- 6 دسمبر 2014
برطانیہ سنہ 1971 کے بعد سے پہلی بار مشرق وسطی میں اپنا مستقل فوجی اڈہ قائم کرنے جا رہا ہے۔
بحرین کے ساتھ کیے جانے والے ایک معاہدے کے تحت برطانیہ کی شاہی بحریہ کے لیے خلیج میں ڈیڑھ کروڑ برطانوی پاؤنڈ سے ایک اڈہ بنایا جائے گا۔برطانیہ کے وزیر دفاع مائیکل فیلن نے کہا کہ ’یہ شاہی بحریہ کے نقش پا میں توسیع ہے‘ اور اس سے خلیج اور برطانیہ میں استحکام کی بحالی ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق برطانوی بحریہ کا یہ فوجی اڈہ منا سلمان بندرگاہ پر ہوگا۔
ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کے جاری خطرات کے پیش نظر بھی خلیجی شاہی حکومتیں اس بات پر راضی ہوئی ہوں کہ برطانوی فوج کو اپنی سرزمین پر فوجی اڈہ قائم کرنے کی دعوت دیں۔
واضح رہے کہ امریکہ پہلے سے ہی اس علاقے میں مستقل فوجی موجودگی رکھتا ہے جبکہ کہ فرانسیسی فوج کا متحدہ عرب امارت میں فوجی اڈہ ہے۔
فی الحال منا سلمان بندرگاہ پر برطانیہ کے مائن ہنٹر نامی چار جہاز لنگڑ انداز ہیں جبکہ برطانیہ اس علاقے میں فوجی جہازوں کی تعداد بڑھانے کا خواہش مند ہے۔
بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد احمد بن محمد الخلیفہ نے کہا: ’بحرین آج کے انتظامات پر جلد از جلد