سلام آباد … پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے ٹی اے ڈی اے کی مد میں 26 لاکھ روپے ایڈوانس لئے اور رقم واپس نہیں کی، پی اے سی نے تمام رقم واپس لینے
اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔ پی اے سی کا چیئرمین ندیم افضل چن کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں وزارت کامرس کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے یورپ، کینیا، سری لنکا، ترکی اور دیگر ممالک کے دورے کیلئے رقم لی اور واپس نہیں کی۔ سابق سیکریٹری تجارت تسنیم نورانی نے 19 لاکھ ایڈوانس لئے جو واپس نہیں کئے۔ پی اے سی نے ہدایت کی ہے کہ جن افسران نے ایڈوانس لی گئی رقم واپس نہیں کی، ان کے نام ویب سائٹ پر جاری کریں۔ دوسری طرف پی آئی اے کے ایم ڈی کیپٹن جنید نے کمیٹی کو بتایا کہ یکم فروری سے اندرون ملک مختصر فلائٹس میں کھانا ختم کیا جا رہا ہے، پی آئی اے میں احتسابی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
No comments:
Post a Comment