Wednesday 23 April 2014

وزارت دفاع کی درخواست پر پیمرا کا اجلاس، ’غور کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل




وزارت دفاع کی درخواست پر پیمرا کا اجلاس، ’غور کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل


پاکستان میں ذرائع ابلاغ کے نگران ادارے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا وزارت دفاع کی جانب سے جیو ٹی وی چینل کے خلاف درخواست کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس جاری ہے۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے ایک اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ قائم مقام چیرمین پرویز راٹھور کی سربراہی میں جاری اس اجلاس میں اتھارٹی کے وکلا، آپریشنز اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔
اہلکار کے مطابق جیو ٹی وی نیٹ ورک کے خلاف درخواست پر غور کرنے کے لیے یہ اجلاس ہو رہا ہے۔
پیمرا کے اہلکار کے مطابق ’وزارت دفاع کی درخواست کے جائزے کے لیے پیمرا نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ یہ کمیٹی پیمرا کے ممبران

حامد میر پہلے ہی بتاچکے ہیں کہ ان پر ممکنہ حملے کا ذمہ دار کو ن ہوگا،عامر میر

کراچی…حامد میر کے بھائی اور سینئر صحافی عامر میر کا کہنا ہے کہ حامد میر پر حملے میں آئی ایس آئی کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام ملوث ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عامر میر نے بتایا کہ حامد میر نے انہیں آگاہ کردیا تھا کہ مجھ پر حملہ ہوا تو اس کا ذمے دار کون ہوگا حامد میر نے پہلے سے بتا دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کے چیف نے ان کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے، اگر ان پر حملہ ہوتا ہے تواس کے ذمہ دار آئی ایس آئی کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام اور آئی ایس آئی کے حکام ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کے بعض عناصر پرویز مشرف اور بلوچستان کے معاملات پر ان کے خیالات، نظریات اور موٴقف کے شدید خلاف ہیں۔ عامر میر کا مزید کہنا ہے کہ حامد میر نے مجھے بتایا کہ وہ ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کراچکے ہیں، وہ ویڈیو پیغام حامد میرکمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کو بھجواچکے ہیں۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ حامد میر کو دہشت گردوں سے زیادہ آئی ایس آئی سے خطرہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حامد میر کو دبئی جانے کا مشورہ دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ حامد میر نے تحریری طور پر جنگ گروپ ،حکومت اور فوج کوآگاہ کر دیا تھا جبکہ انہوں نے تحریری طور پر اپنے دوستوں کو اور فیملی کو بھی بتا دیا تھا۔

تھری اور فور جی موبائل سروسز کی نیلامی جاری



پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے زیر انتظام تھری جی اور فور جی موبائل سروسز کی نیلامی جاری ہے۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق نیلامی الیکٹرانک نظام کے ذریعے ہو رہی ہے جس میں تمام بولی دہندگان شرکت کر رہے ہیں۔
اس موقعے پر پی ٹی اے کے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا کہ اس وقت 110 ممالک میں جی فور موبائل سروس موجود ہے اور پاکستان نہیں چاہتا کہ اس معاملے میں پیچھے رہا جائے۔
اطلاعات کے مطابق اس نیلامی کے نتائج کا اعلان پی ٹی اے اپنی ویب سائٹ پر کرے گی۔
اس نیلامی میں چار کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جن کو پندرہ سال کے لیے لائسنس ملے گا۔
پی ٹی اے کے مطابق اس نیلامی سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی

