| لاہور…مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازشوں کا مرکز بن چکی ہے۔ لاہورمیں وفود سے گفتگوپروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ جرنیلی حکومتوں اور پیپلز پارٹی کی امریکہ نواز پالیسیوں کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ قوم کو اغیار کی غلامی سے نکالنے کے لئے خارجہ پالیسی از سر نو مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس امر کی چھان بین ہونی چاہیئے کہ فرقہ ورانہ تشدد کے حامی شدت پسندوں کو بھارتی ایجنسیاں کیسے اسلحہ فراہم کر رہی ہیں۔ ڈرون حملوں اور دہشت کے واقعات کی روک تھام کے لئے جامع پالیسی اور اے پی سی کا انعقاد ناگزیر ہے۔ |
Batkhela news.100news Daily Updates News Funny Video Movie Songs Live news pashto tv live tv Malakand
Pages
▼
No comments:
Post a Comment
tanks u