Tuesday 9 April 2013

نگراں وزیراعظم نے سنگین بجلی بحران کا نوٹس لے لیے

اسلام آباد…نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے ملک بھر میں بجلی کے سنگین بحران کا نوٹس لے لیا ، وزارت خزانہ کو 20 ارب روپے فوری جاری کرنے کا حکم دے دیا جو تھرمل پاور پلانٹس کو تیل کی فراہمی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزارت پانی وبجلی کے حکام کو وزیر اعظم ہاوٴس طلب کر لیا اور پوچھا کہ آخر اچانک ایسا بحران کیوں پیدا ہوا؟ وزارت پانی وبجلی کے ایڈیشنل سیکریٹری نے جواب دیا کہ بجلی کے بحران میں شدت کی وجہ اوچ پارو پلانٹ کو گیس کی سپلائی میں کمی ہونا ہے، شہروں میں 10 سے12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ آپ موجودہ وسائل کے بہتر استعمال سے بحران پر قابو پاسکتے ہیں،یہ صورت حال ناقابل برداشت ہے تمام تھرمل پلانٹس کو بلاتعطل اور فوری تیل کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ نگراں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پانی وبجلی،پیٹرولیم ،داخلہ اور خزانہ کی وزارتیں مل کر قلیل مدتی جامع منصوبہ تیار کر کے بجلی لوڈشیڈنگ کو کم اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے ، عوام کو ہر صورت ریلیف دینا ہے۔ واپڈا نادہندگان سے فوری وصولیاں یقینی بنائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں بجلی گھروں،ٹرانسمیشن لائنز،گیس پائپ لائنز اور دیگر پاور تنصیبات کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79