


















ca-app-pub-4820796287277991/7704934546
Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs Live news pashto tv live tv Malakand


![]() | |
| نئی دہلی…بھارت میں ایک اور لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔مبینہ طور پر 5 ملزمان نے زیادتی کے بعد چلتی بس سے باہر پھینک دیا۔ریاست مدھیا پردیش کے ضلعSingrauli میں 14 سالہ دلت لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنایاگیا، اور چلتی بس سے باہر پھینکاگیا، بیہوش اور زخمی حالت میں لڑکی بس کے نیچے آنے سے بچ گئی ، پولیس کے مطابق اس واقعے میں بس کا ڈرائیور اور دوخاکروب شامل ہیں ، جنھوں نے گاوٴں لوٹتے ہوئے لفٹ مانگنے والی لڑکی کے ساتھ زیادتی کی،پولیس نے لڑکی کا بیان رکارڈ کرلیا ہے،تحقیقات کی جارہی ہیں۔ |
![]() | |
| نئی دہلی…بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشدکی ،ہندو بستیوں میں جائیداد خریدنے والے مسلمانوں کو دھمکی ،مسلمان 48 گھنٹوں میں ہندو علاقوں سے نکل جائیں۔ریاست راجستھان کے شہر راج کوٹ میں ہندو وشوا پریشد اور بجرنگ دل کے انتہا پسندوں نے مکان خریدنے والے ایک مسلمان تاجر کے گھر کے سامنے زبردست مخالفانہ مظاہرہ کیااور مطالبہ کیا کہ مسلمان ہندوبستیوں سے نکل جائیں۔مسلمان تاجر کے گھر کے سامنے مظاہرے میں وشوا ہندو پریشد کے سربراہ نے بجرنگ دَل کے مظاہرین کو حکم دیا کہ گھر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیں۔وی ایچ پی کے صدر Togadia Pravinنے گھر خریدنے والے مسلمان کو حکم دیا کہ 48 گھنٹوں میں گھر خالی کردے ۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس کے دفتر پر پتھروں ،ٹائراور ٹماٹروں سے حملہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سے پہلے بھی یہ کرچکے ہیں جس میں مسلمانوں کو مکان اور پیسے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ |
![]() | |
| نئی دہلی…ایک حالیہ سروے کے مطابق بھارتیوں کی اکثریت کے نزدیک جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں،PEW ریسرچ سینٹر کے ایک ملک گیر سروے کے مطابق 10 میں سے 9بھارتی باشندوں نے جنسی زیادتی کے واقعات کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے، جبکہ10 میں سے 8افراد کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے۔ لوگوں کی اکثریت کا خیال تھا کہ اس سلسلے میں موجود قوانین میں خامیاں ہیں اور انصاف کا موجودہ نظام اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے۔ سروے کے مطابق عوام کی اکثریت سمجھتی ہے کہ پولیس جنسی زیادتی کے واقعات کی تفتیش درست طور پر نہیں کرتی جس کی وجہ سے اکثر ملزم رہا ہوجاتے ہیں۔ |
![]() | |
| پیرس …صحافیوں کی عالمی تنظیم ”رپورٹرز ود آوٴٹ بارڈرز“ نے حامد میرپر حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عدالتی انکوائری رپورٹ آنے پر ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ رپورٹرز ود آوٴٹ بارڈرز کے ایشیا پیسفک کے سربراہ بینجمن اسماعیل نے کہا ہے کہ حامد میر پر حملے سے انہیں شدید دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حامد میر نے 7 اپریل کوہی حملے کے خدشے سے آگاہ کردیا تھا، وہ آزادی صحافت کے دشمنوں کے ٹارگٹ پر ہیں۔ |
![]() | |
| کراچی…کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے کہا ہے کہ حامد میر پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلئے وفاقی اداروں کے ماتحت ایجنسیوں سے بھی مدد لی جائے گی۔کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب شارع فیصل پر جیونیوزکے پروگرام کیپٹل ٹاک کے اینکرپرسن اورنامورصحافی حامد کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی جس سے حامدمیر زخمی ہوگئے،جنھیں زخمی حالت میں کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا تھاکہ حامد میرموٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے کہاکہ حامد میر کی کراچی آمد کی اطلاع نہیں تھی اگراطلاع ہوتی تو ان کو سیکیورٹی فراہم کردیتے۔ انھوں نے بتایاکہ حامدمیر پر نائن ایم ایم سے فائرنگ کی گئی تھی۔ |
![]() | |
| کراچی…حامد میر کے بھائی اور سینئر صحافی عامر میر کا کہنا ہے کہ حامد میر پر حملے میں آئی ایس آئی کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام ملوث ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عامر میر نے بتایا کہ حامد میر نے انہیں آگاہ کردیا تھا کہ مجھ پر حملہ ہوا تو اس کا ذمے دار کون ہوگا حامد میر نے پہلے سے بتا دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کے چیف نے ان کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے، اگر ان پر حملہ ہوتا ہے تواس کے ذمہ دار آئی ایس آئی کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام اور آئی ایس آئی کے حکام ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کے بعض عناصر پرویز مشرف اور بلوچستان کے معاملات پر ان کے خیالات، نظریات اور موٴقف کے شدید خلاف ہیں۔ عامر میر کا مزید کہنا ہے کہ حامد میر نے مجھے بتایا کہ وہ ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کراچکے ہیں، وہ ویڈیو پیغام حامد میرکمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کو بھجواچکے ہیں۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ حامد میر کو دہشت گردوں سے زیادہ آئی ایس آئی سے خطرہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حامد میر کو دبئی جانے کا مشورہ دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ حامد میر نے تحریری طور پر جنگ گروپ ،حکومت اور فوج کوآگاہ کر دیا تھا جبکہ انہوں نے تحریری طور پر اپنے دوستوں کو اور فیملی کو بھی بتا دیا تھا۔ |

