کراچی میں ڈاکٹر سمیت 4 افراد قتل۔ لیاری میں راکٹ حملہ، 2 زخمی
|
کراچی…کراچی میں فائرنگ اورتشدد کے تازہ واقعات میں ڈاکٹر اور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 4 افراد کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کردیا گیا ہے،جبکہ لیاری میں الفلاح روڈ پر راکٹ حملے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حسن اسکوائر سے لیاقت آباد نمبر 10 کی جانب جاتے ہوئے بلوچ ہوٹل موڑ کے قریب سٹرک سے 2افراد کی ہاتھ پاوٴں بندھی اور گولیاں لگی ہوئی لاشیں ملیں،مقتولین کی شناخت طاہر بروہی اور احمد بروہی کے نام سے ہوئی ہے،جن کا تعلق لاڑکانہ سے تھا،اس سے قبل لسبیلہ سے تین ھٹی کی جانب جاتے ہوئے مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا،جس کی شناخت فرید کے نام سے ہوئی،مقتول کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا،لیاقت آباد کے علاقے میں ڈاکخانہ اسٹاپ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا،مقتول کی شناخت ڈاکٹرغضنفر کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ لگتا ہے،مقتول ڈاکٹرغضنفر گلبہارکے علاقے میں قائم کلینک سے لیاقت آباد کی جانب جارہے تھے،جب گھات لگائے ملزمان نے انھیں نشانہ بنایا،دوسری جانب ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گرد ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے اہم افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں،،اس کے علاوہ لیاری کے بہارکالونی، الفلاح روڈ اور اورنگی ٹاوٴن سیکٹر ساڑھے گیارہ نمبر میں ہونے والی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ |
No comments:
Post a Comment