اکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک چیمپیئنز کپ کرانے کا اعلان کیا ہے جو ہر سال ہو گا۔
پیر کو لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایڈوائزر وقار یونس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپیئنز کپ کے لیے پانچ ٹیمیں بنائی جائیں گی جن میں ون ڈے، ٹی20 اور فرسٹ کلاس فارمیٹس ہوں گے
ًان کا کہنا تھا کہ ہمارا ڈومیسٹک کا سسٹم برا نہیں تاہم پھر بھی اس کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ڈومیسٹک چیمپیئنز کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے سیلیکٹرز کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کریں گے اور اس میں پانچ ٹیمیں شامل ہوں گی۔
ان کے مطابق ’پانچ ٹیموں کے سیٹ اپ کو وقار یونس دیکھ رہے ہیں اور اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے پاس ہر وقت 150 کے قریب کھلاڑی موجود ہوں۔‘
انہوں نے بتایا کہ چیمپیئنز کپ میں غیرملکی کھلاڑی بھی کھیلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اقدام کا مقصد یہی ہے کہ ہر طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کیا جائے اور ٹیلنٹ کو ابھارا اور سامنے لایا جائے۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ میچ فیس بھی بڑھا دی گئی ہے۔
سوال جواب کے سیشن میں جب محسن نقوی کی وزارت داخلہ کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا گیا کہ ان کے پاس دو عہدے ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ کرکٹ کے بارے میں آپ کا علم کم ہے۔
اس کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ ’مجھے کرکٹ کا کتنا پتہ ہے یہ وقت ہی بتائے گا، مجھے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کیا کہتا ہے۔‘
اس موقع پر پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کا کہنا تھا کہ انہیں چیمپینز ٹرافی کا آئیڈیا بہت پسند آیا اور اس کا مقصد یہی ہے کہ کھیل کے طریقہ کار کو ٹھیک کیا جائے۔
ان کے مطابق ’ہماری پروڈکٹ کرکٹ ہی ہے، اس سے منسلک چیزوں کو بہتر کرنا