کراچی…حامد میر کے بھائی اور سینئر صحافی عامر میر کا کہنا ہے کہ حامد میر پر حملے میں آئی ایس آئی کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام ملوث ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عامر میر نے بتایا کہ حامد میر نے انہیں آگاہ کردیا تھا کہ مجھ پر حملہ ہوا تو اس کا ذمے دار کون ہوگا حامد میر نے پہلے سے بتا دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کے چیف نے ان کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے، اگر ان پر حملہ ہوتا ہے تواس کے ذمہ دار آئی ایس آئی کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام اور آئی ایس آئی کے حکام ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کے بعض عناصر پرویز مشرف اور بلوچستان کے معاملات پر ان کے خیالات، نظریات اور موٴقف کے شدید خلاف ہیں۔ عامر میر کا مزید کہنا ہے کہ حامد میر نے مجھے بتایا کہ وہ ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کراچکے ہیں، وہ ویڈیو پیغام حامد میرکمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کو بھجواچکے ہیں۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ حامد میر کو دہشت گردوں سے زیادہ آئی ایس آئی سے خطرہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حامد میر کو دبئی جانے کا مشورہ دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ حامد میر نے تحریری طور پر جنگ گروپ ،حکومت اور فوج کوآگاہ کر دیا تھا جبکہ انہوں نے تحریری طور پر اپنے دوستوں کو اور فیملی کو بھی بتا دیا تھا۔ |
Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs Live news pashto tv live tv Malakand
Wednesday, 23 April 2014
حامد میر پہلے ہی بتاچکے ہیں کہ ان پر ممکنہ حملے کا ذمہ دار کو ن ہوگا،عامر میر
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Power Rangers video
Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
No comments:
Post a Comment