں سے پیٹھ موڑ رہے ہیں۔
سائرہ نے کہا کہ میری دو تجاویز ہیں، حکومت سرکاری حکام کو تحفظ فراہم کرے یا پھر عسکریت پسند عناصر کو سبق سکھایا جائے اور ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے۔
پشاور یونیورسٹی کے علاقائی مطالعہ مرکز کے طالب علم وسیم الرحمٰن نے کہا کہ اغوا اور بھتہ خوری کے یہ ہتھکنڈے عسکریت پسندوں کی ذہنیت ظاہر کرنے کا کافی ثبوت ہیں جنہیں انسانی اقدار اور اسلام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

رشتہ داروں کی جانب سے رہائی کی اپیلیں

مغوی ملازمین کے رشتہ دار اپنے پیاروں کی رہائی کی اپیلیں کر رہے ہیں۔
چھبیس نومبر کو ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران مغوی سب انجنئیر کی والدہ نے حکام سے درخواست کی کہ وہ آٹھوں یرغمالیوں کی رہائی میں مدد کریں۔
ایک یرغمالی کے والد علی مرجان نے کہا کہ مغویوں کے اہل خانہ نے بھی مزید معلومات کے لیے طالبان سے رابطے کی کوششیں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان نے ہمیں کچھ نمبر دیے ہیں مگر جب ہم انہیں ملاتے ہیں تو وہ نہیں ملتے۔ وہ ان کی رہائی کے لیے 15 کروڑ روپے تاوان مانگ رہے ہیں مگر ہم غریب لوگ ہیں۔
عسکریت پسندوں نے اپنی دہشت گردی کی مہم کے لیے مالی وسائل جمع کرنے کی غرض سے حالیہ سالوں میں اغوا برائے تاوان کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ سینٹرل ایشیا آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اس طرح کے گروپوں کے لیے تاوان کی رقم آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
پاکستان نے عسکریت پسندوں کے تاوان کے مطالبات کے آگے گھٹنے نہ ٹیکنے کے لیے مختلف حکمت عملیاں آزمائی ہیں۔ مثال کے طور پر رواں سال کے اوائل میں وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت پاکستان نے ایک انسداد دہشت گردی کمیٹی قائم کی تھی جسے تاجروں کے اغوا کے خلاف تحفظ کی حکمت عملی وضع کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ منصوبوں میں ہتھیاروں کی نشاندہی کے بہتر نظام استعمال کرنا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اغوا کاروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کے لیے زور دینا شامل ہیں۔

English Vinglish (2012) DVD SCR Rip Hindi Movie

Student Of The Year (2012) hindi movie


Son of Sardar DVDScr 2012 hindi move


لاہور: سی این جی اسٹیشنز 3 دن کیلئے بند، شہری پریشان

لاہور … لاہور میں سی این جی اسٹیشنز 3دن کیلئے بند کر دیئے گئے، شہری ساری رات گیس بھروانے کیلئے لائنوں میں کھڑے رہے۔ لاہور میں سی این جی اسٹیشنز 3 روز کے لئے بند کردیئے گئے ہیں، شہری ساری رات سردی میں لائن میں لگے رہے تاکہ اپنی گاڑی کے سلنڈرز فل کرا سکیں لیکن لمبی قطار کی وجہ سے چند لوگ ہی سی این جی بھروا سکے۔ صارفین چھٹی انجوائے کرنے کی بجائے اتوار کی شام سے ہی گاڑیوں میں گیس بھروانے کیلئے لائنوں میں لگ گئے تھے۔شہریوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سونے، چاندی اور قیمتی جواہرات سے مزین قرآنِ پاک کی نمائش