آئی ایس آئی کی شکایت ، جیونیوز کو بند کرو،وزارت دفاع کی پیمرا کودرخواست

اسلام آباد…سینئر صحافی حامد میر پر حملے کے بعد آئی ایس آئی کے سربراہ پر متاثرہ خاندان کے الزامات کی خبریں جیو نیوز پر نشرہونے کے بعد انٹر سروسز انٹیلی جنس نے وزارت دفاع سے تحریری شکایت کردی، وزارت دفاع نے جیو نیوز کو بند اور اس کی ادارتی ٹیم اورانتظامیہ کے خلاف مقدمے کیلئے پیمرا کو درخواست بھجوادی۔ رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع نے جیو نیوز کو بند کرنے کے لیے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو درخواست بھجوائی ہے۔وزارت دفاع کے ترجمان ناریتہ فرحان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پیمرا آرڈیننس 2002 سیکشن 33 اور 36 کے تحت پیمرا حکام کو درخواست دی گئی ہے کہ جیو نیو ز کی ادارتی ٹیم اور انتظامیہ کے خلاف مقدمے کا آغاز کریں۔وزارت دفاع کا موقف ہے کہ ریاست کے ایک ادارے کے خلاف توہین آمیز مواد چلایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پیمرا حکام کو بھجوائی گئی درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ جیو کے خلاف ثبوت اور حقائق دیکھنے کے بعد فوری طور پر جیو نیوز کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔دوسری جانب جیو نیوزسے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویزرشید نے کہا کہ جب یہ کیس پیمرامیں جائے گا تو جیو نیوز اپنے خدشات کا اظہارکرسکے گا۔جیو نیوز پیمرا جاکر بتاسکتا ہے کہ اس نے ایسا کچھ نہیں کیا جس سے کسی ادارے کی تضحیک ہو۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیمرا دوسرے فریق کا بھی موقف سنتاہے اور یہ پیمراکی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کا جائزہ لے۔

Saturday 19 April 2014

معروف صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملہ ، حالتخطرے سے باہر ، صحافتی برادی کا شدید ردِ عمل، کل ملک گیر احتجاج کا اعلان ،میڈیا ہائوسز اور کارکنوں کے تحفظ کا مطالبہ



معروف صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملہ ، حالتخطرے سے باہر ، صحافتی برادی کا شدید ردِ عمل، کل ملک گیر احتجاج کا اعلان ،میڈیا ہائوسز اور کارکنوں کے تحفظ کا مطالبہ

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر قاتلانہ حملے میں شدیدزخمی ہو گئے ہیں جنہیں نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ انہیں لگنے والی تین گولیوں میں سے بڑی آنت کو لگنے والی گولی نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سےخون بہت زیادہ بہہ گیا ہے تاہم آپریش کے بعد   ان کی حالت خطرے سے باہر آگئی ہے ۔دوسری طرف صحافتی تنظیموں نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے اور کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے بھی وزیرداخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ جیو نیوز اور حامد میر کے اہلِ خانہ نے اس حملے کا ذمہ دار آئی ایس آئی کے سربراہ کو قراردیا ہے ۔ابتدائی اطلاعات میں کراچی پولیس چیف نے بتایاکہ حامد میر کی کراچی آمد کا علم نہیں تھا، انہیں جسم کے چلے حصے میں تین گولیاں لگیں۔حامد میر پر ایئر پورٹ سے شارع فیصل پر واقع جیو کے دفتر آتے ہوئے ناتھا خان پل کے قریب فائرنگ کی گئی جہاں ایک شخص کھڑا تھا جس نے گاڑی قریب آتے ہی فائرنگ کردی جبکہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے گاڑی کا تعاقب کیا اور پیچھے سے فائرنگ کرتے رہے لیکن ڈرائیور نے گاڑی بھگادی اورحامد میر کو زخمی حالت میں نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈرائیور کاکہناتھاکہ دائیں طر ف سے کھڑے شخص نے فائرنگ کردی اور حامد میر گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بائیں طرف بیٹھے تھے۔حامد میر کا کہناتھاکہ انہیں گولیاں لگی ہیں لیکن وجوہات کاعلم نہیں ، ناتھا پل سے کار ساز تک ان کی گاڑی کا تعاقب کیاگیا اور پھر ملزمان نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔کراچی پولیس چیف نے بتایاکہ سینئر صحافی کو کندھے اور پیٹ میں دو گولیاں لگیں ، حامد میر کو ان کے ڈرائیور نے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا، سفید شلوار قمیض میں ملبوس شخص نے پستول سے فائرنگ کی پانچ رکنی ٹیم نے حامد میر کا آپریشن  کیا اور بتایا کہ گولیاں نکال دی گئی ہیں اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پی ایف یو جے ، صدر ممنون حسین ، وزیراطلاعات ، وزیراعلیٰ سندھ ، سابق صدر آصف علی زرداری ، وزیراعلیٰ پنجاب ، گورنرسندھ اور عمران خان نے حامد میر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ ، پنجاب یونین کے صدروسیم فاروق ، آر آئی یو جے کے صدر علی رضا علوی ،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر عرفا ن سعید ، آل پاکستان نیوز پیپرایمپلائز کنفیڈریشن کے چیئرمین شفیع الدین اشرف اور آل پاکستان پریس کلب ایسوسی ایشن کے صد ر ارشد انصاری نے حامد میر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صحافت پر حملہ قراردیاہے اور حکومت سے ملک بھر کے میڈیا ہاﺅسز و کارکنان کے تحفظ کا مطالبہ کیاہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ بڑی آنت کی کو چھونے والی گولی خطرناک ہے تاہم گولی نکال دینے سے خؒطرہ ٹل گیا ہے . وزیراعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ سے اس واقع کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے آئی جی کو ملزم فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔جیو نیوز کے مطابق حامد میر نے اپنے ادارے، حکومتی افراد پاک فوج کے کچھ افسروں اور ساتھیوں کو آگاہ کیا تھا کہ اگر ان پر حملہ ہوا تو اس کےے ذمہ دار آئی ایس آئی کے سربراہ ہوں گے۔

