عمر اکمل کی پراسرار بیماری کا معمہ حل نہیں ہو سکا
|
لاہور…عمر اکمل کی پراسرار بیماری کا معمہ حل نہیں ہو سکا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمل اکمل کو فٹ قرار دے دیا ہے،بورڈ کا کہناہے عمر کھیلنے کیلئے ان فٹ ہے جبکہ خود عمر اکمل کہتے ہیں کہ مکمل فٹ ہوں اور رپورٹ ساتھ لایا ہوں۔لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر وطن واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی انجری نہیں ، وہ اپنی میڈیکل رپورٹس ساتھ لائے ہیں جس میں انہیں مکمل فٹ قرار دیا گیا ہے۔ عمر اکمل نے مزید کہا کہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات کے بعد وہ میڈیا کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔ ان کی بیماری کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کو ویسٹ انڈیز میں دوران پر واز مرگی کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور انہوں نے ایک رات اسپتال میں گزاری تھی، صورت حال پر دورہ زمبابوے کے لئے ہنگامی بنیاد پر وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو دورہ کے لئے طلب کیا گیا جبکہ عمر اکمل ویسٹ انڈیز میں کرکٹ لیگ چھوڑ کر پاکستان پہنچے تھے لیکن آج پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں فٹ قرار دے دیا ہے۔ |
No comments:
Post a Comment