اسلام آباد…سینئر صحافی حامد میر پر حملے کے بعد آئی ایس آئی کے سربراہ پر متاثرہ خاندان کے الزامات کی خبریں جیو نیوز پر نشرہونے کے بعد انٹر سروسز انٹیلی جنس نے وزارت دفاع سے تحریری شکایت کردی، وزارت دفاع نے جیو نیوز کو بند اور اس کی ادارتی ٹیم اورانتظامیہ کے خلاف مقدمے کیلئے پیمرا کو درخواست بھجوادی۔ رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع نے جیو نیوز کو بند کرنے کے لیے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو درخواست بھجوائی ہے۔وزارت دفاع کے ترجمان ناریتہ فرحان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پیمرا آرڈیننس 2002 سیکشن 33 اور 36 کے تحت پیمرا حکام کو درخواست دی گئی ہے کہ جیو نیو ز کی ادارتی ٹیم اور انتظامیہ کے خلاف مقدمے کا آغاز کریں۔وزارت دفاع کا موقف ہے کہ ریاست کے ایک ادارے کے خلاف توہین آمیز مواد چلایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پیمرا حکام کو بھجوائی گئی درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ جیو کے خلاف ثبوت اور حقائق دیکھنے کے بعد فوری طور پر جیو نیوز کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔دوسری جانب جیو نیوزسے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویزرشید نے کہا کہ جب یہ کیس پیمرامیں جائے گا تو جیو نیوز اپنے خدشات کا اظہارکرسکے گا۔جیو نیوز پیمرا جاکر بتاسکتا ہے کہ اس نے ایسا کچھ نہیں کیا جس سے کسی ادارے کی تضحیک ہو۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیمرا دوسرے فریق کا بھی موقف سنتاہے اور یہ پیمراکی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کا جائزہ لے۔ |
Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs Live news pashto tv live tv Malakand
Wednesday, 23 April 2014
آئی ایس آئی کی شکایت ، جیونیوز کو بند کرو،وزارت دفاع کی پیمرا کودرخواست
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Power Rangers video
Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
No comments:
Post a Comment