Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs Live news pashto tv live tv Malakand
Thursday, 6 December 2012
چین میں بصارت سے محروم شخص ماہر کمپیوٹر میکینک بن گیا
کولکتا ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم،ایک وکٹ پر216 رنز
افغانستان میں عدم استحکام کی وجہ امریکا اور نیٹو فورسز ہیں،حامد کر زئی
صدرزرداری نے ججز تقرری کے صدارتی ریفرنس پر دستخط کر دیئے
شاہ رخ اور دپیکا کی نئی فلم چنائے ایکسپریس کی پہلی جھلک منظر پر آگئی
ملتان:ہاکی اسٹیڈیم کی زمین پر وکلاء کالونی کی تختی آویزاں کر دی گئی
ملتان… ملتان میں وکلا نے سرکاری زمین پر قبضہ کرلیا، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے فٹبال اور ہاکی اسٹیڈیم کیلئے مختص سرکاری زمین پر وکلا نے قبضہ کرکے وکلا کالونی کی تختی لگادی۔ ذرائع کے مطابق 7 اگست 2012 کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے متی تل چوک کے قریب فٹ بال اور ہاکی گراوٴنڈ کا سنگ بنیاد رکھااور زمین پر ہاکی اور فٹبال گراوٴنڈ کی تختی بھی لگائی ،تاہم وہاں گراوٴنڈ زتو نہ بن سکے مگر ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے خادم اعلیٰ کی تختی ہٹاکر وکلا کالونی کی تختی لگادی۔ ذرائع کے مطابق وکلا کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ان سے وکلا کالونی کیلئے زمین کی نشاندہی کا کہا تھا اوریہ جگہ جوڈیشل کمپلیکس سے قریب ہے۔ |
پی آئی اے سے تین پائلٹس نوکری سے فارغ کئے،سیکریٹری دفاع
تلاش کی کامیابی سے خوش عامر خان جلد پارٹی منعقد کرینگے
| تلاش کی کامیابی سے خوش عامر خان جلد پارٹی منعقد کرینگے |
talash-indian-movies
موبائلوں میں سرویلنس سسٹم کی تنصیب جلد از جلد کی جائے،آئی جی سندھ
مصر: جھڑپوں میں 2 ہلاک متعددزخمی، حکمراں جماعت کا دفتر نذرآتش
آسٹریلیا میں گیارہ سال کی بچی دستی بم اسکول لے آئی
Wednesday, 5 December 2012
سیاہ وسفید کا حسین امتزاج،سفیدالّو نے کالی بلی کو اپنا دوست بنالیا
وسیم اکر م کی گیندوں کا سامنا کر نے سے ڈر لگتا تھا، رکی پونٹنگ
ممبئی: ہریتک روشن نے مال میں 25فٹ اونچی وینڈنگ مشین کا افتتاح کیا
چین :سات فٹ8انچ قد کی خاتون چل بسی
آسٹریلیا میں موسم کے انوکھے ڈھنگ، کہیں برفباری تو کہیں گرمی
روس میں جنگل کے بیچوں بیچ 170فٹ لمبی ٹرمپولین سڑک تعمیر
مارنے سے پہلے پیش امام کی ریکی کی اور پھر قتل کیا ،گرفتار ملزم کا عتراف
برطانیہ: دنیا کا تیز مرچ والا برگرفروخت کے لیے پیش
لندن …برطانیہ کے شہر برسٹل میں دنیا کا سب سے تیز مرچوں والا برگر فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ۔شیفس اور مالکان کے مطابق ا یٹامک فال آؤٹ (Atomic Fallout)نامی یہ برگردنیا کی سب سے تیز مرچیں ڈال کر تیارکیا گیا ہے اور اسے پکانے کے لیے شیفس کو گیس ماسک تک پہننے پڑتے ہیں۔25پاؤنڈ کی قیمت پر مینیو میں دستیاب اس برگر میں شامل سوس کی تیاری میں دنیا کی دو تیز ترین مرچیں ناگا بھٹ جولوکیا(گھوسٹ چلی) اور اسکاچ بونٹ استعمال کی جاتیہے۔پیزاکے دو سلائس سے بنے اس برگر کے بیچ 18اونس بیف کباب اور18اونس پنیر کی تہہ موجود ہے جسکے ساتھ چلی فرائز پیش کیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ اس برگر کو کھانے سے قبل ناصرف کھانے والے سے برگر ہاؤس کی انتظامیہ کو ہر قسم کی متوقع صورتحال سے دست بردار کرنے کے راضی نامے پر دستخط کروائے جاتے ہیں بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ برگر پکڑنے کے لیے خصوصی گلوز کا استعمال لازمی کریں اور انکی عمر18سال سے زائد ہو۔
ضمنی انتخاب : پنجاب میں ن لیگ نے میدان مار لیا، سندھ میں پی پی کامیاب
فن لینڈ: جنگل میں حیرت انگیز طور پر توازن سے کھڑی دیوہیکل چٹان
شام سے تنازع، نیٹو ترک سرحد پر پیٹریاٹ میزائل نصب کرنے پر راضی
