COLOMBO: Pakistan defeated Australia by 32 runs in a key group two Super Eights match of the World Twenty20 here at the R Premadasa Stadium on Tuesday.
However, Australia reached the semi-finals on the basis of a better net run rate.
Both Australia and Pakistan ended the Super Eights on four points each, which knocked winless South Africa out of the tournament.
Australia advanced to the semi-finals despite the defeat due to having the best net run-rate in the group. The result left India needing an emphatic win over South Africa later on Tuesday to stop Pakistan's progress.
Sri Lanka and the West Indies have already qualified from group one.
Chasing 150, Australian batsmen mesmerized by Pakistan’s five-man spin attack, could make 117 runs for the loss of seven wickets in the allotted 20 overs.
Off spinner Saeed Ajmal claimed three for 17, but it was 20-year-old Raza Hasan who was declared man of the match for conceding just 14 runs and taking two wickets in four overs of steady left-arm spin.
Veteran Mike Hussey was Australia's saviour with an unbeaten 54 off 47 balls as none of the other batsmen managed to cross 15 against the rampaging spinners.
Australia never looked comfortable after their in-form openers, Shane Watson and David Warner, were dismissed by the fifth over with only 19 runs on the board.
Australia, who needed to make 112 or more to qualify, achieved the target when Hussey cut seamer Umar Gul to the fence off the first ball of the final over.
Gul's two overs at the end were the only ones by a seamer as the spinners shared 18 overs between themselves.
Earlier, Nasir Jamshed hit 55 off 46 balls to steer Pakistan to 149 for six after being sent in to bat
The left-hander cracked 55 off 46 balls with four boundaries and two sixes.
After the openers were removed by the sixth over, Jamshed put on 79 off 55 balls for the third wicket with Kamran Akmal, who made 32 before both batsmen were dismissed in the space of three deliveries.
Abdul Razzaq marked his return to the side in place of Yasir Arafat to make 22 from 17 balls. Left-arm fast bowler Mitchell Starc claimed 3-20 for Australia.
ٹی 20ورلڈکپ:پاکستان نے آسٹریلیا کو32 رنزسے ہرا دیا
کولمبو…پاکستان نے ٹی20ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو32 رنز سے شکست دے دی ہے۔پاکستانی اسپنرز کی بہترین کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا مقرر بیس اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پرصرف117 بنا سکا۔پاکستان کی جانب سے دیئے گئے150رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کاآغاز کچھ اچھا نہ رہا ، پاکستانی اسپنرز کے مقابلے میں آج آسٹریلوی بلے بازوں کی ایک نہ چلی، آسٹریلیا کو پہلا نقصان چوتھے اوورمیں اُٹھانا پڑا جب شین واٹسن 8رنزبنا کررضا حسن کی گیند پر ایل بھی ڈبلیو ہوئے جبکہ دوسرے اوپنرڈیوڈ وارنر بھی 8رنز بنا کرمحمد حفیظ کی گیند پر ایل بھی ڈبلیوہوگئے۔مائیک ہسسی نے پاکستانی بالرز کا مقابلہ کیااور ناقابل شکست54رنز بنائے، تاہم دوسری جانب سے کوئی دوسرا بلے بازان کا ساتھ دینے میں ناکام رہا اورآسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔جارج بیلی15،کیمرون وائٹ12،گلین میکس ویل4،میتھیو ویٹ13اورپیٹ کمنس بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوئے،مچل اسٹاک صرف ایک رن بناسکے۔سعید اجمل نے 3جبکہ رضا حسن اور محمد حفیظ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔مقررہ بیس اوورز میں سے 18اوورزاسپنرز نے کرائے جبکہ فاسٹ بالرز میں سے صرف عمر گل نے ہی دو اوورز کرائے۔شکست کے باوجود آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے جبکہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ بھارت بمقابلہ جنوبی افریقا میچ کے نتیجے پر ہے۔اسپنررضاحسن مین آف دی میچ قرارپائے۔
بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بڑے مارجن سے فتح کی ضرورت
کولمبو…آج پاکستان نے آسٹریلیا کو 32رنز سے ہرا دیا ، تاہم اسکے باوجود آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے، تاہم دوسری جانب اب بھی پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا تمام تر دارومدار بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ پر ہے، اس سلسلے میں جنوبی افریقہ کی فتح پاکستان کی کامیابی ہوگی، بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا ، بھارت اپنے مقررہ بیس اوورز میں 160 کا اسکور ترتیب دیتا ہے تو اسے 32رنز کے مارجن سے یہ میچ جیتنا ہوگا ۔ورنہ وہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گا۔
No comments:
Post a Comment