Wednesday 17 July 2013

آج بالائی پنجاب، مالاکنڈ،ہزارہ اور قلات ڈویژن میں بارش کا امکان




کراچی…کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج بالائی پنجاب، مالاکنڈ،ہزارہ اور قلات ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں فیڈرل بی ایریا، بفرزون اورآئی آئی چندریگرروڈسمیت مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی۔شہربھرمیں ٹھنڈی ہواوٴں کیساتھ بونداباندی کاسلسلہ جاری ہے جس سے موسم سہانا ہوگیاہے۔ لاہور میں رات گئے
ہونے والی بارش سے حبس کا زور ٹوٹ گیا لیکن تھوڑی دیر کی بارش نے شہر میں جل تھل کردیا اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ پشاور اور گردونواح میں بھی بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راول پنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش رسالپور میں 71ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔ منگل کو دالبندین، دادو، سبی اور پنجگور ملک کے گرم ترین علاقے رہے جہاں درجہ حرارت43ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیا گیا۔

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79