برسلز … نیٹو نے ترکی کی سرحد پر پیٹریاٹ میزائل نصب کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ غیرملکی خبر ا یجنسی کے مطابق نیٹو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کی سرحد پر پیٹریاٹ میزائل نصب کرنے کا مقصد شام کی جانب سے کسی ممکنہ حملے سے بچاوٴ ہے، پیٹریاٹ میزائل کی تنصیب سے ترکی کی سرزمین اور عوام کا بچاوٴ ممکن ہوگا۔نیٹو سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یہ اقدام ترکی اور شام کی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوسکے گا۔ سیکریٹری جنرل نیٹو راسموسن کا کہنا تھا کہ ترکی پر حملے کا سوچنے والوں کو اس اقدام سے باز رہنے کیلئے متنبہ کیا گیا ہے۔
امریکی سینیٹ نے 631 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دیدی
ایران نے امریکی ڈرون طیارہ قبضے میں لے لیا
Tuesday, 4 December 2012
بین الاقوامی دباؤ میں نہیں آئیں گے: نتن یاہو
اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی دباؤ میں آ کر مشرقی یروشلم اور غرب اردن میں آباد کاروں کے لیے تین ہزار نئے گھر بنانے کے منصوبے کو ترک نہیں کرے گا۔
وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ہمیشہ اپنے ’اہم مفادات‘ سامنے رکھے گا اور اپنا فیصلہ نہیں بدلے گا۔
برطانیہ، فرانس، سپین، ڈنمارک اور سویڈن نے تعمیرات کے اس منصوبے پر اپنے اپنے ملک میں موجود اسرائیلی سفیروں کو طلب کر کے ان سے احتجاج کیا ہے۔
امریکہ نے بھی اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر ازسرِ نو غور کرے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے کہا کہ ’ہم اسرائیلی رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ان یکطرفہ فیصلوں پر ازسرِ نو غور کریں اور ضبط کا مظاہرہ کریں، کیونکہ اس طرح کے عوامل سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا، اور براہ راست مذاکرات شروع کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔‘
روس، جرمنی اور اقوامِ متحدہ نے بھی اسرائیلی منصوبے پر اعتراض کیا ہے۔
برطانیہ، فرانس، سپین، ڈنمارک اور سویڈن نے تعمیرات کے اس منصوبے پر اپنے اپنے ملک میں موجود اسرائیلی سفیروں کو طلب کر کے ان سے احتجاج کیا ہے۔
امریکہ نے بھی اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر ازسرِ نو غور کرے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے کہا کہ ’ہم اسرائیلی رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ان یکطرفہ فیصلوں پر ازسرِ نو غور کریں اور ضبط کا مظاہرہ کریں، کیونکہ اس طرح کے عوامل سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا، اور براہ راست مذاکرات شروع کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔‘
روس، جرمنی اور اقوامِ متحدہ نے بھی اسرائیلی منصوبے پر اعتراض کیا ہے۔
برطانیہ کے مطابق یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے ’امن کے لیے دی گئی یقین دہانیوں‘ کو مشتبہ کر رہا ہے۔
اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے پر مزید تین ہزار رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہ اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطین کو غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ ملنے کے بعد سامنے آیا۔
اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل بان کی مون نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کا مشرقی یروشلم کے مقبوضہ علاقوں میں مزید مکانات تعمیر کرنے کا اعلان امن کی کوششوں کے لیے ایک تباہ کن دھچکا ثابت ہوگا۔
برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ’برطانیہ اسرائیل کا تین ہزار مکانات اور ای
1
بلاک میں تعمیرات کے اعلان پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ یہ دو ریاستی منصوبے کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔‘
