ca-app-pub-4820796287277991/7704934546 Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs: کوئٹہ: ہزارہ ٹاؤن میں دھماکہ، پچہتر ہلاک

Sunday, 17 February 2013

کوئٹہ: ہزارہ ٹاؤن میں دھماکہ، پچہتر ہلاک



پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کے مطابق بم دھماکے کے نتیجے میں پچہتر افراد ہلاک جبکہ ایک سو اسی سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں جسے ایک ہزارہ شیعہ افراد کے خلاف کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ کے سی سی پی او میر زبیر محمود نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دھماکے میں ستر سے اسی کلو کے قریب دھماکہ خیز مواد استعمال کیاگیا۔
گورنر بلوچستان سردار ذولفقار مگسی نے اتوار کو اس واقعے پر صوبے بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے اور تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم اتوار کو سر نگوں رہے گا۔
اس کے ساتھ ہی گورنر بلوچستان نے ہلاک ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کے لیے دس دس لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔
گورنر ذوالفقار مگسی نے کہا کہ یا تو ہمارے سکیورٹی ادارے ان افراد کو پتہ چلانے کا اہل نہیں ہیں یا پھر ڈرتے ہیں کہ کہیں انہیں بھی نہ نشانہ بنایا
جائے۔
بلوچستان پولیس کے ترجمان ڈی آئی جی انویسٹی گیشن فیاض سنبل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بھی ہلاکتوں اور زخمی افراد کی تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل بلوچستان کے ڈی آئی جی وزیر خان ناصر نے بی بی سی کو تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ یہ دھماکہ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں ہوا جہاں ہزارہ شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی اکثریت رہتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ایک ریمورٹ کنٹرول بم تھا جسے سڑک کے کنارے پر نصب کیا گیا تھا اور اس کا واضح نشانہ ہزارہ شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد تھے
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریب ہی واقع بولان میڈیکل کمپلیکس اور سی ایم ایچ کوئٹہ لیجایا گیا ہے اور ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
بڑی تعداد میں زخمیوں کی وجہ سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
ہزارہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے قادر نائل نے بتایا کہ ’یہ دھماکہ جس علاقے میں ہوا وہ کرانی روڈ سے متصل ہے اور اس کے ایک جانب ہزارہ ٹاؤن اور دوسری جانب نیو ہزارہ ٹاؤن ہے۔‘
گورنر راج کے نفاذ کے بعد یہ ہزاری برادری کے خلاف سب سے بڑا دہشت گردی کا واقعہ ہے
قادر نے مزید بتایا کہ ’یہ علاقہ شام کے اوقات میں انتہائی مصروف ہوتا جہاں گھریلو خواتین بڑی تعداد میں سبزی اور فروٹ کی خریداری کے لیے آتی ہیں۔ اس علاقے میں اے بڑی سبزی اور فروٹ کی ریڑھیوں کی منڈی لگتی ہے جس کی وجہ سے بہت رش ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے ساتھ ہی ایک میدان ہے جس میں نوجوان والی بال اور ایک ہزارہ روایتی کھیل کھیلتے ہیں۔‘
کوئٹہ کے سی ایم ایچ سے قادر بیگ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے سامنے کئی افراد کو ہسپتال لایا گیا جو شدید زخمی تھے۔
اس دھماکے کی زمہ داری کالعدم تنظیم لشکرِ جھنگوی کے ترجمان نے بی بی سی کو فون کر کے قبول کی ہے۔
بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد ہزارہ برادری کے افراد کے خلاف یہ سب سے بڑا دہشت گردی کا واقعہ ہے۔
یاد رہے کہ دس جنوری کو علمدار روڈ پر ہونے والے دو بم دھماکوں کے بعد ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی میتوں کو دفن کرنے سے انکار کرتے ہوئے کئی روز تک دھرنا دیا۔
اس دھرنے کا اختتام بلوچستان میں نواب اسلم رئیسانی کی حکومت کے خاتمے اور گورنر راج کے نفاذ کے فیصلے کے بعد کیا گیا تھا۔

No comments:

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79