کازان … جس طرح خدا تعالیٰ سے محبت جتانے کیلئے کوئی پیمانہ مقرر نہیں، اسی طرح اس کے رسول ﷺ پر نازل کئے گئے قرآنِ پاک سے مسلمانوں کی عقیدت و محبت کا بھی کوئی ثانی نہیں۔ خدا کی کتاب سے بے مثال محبت کا نظارہ روس کے جمہوریہ تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں دیکھنے کو ملا، جہاں دنیا کا سب سے بڑا قرآن وہاں کی مرکزی مسجدمیں نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔ ایک اطالوی کمپنی سے تیار کروائے گئے 632 صفحات پر مشتمل اس قرآن ِ پاک کا وزن 800 کلو گرام ہے جو 1.5 میٹر چوڑا اور 2 میٹر لمبا ہے۔ ایک سال کے عرصے میں تیار ہونے والے اس قرآنِ پاک کے سر ورق پر سونے اور چاندی کی تہہ کیساتھ ساتھ فیروزے اور مرمرِ سبز سمیت کئی قیمتی جواہرات جڑے ہوئے ہیں جس کی تیاری پر کم و بیش 1.3 ملین ڈالر لاگت آئی ہے۔

ارجنٹائن میں ٹینگو ڈانس فیسٹیول منایا گیا، سیکڑوں جوڑوں کا رقص

بیونس آئرس … ارجنٹائن میں ہونے والے ٹینگو ڈانس فیسٹیول میں دنیا بھر سے آئے سیکڑوں جوڑوں نے رقص کا مظاہرہ کیا۔ ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ٹینگو فیسٹیول روایتی جوش وخروش سے منایاگیا، سیکڑوں افراد ٹینگو رقص کرتے سڑکوں پر آگئے۔ رقص وموسیقی کے اس منفرد میلے میں ہر سال دنیا بھر سے بڑی تعدادمیں ڈانس کے شوقین شرکت کیلئے آتے ہیں اور خوب انجوائے کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے یونیسکو نے 2009 ء میں اسے عالمی ثقافتی ورثے کاحصہ بنالیاہے

سی این جی کی قیمتیں، غور کیلئے قومی اسمبلی کی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد … جب سے گیس کی قیمت کم مقرر کی گئی، شہریوں کو سی این جی ملنا ہی دشوار ہوگئی۔ کیوں کہ سی این جی مالکان کو کم قیمت منظور نہیں، اسی معاملے پر غور کیلئے قومی اسمبلی کی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ سی این جی کیلئے رات بھر رلنے والے لاہور کے شہری پھٹ پڑے، رات کی نیند قربان کرکے بھی سی این جی نہ ملے تو یہ غم وغصہ بے جا نہیں، ویسے بھی اب چار دن لاہور میں سی این جی ملنے کا کوئی امکان نہیں، جب سے سی این جی کی قیمتیں کم ہوئیں، خواری ملک بھر میں لوگوں کا مقدر بن گئی ہے، کبھی ناغہ ہوجاتاہے اور کبھی مالکان کا موڈ آف اور ڈھونڈ ڈھانڈ کر کوئی پمپ کھلا مل جائے تو قطار میں لگنے سے پہلے 10 بار سوچنا پڑتا ہے۔ اب تو لوگ انتظار کررہے ہیں کہ جلد نئی قیمتوں کا اعلان ہو تو اس اذیت سے جان چھوٹے ۔ یہی معاملہ آج قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کی ذیلی کمیٹی میں زیر غور آئے گا۔ جمشید دستی کی سربراہی میں یہ کمیٹی سی این جی کی مناسب قیمتوں کے تقرر کیلئے سفارشات تیار کرے گی، اسی کمیٹی میں پی ایس او کے ذخائر سے اربوں روپے کے تیل کی چوری کا معاملہ بھی اٹھایاجائیگا، جس کیلئے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں ۔ ادھر سپریم کورٹ میں بھی رواں ہفتے سی این جی کی قیمتوں کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوگی۔ عوام یہی امید کررہے ہیں کہ جلد انہیں اس مشکل سے نجات دلائی جائے گی 

امریکی باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے ٹوائی لائٹ کاراج

نیویارک … ہالی ووڈ مووی ٹوائی لائٹ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار ہے، 3 ہفتوں میں 250 ملین ڈالر کا بزنس کرلیا۔ ٹوائی لائٹ ساگاکی آخری فلم بریکنگ ڈاوٴن پارٹ ٹو 17.4 ملین ڈالر کے بزنس کے ساتھ مسلسل تیسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر ٹاپ پر رہی۔ ویمپائر اسٹوری مجموعی طور پر 250ملین کماچکی ہے۔ بانڈ سیریز کی فلم اسکائی فال نے ریلیزکے چوتھے ہفتے 17 ملین ڈالر کا کامیاب بزنس کیا اور ایجنٹ زیرو زیرو سیون اب تک 246 ملین ڈالر بٹور چکا ہے۔ اسٹیون اسپیل برگ کی لنکن اور رائز آف دی گارجینز تیسرے نمبر پر رہیں۔