بان گی مون کا کہنا تھا کہ ان مکانات کی تعمیر کے بعد مشرقی یروشلم کے فلسطینیوں کے مغربی کنارے سے روابط مکمل طور پر منقطع ہو جائیں گے۔
بان گی مون نے اسرائیلی اعلان کے بارے میں شدید تشویش اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس اعلان سے مشرقِ وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔‘
اس سے قبل امریکہ نے بھی اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر مکانات تعمیر کرنے کے اعلان پر تنقید کی تھی۔ امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا اعلان مذاکرت کے لیے ایک ’دھچکا‘ ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ امور کی ذمہ دار کیتھرین ایشٹن کا بھی کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر تعمیرات کا اعلان پریشانی کا باعث ہے۔
مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے پر قبضے کے بعد سے تعمیر کی گئی ایک سو اسرائیلی آبادیوں میں پانچ لاکھ کے قریب یہودی رہائشی ہیں۔
ان آبادیوں کو بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مانا جاتا ہے تاہم اسرائیل اس کی تردید کرتا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے مابین دو دہائیوں سے جاری مذاکرات کسی حتمی حل پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔
پا کستا نی مچھلی فروش کا مقبو ل گیت گینگم اسٹا ئل کو مات دینے کیلئے تیار
سوات: مینگورہ میں مکان کی چھت گر گئی، 5 افراد زخمی
| سوات … مینگورہ کے علاقے مکان باغ میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے، 3 بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مینگورہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ |
برطانیہ کے شا ہی خاندان میں نئے ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں
لندن … برطانیہ کے شاہی گھرانے میں نئے ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں، شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے نئے ولی عہد کی آمدکی اطلا ع دے کر بکنگھم پیلس میں خوشیاں بکھیردی ہیں اور اب دنیا بھر سے انہیں مبارکبادوں کے پیغام مل رہے ہیں۔ شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے گھر نئی خوشی نے برطانیہ کے شاہی گھرانے کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے اجاگر کیا ہے۔ یہ اس خاندان کے تیسرے ولی عہد کے آنے کی خوشی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں یہ موضوع گفتگو بھی ہے۔ شہزادہ ولیم پچھلے برس اپریل میں کیٹ مڈلٹن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور چند ماہ بعد ہی گپ شپ شروع ہوگئی تھی کہ شاہی گھرانے میں ایک اور فرد کا اضافہ ہورہا ہے۔ پیر کو کیٹ مڈلٹن کو کنگ ایڈورڈز اسپتال لے جایا گیا تو علامات کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہی گھرانے میں ایک نہیں ایک ساتھ 2 افراد کا اضافہ ہورہا ہے لیکن شاہی گھرانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوڑا کے گھر اگلے برس کے وسط میں ایک مہمان متوقع ہے۔ 30 برس کی کیٹ نے چند ہی روز پہلے ایک اسکول کا دورہ کیا تھا اور اس دوران نہ صرف وہ بچوں سے ملیں بلکہ اعتماد کے ساتھ ہاکی بھی کھیلتی رہی تھیں، لیکن لوگوں کو کچھ اندازہ تھا جب شہزادہ ولیم کو ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر یہاں موجود خاتون نے بچے کا لباس تحفہ میں دیدیا تھا۔ دوسری جانب شہزادہ ولیم کے گھر بیٹا ہو گا یا بیٹی اس حوالے سے شرطیں لگانے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ، جبکہ یہ بھی شرط لگائی جارہ یہے کہ تیسرے ولی عہد کا نام چارلس یا ڈیانا ہی کے نام پر رکھا جائے گا۔
پاکستان میں القاعدہ دوبارہ منظم ہو رہی ہے، آپریشنزسے کوئی فرق نہیں پڑا
