عید منانے سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کرلیا
مری…عیدکے دوسرے روز سیاحوں کی بڑی تعدادنے مری کارخ کرلیا۔مری ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ چیف ٹریفک آفیسر سیداشتیاق حسین شاہ کا کہنا ہے کہ مری ایکسپریس وے پو مسیاری سے لوئر ٹوپا تک شدید دھند ہے جس کے باعث ٹریفک سست رفتاری سیآگے بڑھ رہاہے۔ٹریفک جام نہیں ہے۔ سیاح مری جانے کے لیے پرانی سڑک اور واپسی کے لیے ایکسپریس وے کا استعمال کریں۔مری جانے والوں کے رش کی وجہ سے اسلام آباد میں فیض آباد سے ڈھوکری چوک تک ٹریفک بھی جام رہا۔ موٹر وے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاح مری جانے سے قبل ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کریں۔ |
No comments:
Post a Comment