طاہر القادری کو کوئی دھمکی نہیں دی، کالعدم تحریک طالبان
|
پشاور… کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ طاہر القادری کو کوئی دھمکی نہیں دی ہے۔تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر صحافیوں کو بتایا کہ تحریک طالبان کے طاہرالقادری سے
نظریاتی اختلاف ضرور ہیں۔ لیکن انہیں کوئی دھمکی نہیں دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک طالبان پہلے کارروائی کرتی ہے پھر ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ احسان اللہ احسان نے کہا کہ طاہرالقادری کو دھمکی کی باتیں کرکے سیاسی جماعتیں اور حکومت سیاسی نمبرز بنا رہی ہیں۔ |
No comments:
Post a Comment