امریکا:جانوروں کیساتھ ظالمانہ سلوک پرخاتون کی پیشی
|
نیویارک…امریکا کی ایک عدالت نے جانوروں کے حقوق کی پامالی اوران کے ساتھ ظالمانہ سلوک کوسنگین جرم قراردے دیا۔بلیاں جمع کرنے کی شوقین خاتون کودھرلیاگیا۔فلوریڈا میں پام بیچ کاوٴنٹی کی چونسٹھ برس کی خاتون ڈیان کیرل کوایک سوسینتیس بلیاں اوردیگرجانوروں کواپنے گھرمیں قید رکھنے پرایک سوتین الزامات کاسامناہے۔ دسمبر دوہزاربارہ میں خاتون کے گھرپرچھاپاماراگیا۔ جہاں ایک سوسینتیس زندہ اورچھ مردہ بلیاں،ایک کتا ،چندکچھوے اورایک کبوتربرآمد ہوا۔عدالت میں پیشی پر کیرل کوتین لاکھ نوہزارڈالرکی ضمانت داخل کرانے کاحکم دیاگیا۔ اس ماہ کے آخرمیں اسے دوبارہ طلب کرلیاگیاہے |
No comments:
Post a Comment