بجلی صارفین سے 15 ارب روپے اضافی وصولی کا انکشاف
اسلام آباد: تین ماہ قبل نیپرا کی
جانب سے بنیادی ٹیرف میں کمی کے باوجود وزارت پانی وبجلی نے نوٹیفکیشن جاری
نہیں کیا جس کے باعث تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 15 ارب روپے اضافی وصول
کرچکی ہیں۔
ڈان نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق نیپرا نے
تین ماہ قبل بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 24پیسے تا 1روپے 67پیسے فی یونٹ تک
کمی کی منظوری دی مگر وزارت پانی وبجلی نے تین ماہ سے زائد عرصہ گذرجانے کے
باوجود نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جس کے باعث تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے
15ارب
روپے اضافی وصول کرچکی ہیں۔
نیپرا نے مالی سال 2013-14 کیلئے
100یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے ٹیرف میں 1 روپے 9 پیسے
فی یونٹ، 101 تا 200 یونٹ کیٹگری کیلئے 1 روپے 67 پیسے اور 201 تا 300
یونٹ کیٹگری کیلئے 24 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔
نیپرا نے
301 تا 700 یونٹ گھریلو کیٹگری کیلئے 1 روپے یونٹ اور 700 یونٹ ماہانہ سے
زائد بجلی استعمال کرنے والی کیٹگری کیلئے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری
دی۔
کمرشل، صنعتی اور زرعی صارفین کے ٹیرف میں نیپرا 1 روپے فی یونٹ کمی کی
منظوری دی گئی۔
نیپرا ایکٹ کے مطابق وزارت پانی و بجلی نیپرا کے حتمی فیصلے کے بعد فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی پابند ہے۔
وزارت خزانہ اور پانی وبجلی کی نوٹیفیکیشن میں تاخیر کے باعث تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے اضافی بل وصول کررہی ہیں۔
No comments:
Post a Comment