ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ضمنی انتخابات آج ہونگے
|
اسلام آباد…ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ضمنی انتخابات آج ہوں گے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 41 نشستوں کے لیے 500 سے زیادہ امیدوار میدان میں ہیں۔ قومی اور پنجاب اسمبلی کی 15،15، سندھ اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی 4،4 اور بلوچستان اسمبلی کی 3 نشستوں پر 85 لاکھ 43 ہزار سے زائد ووٹرز نے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنا ہے۔ پر امن اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کے لیے 6 ہزار 782 پولنگ اسٹیشنز پر 50 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جاچکے۔1 ہزار 692 حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کے اندر بھی فوج ہوگی جبکہ 2 ہزار 692 حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر فوجی اہلکار ہوں گے۔ پریزائیڈنگ افسروں کے علاوہ فوج،ایف سی اور رینجرز افسران کو بھی مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیے گئے ہیں ۔ کسی نے دھاندلی یا انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو موقع پر سزا ملے گی ۔ انتخابی عمل کا وقت ہے صبح 8 سے شام 5 بجے۔ووٹرزموبائل فون یا کوئی اور تصویر بنانے والا آلہ ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔ ضمنی انتخابات کے نتائج مرکز اور صوبوں میں حکومتوں پر اثر انداز تو نہیں ہوں گے،،لیکن اس سے گزشتہ چند ماہ کے دوران حکومتوں کی کارکردگی سے متعلق عوامی رائے کا کسی حد تک اظہار ضرور ہو جائے گا۔ |
No comments:
Post a Comment