Thursday 1 May 2014

’مائن کرافٹ‘ میں ڈنمارک کا مکمل نقشہ تیار




ویڈیو گیم مائن کرافٹ میں یورپی ملک ڈنمارک کے تفصیلی ورچوئل نقشہ جات تیار کیے گئے ہیں جن میں عمارتوں کی عکس بندی بھی کی گئی ہے۔
مائن کرافٹ ایک ایسی گیم ہے جس میں کھلاڑی خود سے شہر اور قصبے اور ان میں عمارتیں اور دیگر تنصیبات تیار کر سکتے ہیں۔
ڈنمارک کی حکومت نے اس گیم میں پورا ورچوئل ملک بنا دیا ہے اور شہریوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس میں جا کر اپنی رہائش گاہیں تلاش کریں اور اس میں تبدیلیاں کریں۔
مائن کرافٹ کی دنیا بھر میں 5 کروڑ کاپیاں فروخت کی جا چکی ہیں۔ سینڈ باکس گیم کے نام سے معروف اس گیم میں ورچوئل دنیائیں تیار کی جا سکتی ہیں۔
یہ گیم 2011 میں ایک آزاد سوئیڈش پروگرامر ماکس ناچ پرسن نے متعارف کروائی تھی۔
ڈنمارک کی حکومت کا کہنا ہے کہ
ان نقشوں کا استعمال تعلیمی مقاصد کے لیے ہونا چاہیے اور انھوں نے بچوں کے لیے ملک کے دور دراز علاقوں تک ورچوئل دوروں کی بھی تجویز پیش کی ہے۔
اس گیم میں اصلی دنیا کو ورچوئل دنیا میں لے کر جانا بہت سے لوگوں میں مقبول ہے۔
گذشتہ سال برطانوی حکومت کے محکمہِ نقشہ جات کے ایک اہلکار نے برطانیہ کے 86000 مربع میل کے علاقے کو جغرافیائی طور پر درست انداز میں اس گیم میں تیار کر لیا تھا۔
مگر ڈنمارک کی حکومت کا منصوبہ زیادہ تفصیلی ہے کیونکہ اس میں عمارتوں کی بھی زیادہ معلومات دی گئی ہیں۔
اس منصوبے کی ذمہ دار ٹیم کا کہنا ہے کہ اس کی تیار کردہ دنیا اور اصل دنیا میں صرف ایک فرق ہے، ورچوئل دنیا میں تمام چھتیں ہموار ہیں۔
اس کے علاوہ گیم میں معروف ٹول ڈائینامائٹ کے استعمال کو بھی منع کر دیا گیا ہے۔
ڈنمارک کے یہ تفصیلی نقشے 23 اکتوبر تک انٹرنیٹ پر ڈاؤن لوڈ کے لیے موجود ہوں گے۔

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79