Tuesday 25 March 2014

پشاور اور کوئٹہ بم دھماکوں کی ذمہ داری ��احرارالہند�� نامی تنظیم نے قبول کرلی

پشاور اور کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری ’’احرارالہند‘‘ نامی تنظیم نے قبول کرلی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز سے بات کرتے ہوئے تنظیم ’’احرارالہند‘‘ کے سربراہ عمر قاسمی کا کہنا تھا کہ پشاور اور کوئٹہ میں ہونے والے دونوں بم دھماکے ہم نے کئے، ہمارا حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں اور آئندہ بھی اس طرح کے حملے کئے جائیں گے جب کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکوں سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ آج پشاور کے نواحی علاقے پٹہ تل بازار میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر خود کش حملے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور اے ایس آئی سمیت 35 افراد زخمی ہو گئے تھے جب کوئٹہ میں پرنس روڈ پر سائنس کالج چوک پر دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔اسلام آباد کی ضلع کچہری میں 3 مارچ کو جو خود کش حملہ اور بم دھماکا کیا گیا تھا اس کی ذمہ داری بھی ’’احرارالہند‘‘ نامی تنظم نے قبول کی تھی جس میں جج سمیت 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے جب کہ تنظیم کے ترجمان کا برطانوی نشریاتی ادارے سے فون پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں شریعت کے نفاذ تک ہم اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

طالبان نے حکومت سے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا، ذرائع

طالبان نے حکومت سے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق طالبان کی طرف سے حکومت کو جو سفارشات پیش کی جانی ہیں ان میں پاکستان میں جمعہ کی چھٹی کو بحال کرنے کا بھی کہا گیا ہے حکومت اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کیلئے دونوں کمیٹیوں نے اپنی اپنی سفارشات تیار کرلی ہیں آئندہ 48 گھنٹوں میں حکومتی اور طالبان امن کمیٹیوں کا اجلاس بھی متوقع ہے ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے قائم کی جانیوالی کمیٹی نے جو سفارشات تیار کی ہیں ان میں ایک سفارش یہ بھی کی گئی ہے کہ پاکستان بھر میں جمعہ کی چھٹی بحال کی جائے کیونکہ پاکستان اسلامی جمہوریہ کے نام پر قائم ہے اس لئے جمعہ کی چھٹی کو بھی بحال کیا جائے۔


طالبان نے مذاکرات کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی،یوسف شاہ

