ca-app-pub-4820796287277991/7704934546 Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs: معمولاتِ زندگی دوبارہ بحال، ایم کیو ایم کا دھرنا جاری

Friday, 6 June 2014

معمولاتِ زندگی دوبارہ بحال، ایم کیو ایم کا دھرنا جاری


ارپاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جمعے کو زندگی کا رکا ہوا پہیہ ایک بار پھر چلنے لگا ہے۔ اکثر مارکیٹیں اور کاروباری مراکز کھل گئے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹر سڑکوں پر گاڑیاں لے کر آگئے ہیں۔
تاہم سندھ کے مختلف شہروں میں ایم کیو ایم کا دھرنا جاری ہے
الطاف حسین کی لندن میں گرفتاری کے تیسرے دن یعنی جمعرات کو کراچی میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئے ابھی چند ہی گھنٹے گزرے تھے کہ بعض علاقوں میں بازار اور مارکیٹیں بند ہونا شروع ہوگئی تھیں، جبکہ حیدر آباد شہر کے بڑے حصے کو بھی بند کرا لیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ الطاف حسین اس وقت برطانوی پولیس کی حراست میں لندن کے ولنگٹن ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
تاجر اتحاد کے رہنما عتیق میر کا کہنا ہے کہ رینجرز کے ڈی جی نے ان سے ملاقات کر کے یقین دہانی کروائی تھی کہ تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، جس کے بعد دوبارہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔
عتیق میر کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم بھی وضاحت کر چکی ہے کہ کاروبار بند کرانے والوں سے ان کا تعلق
نہیں ہے۔ ان کا ذاتی خیال بھی یہ ہی ہے کہ یہ شرپسند عناصر ہیں جو ایسی صورتحال میں باہر نکل آتے ہیں، اور ان کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہوتا۔
شہر کی تمام اہم مارکیٹیوں اور تجارتی مراکز پر رینجرز اور پولیس تعینات کی گئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے گذشتہ روز ہول سیل بولٹن مارکیٹ کا دورہ کر کے تاجروں کو کاروبار بحال رکھنے کے لیے کہا اور شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور یہ کہ رینجرز شرپسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔
کراچی کے علاوہ حیدرآباد، میرپورخاص، نواب شاہ اور سکھر میں بھی معمولاتِ زندگی بحال ہوگئے ہیں اور تمام پیٹرول اور سی این جی سٹیشن کھل گئے ہیں تاہم ان شہروں میں ایم کیو ایم نے دھرنے جاری رکھے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں نمائش چورنگی پر دھرنا جاری رکھا ہے اور آج جمعے کو یومِ دعا منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
کراچی کے علاوہ سندھ کے دوسرے شہروں میں بھی ایم کیو ایم نے دھرنے جاری رکھے ہیں
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالدمقبول صدیقی نے تمام کارکنوں اور عوام کو اپیل کی ہے کہ وہ الطاف حسین کی اینجیوگرافی ٹیسٹ کی کامیابی اور درازی عمرکے لیے دعائیں کریں۔
اس سے پہلے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جمعرات کی شام لندن کے مقامی ہسپتال سے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کیا جو لندن میں حراست میں لیے جانے کے بعد ان کا دوسرا رابطہ تھا۔
ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان اور کارکنان کو بتایا کہ تھوڑی دیر میں انھیں اینجیوگرافی کے لیے لے جایا جائےگا۔ انھوں نے کارکنان کو تلقین کی وہ اس مشکل وقت میں اپنے اتحاد کو برقرار رکھیں اور دانشمندی کے ساتھ پرامن جدوجہد جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ہپستال میں الطاف حسین کے مختلف نوعیت کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں، جن کے نتائج کی روشنی میں ڈاکٹر تجویز کریں گے کہ میٹروپولیٹن پولیس ان سے انٹرویو کر سکے گی یا نہیں۔

No comments:

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79