Tuesday 11 December 2012

چلبل پانڈے اور رجو کا نیا رومانٹک گیت ریلیز کردیا گیا


ممبئی…این جی ٹی…بالی وو ڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان ایک بار پھر دبنگ اسٹائل میں سینما گھروں میں واپسی کے لیے تیار ہیں ۔2012کی بلاک بسٹر فلم دبنگ کے سیکوئل دبنگ ٹو کے نئے رومانٹک سونگ "سانسوں نے"کی وڈیوجاری کردی گئی ہے۔سونو نگم اورتلسی کمار کی آوازمیں ریکارڈ کیے گئے اس گانے میں دبنگ سلمان خان(چلبل پانڈے) اپنی ہیروئن سوناکشی سنہا (بیوی رجو پانڈے)کیساتھ رومانٹک لانگ ڈرائیو پر نکلے ہوئے ہیں۔سلمان کے بھائی ارباز خان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو ارباز اور انکی اہلیہ ملائیکا اروڑا خان نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔پچھلی فلم کی طرح اس فلم میں سلمان چلبل پانڈے کے کردار میں بطور ہیرو جبکہ سوناکشی ایک بار پھر ہیروئن رجو پانڈے کے کردار میں موجود ہیں تاہم فلم کے ولن اس بار سونو سوڈ کے بجائے پرکاش راج ہیں۔70کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار ہونے والی یہ فلم ریلیز سے قبل ہی180کروڑ کما چکی ہے جو رواں سال21دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79