کیا پاکستان رضیہ ہے



فائل فوٹو، پاکستان پولیس
ہر آنے والے دن میں میرا شک یقین کی سرحد چھو رہا ہے کہ پاکستان ایک ملک نہیں بلکہ وہ رضیہ ہے جو مسلسل غنڈوں میں پھنسی ہوئی ہے۔
کوئی کن کٹا اس کے سر سے نظریاتی تشخص کی چنری کھینچ رہا ہے تو کسی خبیث کے ہاتھ میں اس کی سماجی شناخت کے بال ہیں۔کوئی چھری باز اس کا اقتصادی بازو مروڑ رہا ہے تو کوئی ہوس پرست اس کی کمر میں عریانی و فحاشی کی کہنی ٹکا رہا ہے۔کوئی بھینگا اسے نگاہوں نگاہوں میں ہونٹوں پر زبان پھیرتے ہوئے کچا کھانے کی فکر میں ہے تو کوئی جوتی چور اس کے پیروں سے امیدوں کی چپل اتار بھاگنے کی سوچ رہا ہے۔جو دیگر دس نمبرئیے رضیہ کو گھیرے میں لیے فحش گوئی اور متواتر اشارے بازی میں مصروف ہیں وہ الگ ہیں۔
اس رضیہ کی معیشت کو کوئی پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتا۔چین دوستی کے پردے میں سستی اشیا کے وزن سے اس کی کمر توڑ رہا ہے۔۔۔بھارت کا اقتصادی اونٹ موسٹ فیورڈ نیشن معاہدے کے بہانے مقابلے کی اہلیت سے عاری خوف زدہ پاکستانی تجارت و صنعت کے خیمے میں گردن ڈال رہا ہے۔
افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ کے بہانے اس کا محصولاتی خون چوس رہا ہے۔۔۔جاپانی ری کنڈیشنڈ گاڑیاں ناقص میٹریل سے تیار مہنگی مقامی کار انڈسٹری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی بھیانک سازش میں مصروف ہیں۔۔۔سستی سمگلڈ ادویات مہنگی و غیر معیاری دیسی ڈرگ انڈسٹری کا گلا گھونٹ رہی ہیں۔۔۔غیر ملکی سگریٹ مقامی ٹوبیکو انڈسٹری کے لیے پولیو بن چکے ہیں۔۔۔برادر خلیجی ممالک کی سرمایہ کاری قومی مواصلاتی اداروں اور تعمیراتی انڈسٹری کو نگل رہی ہے۔۔۔توانائی اور معدنی وسائل پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کی خونی چمگادڑیں منڈلا رہی ہیں۔
اس رضیہ کا مذہبی تشخص بھی ہمیشہ کی طرح خطرے میں ہے ۔کبھی ہندؤوں کے ہاتھوں تو کبھی ملحد کیمونسٹوں کے ہاتھوں۔۔۔کبھی لبرل فاشسٹوں کے ہاتھوں تو کبھی بدعتیوں اور مشرکوں کے ہاتھوں۔۔۔کبھی طالبان کے ہاتھوں تو کبھی سعودیوں اور ایرانیوں کے ہاتھوں۔۔۔گویا مذہبی تشخص نا ہوا رضیہ کے سر پر رکھی مٹکی ہوگئی جسے ہر ایرا غیرا پھوڑنا چاہ رہا ہے۔
اور پاکستانی ثقافت۔۔۔( آج تک کوئی نہ سمجھا سکا کہ اس کا مطلب یا متفق علیہ تشریح کیا ہے)۔اغیار ہیں کہ اس دھندلی ثقافت کو بھی برداشت نہیں کر پا رہے۔بھارت نے پہلے تو معیاری پاکستانی فلمی صنعت کو غیر معیاری ہونے کے پروپیگنڈے سے کھکھل کیا۔پھر یہاں کے فنکاروں اور گلوکاروں کو لکشمی کی چمک دمک دکھا کر اغوا کیا۔پھر اپنے چینلوں کے زریعے عریانی و فحاشی کے سیلاب کا رخ پاکستان کی جانب موڑ دیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ آج بھارتی ثقافتی ناگ کی ڈسی سادہ لوح جوان نسل سپریم کورٹ، قاضی حسین احمد، دفاعِ پاکستان کونسل اور انصار عباسی تک کی سننے پر آمادہ نہیں۔
