پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف سے منسوب ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ پیمرا کی طرف سے جیو نیوز کو دی جانے والی سزا نہ ناکافی ہے اور وہ اس سزا کو بڑھانے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ہفتے کو ریڈیو پاکستان کی ویب سائٹ پر صرف تین سطروں پر مشتمل انتہائی مختصر خبر میں کہا گیا کہ وزیر دفاع نے جیو کو پیمرا کی طرف سے دی جانے والی سزا پر عدم اطمیان کا اظہار کیا ہے
اس بیان کی تیسری اور آخری سطر میں کہا گیا کہ وزارتِ دفاع آئی ایس آئی کا عدالتوں میں بھر پور دفاع کرے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولٹری اتھارٹی نے نجی ٹی وی چینل کی طرف سے آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ پر الزام تراشی کے جرم پر جیو نیوز کی نشریات کو پندرہ دن معطل رکھنے اور ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
جیو نیوز کے خلاف آئی ایس آئی کی شکایت بھی پیمرا کو وزیر دفاغ خواجہ آصف کے ہی دستخطوں سے موصول ہوئی تھی۔
جیوا کے خلاف خواجہ آصف کی طرف سے پیمرا کو بھیجے جانے والی شکایت کے