حکومت سے مذاکرات کیلئے بنائی گئی طالبان کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ طالبان نے مذاکرات کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی،امن زون اور غیر عسکری قیدیوں کی رہائی کی بات بھی محض بات چیت کا سفر آسان کرنے کیلئے کی گئی۔ امریکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک تحریک طالبان کی شوریٰ یہ چاہتی ہے کہ ایسے مقام پر بات چیت ہوں جہاں وہ آزادانہ نقل و حرکت کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے کوئی مطالبہ یا شرط نہیں رکھی تھی۔ اْنھوں نے امن زون اور غیر عسکری قیدیوں کے بارے میں بھی صرف یہ کہا تھا کہ اگر غیر عسکری قیدیوں کو رہا کیا تو (بات چیت کا) سفر

Wednesday 12 March 2014

تھر کے درجنوں دیہاتوں میں امداد نہ پہنچ سکی،متاثرین شدید مشکلات سے دوچار

تھرپارکر…تھر پارکر کے ضلعی حکام متاثرین کو امداد کی فراہمی کے بلند و بانگ وعدے تو کررہے ہیں لیکن درجنوں دیہات اب تک امداد سے محروم ہیں، شدید مشکلات سے دوچار متاثرین ایک وقت کھانے کے لئے کئی میل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ضلعی حکام کے مطابق تحصیل مٹھی، ڈیپلو، نگرپارکر، اسلام کوٹ، چھاچھرو اور ڈاہری میں ریلیف سینٹرز قائم کرکے متاثرین تھر میں اب تک گندم کے 34 ہزار تھیلے تقسیم کردیئے گئے ہیں، تاہم حقیقت ان سرکاری دعووٴں کے برعکس نظر آرہی ہے،، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گاوٴں جوڑہو، مالہن، کانجھی اور 'ہوتی ار' سمیت بیشتر دیہاتوں کے مکین اب بھی امداد کے منتظر ہیں، جبکہ تحصیل ڈیپلو کے گاوٴں بلہیاری، الھیاری، جت ترائی اور مالکار بھی امداد سے محروم ہیں،، تحصیل اسلام کوٹ اور تحصیل چھاچھرو کے دیہات تھاریو غلام شاہ، کیتار، کمرار، کیترار اور کھاریو کے سیکڑوں خاندان بھی امداد کی امید میں بیٹھے ہیں اسی طرح سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے صرف مٹھی کے مرکزی چوک پر امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں سے متاثرین کو راشن کے ساتھ ساتھ ادویہ بھی فراہم کی جارہی ہیں،پاک فوج اور رینجرز کی جانب سے مٹھی میں طبی کیمپ لگایا گیا ہے جہاں متاثرین کو دوائیں اور اناج تقسیم کیا جارہا ہے۔

خشک سالی سے متاثر تھر، بے بسی کی داستان

تھرپارکر… خشک سالی کے باعث تھر میں جنم لینے والے حالات کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے، اس المیہ نے پوری قوم کو حکمرانوں کی بے حسی اور کارکردگی کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔تھر کی قحط سالی کی کہانی نے دکھ کے جذبے کو جنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، ماں نے کس دل

’وٹس ایپ کی فروخت کی تفتیش کی جائے‘


فیس بک کی جانب سے موبائل میسجنگ سروس وٹس ایپ کی خرید کے خلاف عوام کی نجی معلومات کے حوالے سے حقوق پر کام کرنے والے متعدد گروپ آواز اٹھا رہے ہیں۔
مارک زکربرگ کی کمپنی فیس بک وٹس ایپ کو تقریباً 19 ارب ڈالر میں خریدنے والی ہے۔
اس فروخت کے مخالفین چاہتے ہیں کہ امریکی حکام اس فروخت کو اس وقت تک روکے رکھیں جب تک فیس بک یہ ظاہر نہ کر دے کہ وہ وٹس ایپ کے صارفین کی ذاتی معلومات کے ساتھ کیا کرنے والی ہے۔
تاہم فیس بک کا کہنا ہے کہ خرید کے بعد بھی وٹس ایپ ایک علیحدہ کمپنی کے طور پر کام کرے گی اور وہ معلومات کے حوالے سے موجودہ معاہدوں کا احترام کریں گی جس کے تحت تشہیری مقاصد کے لیے صارفین کی معلومات جمع نہیں کی جا سکتی