تازہ غضب یہ ہوا کہ ابھی پاکستان کی میڈیا انڈسٹری ریٹنگ کی تلوار، ریپ مناظر کی ری انیکٹمنٹ کی ڈھال اور جرائم کو گلیمرائز کرنے کے رجہان کی بندوق کے زریعے بھارتی ثقافتی یلغار کے طوفان کو روکنے کے لیے کمر کس ہی رہی تھی کہ اس ملک نے حملہ کردیا جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔
لوڈ شیڈنگ کی مار کون مار رہا ہے؟ را یا ایم آئی فائیو؟
ان دنوں برادرِ یوسف ترکی کی ایک ڈرامہ سیریل عشقِ ممنوع نے مشرقِ وسطیٰ کے عرب ممالک میں مقبولیت کے بعد ہر پاکستانی ٹی وی ناظر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ سب چسکے بھی لے رہے ہیں اور چیخ بھی رہے ہیں کہ پاکستان کی ثقافت کو ترکی کے بولڈ اینڈ بیوٹی فل کلچر سے خطرہ لاحق ہے۔اگر غیرملکی ڈراموں کو ڈب کرکے دکھانے کا رجحان نہ روکا گیا تو پاکستان کا رہا سہا نظریاتی تشخص بھی ختم ہوجائے گا ، ڈرامہ انڈسٹری برباد ہوجائے گی، مقامی فن کار بے روزگار ہوجائیں گے۔۔۔
رضیہ کو گڈ گورننس کو فروغ دینے سے اب تک کس نے روکا؟ سی آئی اے نے یا موساد نے؟ لوڈ شیڈنگ کی مار کون مار رہا ہے؟ را یا ایم آئی فائیو؟ کرپشن اور ٹیکس چوری پر کون اکسا رہا ہے؟ رشین یا ہنگیرین سیکرٹ ایجنٹس؟ انتہا پسندی کی دیمک پر سپرے کرنے سے کون روک رہا ہے؟ چلی، روانڈا یا برونائی؟؟ ریلوے ، پی آئی اے اور سٹیل مل کو بے حال کس نے کیا؟ اقوامِ متحدہ کی پابندیوں نے یا عالمی عدالتِ انصاف نے؟ چالیس فیصد پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کس نے بنگلہ دیش میں منتقل کی؟ تعلیم اور صحت پر رقم لگانے کے خلاف کون ہے ؟ امریکہ یا یورپی یونین؟ معیاری ڈرامے اور فلمیں بنانے پر کس نے پابندی لگائی ہے؟ ہالی وڈ نے یا بالی وڈ نے؟
رضیہ ہے کہ اپنے لچھن اور چال ڈھال کی خبر لینے کے بجائے پینسٹھ برس سے صرف واویلے پر واویلا مچائے ہوئے ہے مگر رضیہ اور اس کے ہمدردوں سمیت کوئی یہ پہیلی بوجھنے کو تیار نہیں کہ آخر یہ سب اس کے ساتھ ہی کیوں ہو رہا ہے۔کیا دنیا میں صرف وہی ایک رضیہ ہے یا رضیہ اپنی ہی خیالی دنیا میں گم ہے ؟؟؟ اور سوائے اس کے کچھ سننا نہیں چاہتی کہ ہائے بے بس بچاری رضیہ ۔۔۔خود ترسی کی ماری رضیہ۔۔۔نرگسیت سے ہاری رضیہ۔۔۔چھوئی موئی سی پیاری رضیہ۔۔۔ سب کی راج دلاری رضیہ۔۔۔

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79