Monday 29 December 2014

13 سالہ نیٹو مشن کا اختتام، ملکی سکیورٹی افغانستان کے حوالے





کابل( نیوز)افغانستان میں امریکہ کی قیادت میں نیٹو افواج نے باضابطہ طور پر ملک کی سکیورٹی افغان فورسز کے حوالے کر دی ہے۔ نیٹو فورسز نے کابل میں ایک تقریب میں ملکی
سکیورٹی افغان فورسز کے حوالے کی۔ تیرہ سال قبل شروع ہونے والے فوجی آپریشن کا اختتام نیٹو افواج کی جانب سے ملکی سکیورٹی حوالے کرنے سے ہوا ہے۔ کابل میں بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ نیٹو کے 13 سالہ مشن کی کامیابی کے حوالے سے کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔ افغانستان کی سکیورٹی افغان فورسز کے حوالے کرنے کی تقریب ایک جمنیزیئم میں ہوئی۔ نیٹو مشن کا جھنڈا افغانستان اور نیٹو کے اعلیٰ فوجی افسران کی موجودگی میں اتارا گیا۔ تاہم اس مشن کے اختتام کے باوجود امریکی فوج کا ایک دستہ افغان سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مدد کرے گا۔ 13 سال کے اس مشن کے باوجود طالبان ملک کے زیادہ تر حصوں میں موجود ہیں اور ان کا کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ رواں سال 2003 کے بعد سب سے زیادہ شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79