Monday 22 December 2014

پاکستانی علاقے میں ایرانی فوج کو کارروائی کی اجازت پاکستانی علاقے میں ایرانی فوج کو کارروائی کی اجازت





ریاض(قدرت نیوز) حال ہی میں ایران اور پاکستان کے درمیان سیکیورٹی تعاون کا ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت


اسلام آباد نے تہران کو بلوچ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لے پاکستان کی سرزمین میں داخل ہونے اور انہیں ہلاک کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ دعویٰ ایران کی جوڈیشل اتھارٹی کی ویب سائیٹ ’’میزان‘‘ پر شائع ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں ایرانی قومی سلامتی وخارجہ کمیٹی کے رُکن محمد حسن اصفری کا ایک بیان بھی شامل ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ علاحدگی پسند بلوچ عسکریت پسند ایران میں کارروائی کرکے پاکستان کی حدود میں فرار ہو جاتے ہیں۔ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان ایک سیکیورٹی تعاون کا ایک نیا سمجھوتہ طے پایا ہے جس میں ایران کو بلوچ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان کی سر زمین میں داخل ہونے کی اجازت
دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کی سرحد سے متصل ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں سنی عوام کے حقوق کے لیے کئی عسکری گروپ سرگرم ہیں۔ ان میں جنداللہ، جیش العدل اور جیش النصر جیسے گروپ خاص طور پر شامل ہے۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ یہ گروپ ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورسز اور پاسداران انقلاب پر حملوں میں ملوث ہیں، ایرانی عہدیدار محمد اصفری کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج میں بلوچ عسکریت پسندوں سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں ہونے والی کارروائیوں پر پاکستانی حکومت نے افسوس کا اظہار کیا ہے جس کے بعد شرپسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے ایرانی فوج کو پاکستانی حدود میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ ایرانی عہدیدار حسن اصفری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لیے طے پائے سمجھوتے پراسلام آباد حکومت کو سختی سے عمل درآمد بھی کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے دہشت گرد گروپوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کے لیے تزویراتی سیکیورٹی حصار کے قیام پر اتفاق کیا ہے تاکہ سرحد کے آر پار دراندازی کی روک تھام کے لیے موثر کوششیں کی جا سکیں۔ خیال رہے کہ چار دسمبر کو پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور ان کے ایرانی ہم منصب علی لاریجانی نے ایک مشترکہ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ ایران اور پاکستان کے درمیان گذشتہ اکتوبر میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی تھی جب پاکستان کی سرحد کے قریب بلوچ عسکریت پسندوں کے حملے میں ایرانی فوج کے کئی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد ایران نے پاکستانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بلوچ عسکریت پسندوں کی کارروائیوں پر شدید احتجاج کیا تھا۔

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79