روس میں شہاب ثاقب کی بارش، زخمیوں کی امداد کیلئے امدادی ٹیم روانہ
|
ماسکو…روس میں شہاب ثاقب کے ٹکڑوں کی بارش سے ایک ہزار سے زیادہ افراد زخمی،امدادی کاررائیوں کے لیے بیس ہزار افراد پر مشتمل ٹیم روانہ ہو گئی۔حکام کے مطابق خلا میں شہاب ثاقب کا یہ کئی ٹن وزنی ٹکڑا چلیا برنسک شہر کے اوپر پھٹا جس کے بعد دھماکے سے شہر میں ہل چل سے مچ گئی۔ ایک آگ کا گولا 1500 کلو میٹر کی رفتار سے آیا اور اپنے پیچھے سفید روشنی چھوڑ گیا۔الارم بج اٹھے،عمارتوں اور مکانات کے شیشے ٹوٹے۔قدرت کے اس انوکھے مظاہرے میں ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں،فلمی انداز کے اس منظر کو کئی میل دور سے بھی دیکھا گیا۔
|
No comments:
Post a Comment