Wednesday 10 October 2012

TTP claim responsibility of attack on Malala


SWAT: Tehreek e Taliban Pakistan (TTP) have claimed responsibility of an attack on Malala Yousafzai, the National Peace Prize Winner.
TTP spokesman, Ehsanullah Ehsan said his group was behind the shooting.
"We carried out this attack," spokesman Ehsanullah Ehsan told AFP, speaking by telephone from an undisclosed location. "Anybody who speaks against us will be attacked in the same way."
"She was pro-West, she was speaking against Taliban and she was calling President Obama her idol," Ehsan said by telephone from an undisclosed location.
"She was young but she was promoting Western culture in Pashtun areas," he said


Malala Yousafzai may be taken abroad for treatment



ISLAMABAD: Official orders have been issued for arrangements to take Malala Yousafzai abroad for a critical surgery of the bullet wound suffered by her on the head as a result of an armed attack carried out by the Taliban in Swat on Tuesday.
Interior Minister Rehman Malik issued the order after the medical board of the Combined Military Hospital (CMH) Peshawar, where Malala Yousafzai's detailed check-up was conducted, recommended that the 14-year old girl be taken abroad for treatment.
According to reports, the bullet that pierced through Malala's head reached very close to her spinal cord and as a result of a swollen head it has become impossible to carry out a surgery on an immediate basis. Malala was attacked from a close range and the bullet is still sitting inside her head, the doctors said.
Therefore, the medical board that conducted the detailed check-up of Malala had advised that she be taken abroad for treatment. Taking her abroad, the board members said, can save her life.
The next four days will be extremely critical for Malala's survival.
Interior Minister Rehman Malik has directed Secretary Interior to make necessary arrangements for shifting Malala Yousafzai abroad.
The Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Amir Haider Hoti has also ordered that Malala be taken abroad for treatment.
In a clear message following the terrorist act, the banned Tehreek-e-Taliban Pakistan (TTP) claimed responsibility of the heinous attack on a 14-year old Malala as she travelled home from school along with other female classmates in a school van.
Two other girls in the car also sustained injuries in the attack but their condition is said to be out of danger.

Imran Khan denounces 'cowardly attack' on Malala




KARACHI: Pakistan Tehreek-e-Insaf Chairman Imran Khan Tuesday condemned the 'cowardly attack on Malala Yousafzai' and offered to bear all expenses of her treatment.
In a twitter message from @ImranKhanPTI, the PTI Chief said: "Deeply concerned about the cowardly attack on Malalai Yiusafzai. Condemned in a press con earlier. Brave girl. Praying for her recovery".
In a second tweet he wrote: "Condemn the brutal terrorists who target anyone including young girls. These governments - fed and prov r culpable of negligence".
He further said in the next tweet that Malala is a courageous daughter of Pakistan who fought against tyranny. PTI stands ready to do whatever it is that is required to help her.
"I have offered to pick up all expenses of young Malale Yousafzai's treatment here and abroad. I stand with the family in this diffucult hour," Imran Khan tweeted.



ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ ، حالت خطرے سے باہر ، اسپتال ذرائع



مینگورہ…سوات میں کی جرات مند لڑکی ملالہ یوسف زئی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئی، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ملالہ یوسف زئی نے سوات آپریشن کے دوران برطانوی میڈیا میں ڈائری لکھ کر سوات کی کشیدہ صورت حال کی منظر کشی کرکے عالمی شہرت حاصل کی تھی۔ اس پر ملالہ کو ستارہ جرات بھی دیا گیا تھا۔ ملالہ یوسف زئی آج دوپہر مینگورہ میں اسکول سے گھر جارہی تھی کہ اس کی گاڑی پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی۔ ملالہ اور 2بچیاں فائرنگ سے زخمی ہوگئیں۔ تینوں بچیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ملالہ کے سر میں گولی لگنے کی تصدیق ہوگئی۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ملالہ کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد اسے ہوش آگیا ہے اور اس نے اپنے والد سے بات بھی کی ہے۔ ملالہ یوسف زئی کو پشاور کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ملالہ اور دونوں بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم نے بھی ملالہ یوسف زئی کو پشاور
منتقل کرنے کے لئے ہیلی کاپٹربھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔






ملالہ سی ایم ایچ پشاور منتقل، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
مینگورہ…سوات میں کی جرات مند لڑکی ملالہ یوسف زئی کوقاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعدپشاور کے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، آپریشن کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال سے ڈاکٹروں کی ٹیم طلب کرلی گئی ہے، ملالہ کے سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز اس کی صحت کے بارے میں حتمی رائے دے سکیں گے، دوسری جانب حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کرلی ہے۔ ملالہ یوسف زئی آج دوپہر مینگورہ میں اسکول سے گھر جارہی تھی کہ اس کی گاڑی پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی، ملالہ اور 2بچیاں فائرنگ سے زخمی ہوگئیں۔ تینوں بچیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ملالہ کے سر میں گولی لگنے کی تصدیق ہوگئی۔ کالعدم تحریک طالبان نے ملالہ یوسف زئی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ملالہ کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد اسے ہوش آگیا ہے اور اس نے اپنے والد سے بات بھی کی ہے تاہم بعد میں ملالہ یوسف زئی کو بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور کے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا۔ پشاور کے سی ایم ایچ اسپتال میں ملالہ یوسف زئی کا اسکین کیا جارہا ہے جس کے بعد ہی ڈاکٹرز کو حتمی رائے قائم کرسکیں گے جبکہ ملالہ یوسف زئی کے آپریشن کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی طلب کرلی گئی ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے سوات آپریشن کے دوران برطانوی میڈیا میں ڈائری لکھ کر سوات کی کشیدہ صورت حال کی منظر کشی کرکے عالمی شہرت حاصل کی تھی۔ اس پر ملالہ کو ستارہ جرات بھی دیا گیا تھا


ملالہ یوسف زئی کو شناخت کرکے گولی ماری گئی، ساتھی طالبہ
مینگورہ…ملالہ یوسف زئی کے ساتھی زخمی ہونے والی ساتھی لڑکیوں نے انکشاف کیا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کو شناخت کرکے ماراگیا، جیونیوز سے بات سے کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اسکول سے گھرواپس جارہے تو ایک شخص گاڑی روک کرکہا کہ اِس میں ہماری لڑکیاں ہیں لیکن ڈرائیور نے کہا کہ انہیں دیکھنے کی اجازت نہیں لیکن اس نے اسلحے کے زور پرہم سے پوچھا کہ ملالہ یوسف زئی کون ہے،اورشناخت کرنے پر اسے گولی مارکربھاگ گئے،اور ہم حملہ آورکے چہروں کو بھی نہیں دیکھ سکے اورنہ یہ دیکھ سکے کہ وہ کتنے ہیں۔سوات میں تعلیم لڑکیوں کے لئے آوازبلند کرنے والی ملالہ یوسف آج دوپہر اسکول سے واپسی پر گولی ماردی گئی ،اُسے تشویشناک حالت میں پشاور کے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کا علان جاری ہے۔




الطاف حسین کی ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی مذمت

لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سوات کی ایوارڈ یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ معصوم طالبات پر فائرنگ کرنا درندگی ہے اور جو عناصر اس مذموم فعل میں ملوث وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے سوات میں سخت ومشکل حالات میں ہمت و جرات کے ساتھ تعلیم کے فروغ کیلئے کردار ادا کیا اور ان پر حملہ علم پر حملہ ہے۔ الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ ملالہ یوسف زئی کی گاڑی پر حملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے مسلح حملے میں ملالہ سمیت تین دوطالبات کے زخمی ہونے پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی

شریف برادران کی طرف سے ملالہ یوسف زئی پر حملے کی شدید مذمت


لاہور … مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے قومی امن ایوارڈ یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور قوم کی بیٹی کی جلدصحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملالہ پر حملہ کرنے والے مسلمان تو کیا، انسان کہلوانے کے بھی حقدار نہیں۔ لاہور سے جاری بیانات میں مسلم لیگ ن کے قائدین نے کہا کہ وہ ملالہ یوسف زئی کی صحت کیلئے خدائے بزرگ و برترکے حضور دست با دعا ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ قوم کی ہونہار بیٹی پر فائرنگ کا جان کر انہیں سخت تشویش اور دکھ ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملالہ پر فائرنگ انتہائی قابلِ مذمت، گھناوٴنا اور بزدلانا اقدام ہے، جس قوم کی بیٹیاں ملالہ جیسی بہادر ہوں اس کے ارادوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ انہوں نے دعا کی کہ قوم کی بیٹی قومی افق پر چمکتی دمکتی نظر آئے۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ایسے گھناوٴنے واقعات کے پیچھے کار فرما ہاتھ ملک کو انارکی اور بے یقینی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔


ملالہ پر حملہ، میاں افتخار کا شمالی وزیرستان و دیگر علاقوں میں کارروائی کا مطالبہ



اسلام آباد … خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کو امن کے قیام اور تعلیم کے حصول پر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ شمالی وزیرستان سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تعلیم اور امن کے قیام کیلئے ملالہ یوسف زئی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی طرف بڑھنے والے ہر ہاتھ کو روکا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔ میاں افتخار نے کہا کہ ان کوہدایت کی گئی ہے کہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر وہ اپنی سرگرمیوں کو اسلام آباد میں محدود رکھیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وزیرستان میں دہشت کے خلاف بروقت کارروائی کی جائے اور وفاق سے بھی کارروائی کرنے کے اشارے ملے ہیں جو خوش آئند ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کی کارروائی کیلئے پاکستان، نیٹو، امریکا اور افغانستان کو مل کرکام کرنا ہوگا

No comments:

Geo News English

Blogger Tricks

Power Rangers video

Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.

To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79