Wednesday 23 April 2014

تھری اور فور جی موبائل سروسز کی نیلامی جاری



پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے زیر انتظام تھری جی اور فور جی موبائل سروسز کی نیلامی جاری ہے۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق نیلامی الیکٹرانک نظام کے ذریعے ہو رہی ہے جس میں تمام بولی دہندگان شرکت کر رہے ہیں۔
اس موقعے پر پی ٹی اے کے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا کہ اس وقت 110 ممالک میں جی فور موبائل سروس موجود ہے اور پاکستان نہیں چاہتا کہ اس معاملے میں پیچھے رہا جائے۔
اطلاعات کے مطابق اس نیلامی کے نتائج کا اعلان پی ٹی اے اپنی ویب سائٹ پر کرے گی۔
اس نیلامی میں چار کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جن کو پندرہ سال کے لیے لائسنس ملے گا۔
پی ٹی اے کے مطابق اس نیلامی سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی
آمدن ہو گی۔
تھری جی اور فورجی لائسنس کی نیلامی آن لائن کی جا رہی ہے۔ نیلامی کے لیے سائملٹینیئس ملٹی پل راؤنڈ سینڈنگ (ایس ایم آر اے) کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف راؤنڈز کے ذریعے سپیکٹرم کی مختلف لاٹس کے لیے بیک وقت بولیاں لی جائیں گی۔
بڈنگ کا یہ طریقہ امریکہ، سویڈن، ناروے، ہانگ کانگ اور کینیڈا میں ہونے والی حالیہ نیلامیوں میں اختیار کیا گیا تھا۔
نیلامی میں حصہ لینے والی پارٹیوں کو مخصوص کلر کوڈ جاری کیے گئے ہیں اور پارٹیوں کی بولیاں ان کے نام کے بجائے مخصوص رنگ میں ظاہر ہوں گی۔
ہر بولی کے درمیان 45 منٹ کا وقفہ دیا جائے گا اور ہر اگلی بولی پچھلی بولی سے کم سے کم تین فیصد زائد دینا لازمی ہوگا۔ تاہم نیلامی کے آخری مرحلے میں اس شرط کا اطلاق نہیں ہوگا۔

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79