Wednesday 17 July 2013

بجلی کی طویل بندش کے خلاف دوبارہ احتجاج


پاکستان میں بجلی کی طویل بندش کے باعث دوبارہ پرتشدد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور کئی شہروں میں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی جبکہ پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی۔
بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے بجلی فراہم کرنے والے اداروں کو نقصان پہنچایا۔
نامہ نگار عباد الحق کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کی طویل بندش کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کردیئے ہیں اور قرار دیا کہ تمام صوبوں میں بجلی کی مساوی لوڈشیڈنگ کی جائے۔
بجلی کی طویل بندش کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ ساتھ پنجاب اور خیبر پختون خوا کے علاقوں میں احتجاج ہوا جس میں خواتین اور بچوں نے بھی
شرکت کی۔
حکمران اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر نکتہ چینی کی اور میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ وہ ریلوے کے امور کے بجائے آج بجلی کی لوڈشیڈنگ پر بات کریں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں لوگوں نے بجلی کے طویل اور غیر اعلانیہ بندش کے خلاف احتجاج کیا اور سڑکوں پر نکل آئے۔
مشتعل مظاہرین نے شہر بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے دفتر پر بھی حملہ کیا اور وہاں توڑ پھوڑ کی۔ احتجاج میں شامل لوگوں نے مری جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا۔
پنجاب میں شہریوں کے ساتھ ساتھ تاجروں نے بھی بجلی کی بندش کے خلاف ہونے والے احتجاج میں حصہ لیا۔ جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے شہر کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے ذیلی دفتر کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی اور بعض لوگ معمولی زخمی بھی ہوئے۔
صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے ہنگامہ آرائی کی۔ مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔ مشتعل افراد نے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے اور ان کو نقصان پہنچایا۔ مظاہرین نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرے لگائے اور ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک بھی روک دی۔
صوبہ خبیر پختون خوا کے علاقے ابیٹ آباد میں مظاہرین نے بجلی فراہم کرنے ادارے کے دفتر کا گھیراؤ کرکے پہلے وہاں توڑ پھوڑ کی اور عمارت میں موجود سامان کو بھی آگ لگا دی۔
نوشہرہ میں مظاہرین نے پشاور راولپنڈی روڈ کو کئی گھنٹوں کے لیے بند کر دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استمعال کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی۔ کوہاٹ میں مظاہرین نے گریڈ سٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو منتشر کردیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات قمرالزمان کائرہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ بجلی کے بحران میں منگل شام تک بہتری جائے گی۔ وفاقی وزیر کے بقول دو ٹرانسمیشن لائنز بحال ہوگئی ہیں اور سٹسم میں گیارہ سو میگا واٹ بجلی شامل ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کل شام تک مزید بجلی سٹسم میں آجائے گی۔
قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب پورے ملک میں پیدا ہونے والی بجلی کا چھیاسٹھ فی صد حصہ استعمال کرتا ہے۔
دوسری جانب بجلی کے بحران کے حل کے لیے صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی شرکت کریں گے۔

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79