Showing posts with label امریکی جرنیل کا چشم کشا اعتراف ’’ہم افغان جنگ ہار چکے!‘‘. Show all posts
Showing posts with label امریکی جرنیل کا چشم کشا اعتراف ’’ہم افغان جنگ ہار چکے!‘‘. Show all posts

Monday 1 December 2014

امریکی جرنیل کا چشم کشا اعتراف ’’ہم افغان جنگ ہار چکے!‘











ابراہام لنکن امریکا کے لیجنڈری حکمران گزرے ہیں۔ ان کا قول ہے: ’’سیکھنے کے عمل میں غلطیاں


پانی پر پڑے پتھروں کی طرح ہیں۔ ان پہ چل کر آپ منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔‘‘ لنکن صاحب نے سولہ آنے سچی بات کہی۔ انسان سے غلطیاں و کوتاہیاں سرزد ہونا فطری ہے۔ مسئلہ اس وقت جنم لیتا ہے جب انسان غلطیوں سے کوئی سبق نہ سیکھے اور انہیں دہراتا رہے۔
حال ہی میں ایک سرکردہ امریکی ریٹائرڈ جنرل، ڈینئل بولگر نے اپنی چشم کشا کتاب’’ہم کیوں ہارے؟‘‘(Why We Lost: A General’s Inside Account of the Iraq and Afghanistan Wars) میں ان غلطیوں کی نشان دہی فرمائی جو عراق و افغانستان میں امریکی سیاسی و عسکری قیادت کے باعث ظہور پذیر ہوئیں۔امریکا میں دونوں جنگوں کے اسباب ِشکست پہ بحث کرنا تقریباً ممنوع ہے۔گویا اس کتاب کو ’’پہلا پتھر ‘‘ کہا جا سکتا ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ امریکی سیاست داں اور جرنیل ان غلطیوں سے سبق سیکھتے ہیں یا انہیں بدستور دہراتے رہیں گے۔ ایک سیانا کہتا ہے :
’’ماضی نے آپ کو جو دکھ دیئے، انہیں بھول جائیے، لیکن ان دکھوں سے جو سبق ملے، انہیں کبھی نہ بھولیے۔‘‘
٭٭
’’میں امریکا کا جرنیل ہوں اور میں دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ ہار چکا۔‘‘ یہ ہے وہ چونکا دینے والا جملہ جس کے ذریعے جنرل (ر) بولگر کی کتاب کا آغاز ہوتا ہے۔موصوف معمولی امریکی جرنیل نہیں، وہ عراق اور افغانستان میں ان فورسز کے سربراہ رہے جو عراقی و افغان افواج کو عسکری تربیت دیتی رہیں۔ مزید براں تاریخ کا (پی ایچ ڈی) پروفیسر ہونے کے ناتے بھی انھیں امریکی عسکری حلقوں میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ جنرل (ر) بلوگر نے افغان و عراق جنگوں میں شکست کے باعث اپنی سیاسی و عسکری قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اس کی شدت کا اندازہ

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79