جنوبی کوریا کی وزارت نیشنل ڈیفنس نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ نے پہلی مرتبہ کھلے عام لڑائی کے لیے دستوں کو الرٹ یا چوکنا کیا ہے۔
شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس نے اپنے راکٹ یونٹس کو لڑائی کے لیے انتہائی چوکنا کر دیا ہے اور اس اعلان کے ساتھ امریکہ کے فوجی اڈوں اور جنوبی کوریا کو نشانہ بنانے کی نئی دھمکی بھی دی گئی۔
شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے اور ریڈیو نے منگل کی سہ پہر ملک کی فوج کے سپریم کمانڈ کے حوالے سے یہ اعلان کیا کہ آرٹلری یونٹس بشمول وہ دستے جو راکٹوں سے لیس ہیں ’’لڑائی کی انتہائی چوکس‘‘ پوزیشن میں تیار ہو جائیں۔
سرکاری میڈیا پر اعلان کرنے والے