امریکہ میں وفاقی تجارتی کمیشن کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وٹس ایپ نے اپنے صارفین کی تعداد میں اضافہ اس وعدے کے ذریعے کیا تھا کہ صارفین کی معلومات تشہیری مقاصد کے لیے جمع نہیں کیں جائیں گی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین نے وٹس ایپ کو اپنی تفصیلی معلومات اور نجی پیغامات

سکیورٹی ادارے جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں: طالبان




تحریکِ طالبان کے الزام کے بابت حکومت یا فوج کا ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا
کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے سکیورٹی اداروں پر جنگ بندی کے خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاریوں، چھاپوں، گولہ باری اور قیدیوں پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔

تنظیم کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے ذرائع ابلاغ کو ای میل کے ذریعے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ سلسلہ مذاکراتی عمل کے لیے پیدا کردہ بہتر ماحول کو متاثر کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستانی سکیورٹی ادارے مختلف علاقوں میں مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں گولہ باری اورسرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ کراچی، پشاور، صوابی، چارسدہ کے پچیس متنازعہ دیہات اور ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی کے علاوہ متعدد مقامات پر سرچ آپریشن اور چھاپوں میں متعدد بےگناہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔‘
اس بابت حکومت یا فوج کا ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔کلعدم تحریکِ طالبان نے

Woman shows off her huge hips that are the biggest in the world

Woman shows off her huge hips that are the biggest in the world


Mikel Ruffinelli 
By: Hydar Tomar
(Scroll down for video) A woman who owns the title to the world’s biggest hips, likes her assets.

Mikel Ruffinelli, 39, of California, is a married mother of 4, who lives an active lifestyle.

Ruffinelli was an athletic teenager, who had no problems with her weight. She first began to notice that her hips were growing at age 22, just after the birth of her first child.

Ruffinelli said that with every child, her hips grew wider until she was unable to fit through a regular door. Although her waist measures 40 inches, her

مالکان کے ساتھ کا ر میں بیٹھ کر سفر کرنے والے سفید گھوڑا

نیویارک…این جی ٹی…پا لتو جا نورتو اپنے ما لک کے ساتھ کا ر میں بیٹھ کر لطف اندوز ہو تے ہی رہتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی کسی دراز قد کے حا مل گھو ڑے کو اس طرح کا رمیں سواری کر تے دیکھا ہے؟۔امریکا سے تعلق رکھنے والا Patchesنامی یہ سفید گھوڑا اکثر و بیشتر اپنے مالکان کے ساتھ گاڑی کی سواری کے مزے لوٹتا نظر آتا ہے۔ہربرٹ اور رابرٹ تھامسن نامی اشخاص کا یہ چھوڑا انتہائی نفاست سے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر براجمان ہوکر راستے بھر کھلی ہواکے مزے لیتا اور مختلف مقامات کا دورہ کرتا ہے۔یہی نہیں بلکہ اپنے مالکان کے ساتھ انکے گھر میں رہائش پذیر یہ گھوڑا ناصرف فون ریسو کرکے انہیں دیتا ہے بلکہ انکے ساتھ بستر پر نیند کے مزے بھی لوٹتا ہے۔اپنے مالکان کے ہمراہ گاڑی کے سفر کے علاوہ دلچسپ حرکات کرتے اس گھوڑے کی وڈیو آن لائن تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