![]() | |
| اسلام آباد…سینئر صحافی حامد میر پر حملے کے بعد آئی ایس آئی کے سربراہ پر متاثرہ خاندان کے الزامات کی خبریں جیو نیوز پر نشرہونے کے بعد انٹر سروسز انٹیلی جنس نے وزارت دفاع سے تحریری شکایت کردی، وزارت دفاع نے جیو نیوز کو بند اور اس کی ادارتی ٹیم اورانتظامیہ کے خلاف مقدمے کیلئے پیمرا کو درخواست بھجوادی۔ رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع نے جیو نیوز کو بند کرنے کے لیے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو درخواست بھجوائی ہے۔وزارت دفاع کے ترجمان ناریتہ فرحان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پیمرا آرڈیننس 2002 سیکشن 33 اور 36 کے تحت پیمرا حکام کو درخواست دی گئی ہے کہ جیو نیو ز کی ادارتی ٹیم اور انتظامیہ کے خلاف مقدمے کا آغاز کریں۔وزارت دفاع کا موقف ہے کہ ریاست کے ایک ادارے کے خلاف توہین آمیز مواد چلایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پیمرا حکام کو بھجوائی گئی درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ جیو کے خلاف ثبوت اور حقائق دیکھنے کے بعد فوری طور پر جیو نیوز کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔دوسری جانب جیو نیوزسے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویزرشید نے کہا کہ جب یہ کیس پیمرامیں جائے گا تو جیو نیوز اپنے خدشات کا اظہارکرسکے گا۔جیو نیوز پیمرا جاکر بتاسکتا ہے کہ اس نے ایسا کچھ نہیں کیا جس سے کسی ادارے کی تضحیک ہو۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیمرا دوسرے فریق کا بھی موقف سنتاہے اور یہ پیمراکی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کا جائزہ لے۔ |


![]() | |
| تھرپارکر…تھر پارکر کے ضلعی حکام متاثرین کو امداد کی فراہمی کے بلند و بانگ وعدے تو کررہے ہیں لیکن درجنوں دیہات اب تک امداد سے محروم ہیں، شدید مشکلات سے دوچار متاثرین ایک وقت کھانے کے لئے کئی میل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ضلعی حکام کے مطابق تحصیل مٹھی، ڈیپلو، نگرپارکر، اسلام کوٹ، چھاچھرو اور ڈاہری میں ریلیف سینٹرز قائم کرکے متاثرین تھر میں اب تک گندم کے 34 ہزار تھیلے تقسیم کردیئے گئے ہیں، تاہم حقیقت ان سرکاری دعووٴں کے برعکس نظر آرہی ہے،، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گاوٴں جوڑہو، مالہن، کانجھی اور 'ہوتی ار' سمیت بیشتر دیہاتوں کے مکین اب بھی امداد کے منتظر ہیں، جبکہ تحصیل ڈیپلو کے گاوٴں بلہیاری، الھیاری، جت ترائی اور مالکار بھی امداد سے محروم ہیں،، تحصیل اسلام کوٹ اور تحصیل چھاچھرو کے دیہات تھاریو غلام شاہ، کیتار، کمرار، کیترار اور کھاریو کے سیکڑوں خاندان بھی امداد کی امید میں بیٹھے ہیں اسی طرح سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے صرف مٹھی کے مرکزی چوک پر امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں سے متاثرین کو راشن کے ساتھ ساتھ ادویہ بھی فراہم کی جارہی ہیں،پاک فوج اور رینجرز کی جانب سے مٹھی میں طبی کیمپ لگایا گیا ہے جہاں متاثرین کو دوائیں اور اناج تقسیم کیا جارہا ہے۔ |
![]() | |
| تھرپارکر… خشک سالی کے باعث تھر میں جنم لینے والے حالات کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے، اس المیہ نے پوری قوم کو حکمرانوں کی بے حسی اور کارکردگی کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔تھر کی قحط سالی کی کہانی نے دکھ کے جذبے کو جنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، ماں نے کس دل |


