خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق طالبان یہ کہہ چکے تھے کہ وہ شہزادہ ہیری کو اغواء یا قتل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
برطانوی شہزادے نے کہا ہے کہ انھوں نے افغانستان میں تعیناتی کے دوران شدت پسندوں پر فائرنگ کی تھی۔
وہ افغان صوبہ ہلمند میں 20 ہفتوں تک تعینات رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق طالبان یہ کہہ چکے تھے کہ وہ شہزادہ ہیری کو اغواء یا قتل کرنے
کی پوری کوشش کریں گے۔
شہزادہ ہیری جس اڈے پر تعینات تھے گزشتہ سال ستمبر میں اس پر حملہ بھی کیا گیا لیکن یہ واضح نہیں کہ طالبان کا ہدف کیا تھا۔
فوج میں کیپٹن ہیری ویلز کے نام سے پہچانے جانے والا برطانوی شہزادے کی افغانستان میں تعیناتی ایک ایسے وقت ہوئی تھی جب اس سے کچھ وقت پہلے لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں ان کی ایک خاتون کے ساتھ ’برہنہ‘ تصاویر منظر عام پر آئی تھیں۔
شہزادہ ہیری نے لاس ویگاس کے واقعہ پر کہا کہ ’’میں نے غالباً خود کو افسردہ کیا، میں نے اپنے خاندان کو افسردہ کیا، میں نے اور لوگوں کو افسردہ کیا۔‘‘
افغانستان میں ہیری اپاچی ہیلری کاپٹر میں معاون پائلٹ اور (توپچی) کے طور پر ذمہ داریاں سر انجام دیں۔
No comments:
Post a Comment