چمپئنز لیگ :بائرن میونخ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

میونح…چمپئنز لیگ فٹبال سے آرسنل کی چھٹی ہو گئی ،بائرن میونخ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ Madrid Atletico بھی اے سی میلان کو شکست دیکر فائنل ایٹ میں پہنچ گئی۔ چیمپیئزلیگ کے پری کوارٹر فائنل میں بائرن میونخ اور آرسنل کے درمیان سکینڈ لیگ میں زبردست مقابلہ ہوا ،پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی،55ویں منٹ میں بائرن نے برتری حاصل کی ،لیکن دو منٹ بعد ہی آرسنل نے مقابلہ برابر کر دیا۔میچ ایک ایک سے برابری پر ختم ہوا ،لیکن بائرن نے ایگری گیٹ پر تین ایک کی برتری کیساتھ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ایک اور پری کوارٹر فائنل میںAtletico Madrid نے اے سی میلان کو آوٴٹ کلاس کیا۔ سکینڈ لیگ کے تیسرے ہی منٹ میں Diego Costaنے میڈرڈ کو برتری دلائی ،جسے میلان کے کاکا نے 27منٹ میں برابر کر دیا،لیکن اس کے بعد میڈرڈ کی ٹیم چھا گئی اورمزید تین گول کر کے میچ چار ایک سے جیت کر ایگری گیٹ پر پانچ ایک کی کامیابی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

pakistan ter

news in urdu by urdu daily news

pakistani sms all

news in urdu by urdu daily news

usa cia

news in urdu by urdu daily news

air bass of mal

news in urdu by urdu daily news

Tuesday 11 March 2014

بر طانیہ کے جنگل میں درختوں پر لگی چا بیوں نے سُر بکھیر دئیے

لندن…بر طانیہ میں ایک گھنے جنگل کے درختوں کے تنوں پر ایسی منفرد چابیاں نصب کی گئیں ہے جو حرکت میں آنے پر اس ویران جنگل کے چاروں اطراف موسیقی کے سُر بکھیر دیتی ہیں ۔ ایک آرٹسٹ نے اپنے فن کے اظہار اور اس جنگل کو لوگوں کی توجہ کا مر کز بنانے کیلئے بچوں کے کھلو نوں میں لگی چا بیوں کو دیوہیکل سائز میں بنا کر درختوں کے تنوں میں نصب کر دیا ہے ۔جب یہ چا بیاں خودکار نظام کے تحت حرکت میں آتی ہیں تو حیرت انگیز طور پر یہ جنگل ، جنگل نہیں رہتا بلکہ خوبصورت مو سیقی کا ہال معلوم ہوتا ہے۔

Monday 24 February 2014

یوکرین میں پارلیمنٹ اسپیکر قائم مقام صدر مقرر، سابق صدر تاحال لاپتہ

کیو… یوکرین کی پارلیمنٹ نے صدر وکٹر یانوکووچ کو برطرف کرنے کے ایک دن بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر الیگزینڈر ٹرچینوف کو عبوری صدر مقرر کر دیا۔ پارلیمنٹ نے نئے انتخابات 25 مئی کو کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ سابق صدر تاحال لاپتا ہیں۔ عبوری صدر الیگزینڈر ٹرچینوف نے کہا ہے کہ یوکرین کی نئی قیادت روس سے اچھے پڑوسیوں کی حیثیت سے برابری کی بنیاد پرنئے تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے۔ان کاکہناتھاکہ حکومت کی اولین ترجیح یورپی یونین میں شمولیت ہے جس نے نیا تجارتی معاہدہ کرنے اور امداد کی پیشکش بھی کی ہے۔ دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے روس کو خبردارکیا ہے کہ وہ یوکرین میں فوجی مداخلت سے گریز کرے۔ادھرمعزول کیے گئے صدر یانوکووچ کی خفیہ پناہ گاہ کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاعا ت نہیں ملیں تاہم انھوں نے اپنے آخری ٹی وی انٹرویو میں پارلیمنٹ کے اقدامات کو بغاوت قرار دیا تھا۔

سعودی عرب پاکستان سے بھاری اسلحہ لیکرشامی باغیوں کوفراہم کرنیکاخواہشمندہے

ریاض…غیرملکی خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان سے بھاری اسلحہ لیکرشامی باغیوں کوفراہم کرنیکاخواہشمندہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے سعودی ذرائع سے دعویٰ

pakistan and iran news

news in urdu by urdu daily news

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79