![]() |
| Mikel Ruffinelli |
![]() | |
| نیویارک…این جی ٹی…پا لتو جا نورتو اپنے ما لک کے ساتھ کا ر میں بیٹھ کر لطف اندوز ہو تے ہی رہتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی کسی دراز قد کے حا مل گھو ڑے کو اس طرح کا رمیں سواری کر تے دیکھا ہے؟۔امریکا سے تعلق رکھنے والا Patchesنامی یہ سفید گھوڑا اکثر و بیشتر اپنے مالکان کے ساتھ گاڑی کی سواری کے مزے لوٹتا نظر آتا ہے۔ہربرٹ اور رابرٹ تھامسن نامی اشخاص کا یہ چھوڑا انتہائی نفاست سے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر براجمان ہوکر راستے بھر کھلی ہواکے مزے لیتا اور مختلف مقامات کا دورہ کرتا ہے۔یہی نہیں بلکہ اپنے مالکان کے ساتھ انکے گھر میں رہائش پذیر یہ گھوڑا ناصرف فون ریسو کرکے انہیں دیتا ہے بلکہ انکے ساتھ بستر پر نیند کے مزے بھی لوٹتا ہے۔اپنے مالکان کے ہمراہ گاڑی کے سفر کے علاوہ دلچسپ حرکات کرتے اس گھوڑے کی وڈیو آن لائن تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ |
![]() | |
| میونح…چمپئنز لیگ فٹبال سے آرسنل کی چھٹی ہو گئی ،بائرن میونخ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ Madrid Atletico بھی اے سی میلان کو شکست دیکر فائنل ایٹ میں پہنچ گئی۔ چیمپیئزلیگ کے پری کوارٹر فائنل میں بائرن میونخ اور آرسنل کے درمیان سکینڈ لیگ میں زبردست مقابلہ ہوا ،پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی،55ویں منٹ میں بائرن نے برتری حاصل کی ،لیکن دو منٹ بعد ہی آرسنل نے مقابلہ برابر کر دیا۔میچ ایک ایک سے برابری پر ختم ہوا ،لیکن بائرن نے ایگری گیٹ پر تین ایک کی برتری کیساتھ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ایک اور پری کوارٹر فائنل میںAtletico Madrid نے اے سی میلان کو آوٴٹ کلاس کیا۔ سکینڈ لیگ کے تیسرے ہی منٹ میں Diego Costaنے میڈرڈ کو برتری دلائی ،جسے میلان کے کاکا نے 27منٹ میں برابر کر دیا،لیکن اس کے بعد میڈرڈ کی ٹیم چھا گئی اورمزید تین گول کر کے میچ چار ایک سے جیت کر ایگری گیٹ پر پانچ ایک کی کامیابی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ |
![]() | |
| لندن…بر طانیہ میں ایک گھنے جنگل کے درختوں کے تنوں پر ایسی منفرد چابیاں نصب کی گئیں ہے جو حرکت میں آنے پر اس ویران جنگل کے چاروں اطراف موسیقی کے سُر بکھیر دیتی ہیں ۔ ایک آرٹسٹ نے اپنے فن کے اظہار اور اس جنگل کو لوگوں کی توجہ کا مر کز بنانے کیلئے بچوں کے کھلو نوں میں لگی چا بیوں کو دیوہیکل سائز میں بنا کر درختوں کے تنوں میں نصب کر دیا ہے ۔جب یہ چا بیاں خودکار نظام کے تحت حرکت میں آتی ہیں تو حیرت انگیز طور پر یہ جنگل ، جنگل نہیں رہتا بلکہ خوبصورت مو سیقی کا ہال معلوم ہوتا ہے۔ |
![]() | |
| کیو… یوکرین کی پارلیمنٹ نے صدر وکٹر یانوکووچ کو برطرف کرنے کے ایک دن بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر الیگزینڈر ٹرچینوف کو عبوری صدر مقرر کر دیا۔ پارلیمنٹ نے نئے انتخابات 25 مئی کو کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ سابق صدر تاحال لاپتا ہیں۔ عبوری صدر الیگزینڈر ٹرچینوف نے کہا ہے کہ یوکرین کی نئی قیادت روس سے اچھے پڑوسیوں کی حیثیت سے برابری کی بنیاد پرنئے تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے۔ان کاکہناتھاکہ حکومت کی اولین ترجیح یورپی یونین میں شمولیت ہے جس نے نیا تجارتی معاہدہ کرنے اور امداد کی پیشکش بھی کی ہے۔ دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے روس کو خبردارکیا ہے کہ وہ یوکرین میں فوجی مداخلت سے گریز کرے۔ادھرمعزول کیے گئے صدر یانوکووچ کی خفیہ پناہ گاہ کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاعا ت نہیں ملیں تاہم انھوں نے اپنے آخری ٹی وی انٹرویو میں پارلیمنٹ کے اقدامات کو بغاوت قرار دیا تھا۔ |
![]() | |
| ریاض…غیرملکی خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان سے بھاری اسلحہ لیکرشامی باغیوں کوفراہم کرنیکاخواہشمندہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے سعودی ذرائع سے دعویٰ |