| کراچی… محمد رفیق مانگٹ… امریکی جریدہ’ نیوز ویک‘ لکھتا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ دوبارہ منظم ہو رہی ہے۔دنیا کے مطلوب ترین دہشت گردوں کی امریکی فہرست کے پہلے پانچ میں سے تین پاکستان میں ہیں۔ جن میں ایمن اظواہری ،حافظ سعید اور ملا عمر ہیں۔ صرف ایمن اظواہر ی پاکستان میں چھپ کر رہ رہے ہیں جب کہ ملا عمر اور حافظ سعید پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی پشت پناہی کی وجہ سے سامنے ہیں۔ اظواہری کو چھپانے والے زیادہ طاقتو ر ہیں۔2009کے بعد اوبامہ نے پاکستان میں300سے زائد ڈرون حملے کیے۔ افغانستان سے پرواز کرنے والے ان ڈرونز کا ہدف القاعدہ کے آپریٹو ہوتے تھے۔ان ڈرونز حملوں کے ساتھ ساتھ اسامہ کی ہلاکت نے القاعدہ کو جارحانہ کارروائیوں سے دفاعی پوزیشن پر لاکھڑا کیا لیکن ان اقدامات اور آپریشنز کے باوجود القاعدہ نہ تو ختم ہوئی اور نہ تنہا ۔جریدہ لکھتا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ کی اتحادی لشکر طیبہ ہے جس پر کوئی دباوٴ نہیں۔ یپینٹاگون کے وکلاء دعویٰ کرتے ہیں کہ القاعدہ شکست کھا رہی ہے لیکن حقیقت یہ کہ دہشت گردی کی تحریک اپنی تیسری جنریشن کے ساتھ سامنے آرہی ہے۔پاکستان اور یمن میں ڈرون آپریشن کی وجہ سے القاعدہ نے عرب خطے کو اپنا مسکن بنایا،اسی تیسری نسل نے عرب تحریک کا استحصال کیا اور اپنی وسیع محفوظ پناہ گاہیں قائم کیں اور ایک دہائی کے عرصے میں عرب دنیا میں اپنے آپریشنل اڈے قائم کیے۔ القاعدہ کی نئی شکل اب سب سے زیادہ مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔ جریدہ لکھتا ہے کہ القاعدہ کی پہلی جنریشن 90 کی دہائی میں اسامہ نے افغانستان میں تیا ر کی۔ دوسری جنریشن9/11سے ابھری جن کے گروپ پاکستان اور دیگر عرب ممالک میں سامنے آئے۔ القاعدہ کی تیسری جنریشن اسامہ کی ہلاکت اور عرب تحریک کے بعد سامنے آئی۔ دمشق سے سعودی عرب،فلسطین اورمصر میں برسرپیکار عسکریت پسندانہ کارروائیوں میں ہونے والے ” شہیدوں “کے نام ا ب جہادی ویب سائٹس پر روزانہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔ان ممالک کے ساتھ ساتھ بنگلا دیش اور پاکستان میں بھی کئی جہادی القاعدہ کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہارکرتے ہیں۔شام میں طویل خانہ جنگی فرقہ واریت اور افراتفری کو جنم دے رہی ہے۔ تیونس، مصر،لیبیا اور یمن میں آمریت کا تختہ الٹ دینے والی تحریک سے القاعدہ حیران ہے۔ جریدے کے مطابقدنیا میں اس وقت شام میں تیزی سے ابھرنے والی نئی القاعدہ اپنے نئے نام جباحت النصری سے کا م کررہی ہے جو اس وقت بشار ال اسد کی سفاکانہ آمریت کے خلاف مذاحمت کر رہی ہے،اس وقت القاعدہ کے ہدف اسد اور الویس ہیں۔شمالی افریقا میں الجیریا کی اسلامک مغرب القاعدہ کی حمایت کررہی ہے۔ |
پاکستان میں یو ٹیوب کھولی ہے نہ ہی کوئی فیصلہ ہواہے،چیئرمین پی ٹی اے
موبائل کمپنی پیسکو ملازمین کو مفت فون سروس فراہم کریگی
| پشاور…پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی اور نجی موبائل کمپنی کے درمیان پیسکو ملازمین کو مفت فون سروس کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا۔معاہدے کے تحت نجی موبائل کمپنی پہلے مرحلے میں پیسکو کے چار ہزار ملازمین کو مفت موبائل سیٹ اور سروس فراہم کرے گی تاکہ صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے میں مدد مل سکے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں موبائل کمپنی کے نمائندے اور چیف ایگزیکٹیو پیسکو طارق سدوزئی بھی موجود تھے۔ |
بشار الاسد نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے تو نتائج بھگتنا ہونگے، اوباما
Subscribe to:
Comments (Atom)
Power Rangers video
Adi Shankar Presents a Mighty Morphin' Power Rangers Bootleg Film By Joseph Kahn.
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
To Learn More About Why This Bootleg Exists Click Here: http://tinyurl.com/mw9qd79
