نیو یارک…این جی ٹی…ایک امریکی نیو زچینل کے حاضرین اس وقت حیران ہو گئے جب انہوں نے موسم کی تازہ ترین خبریں سنتے ہوئے اپنی اسکرین پر بلی کو دیکھا۔ نیوز اینکر اپنی پشت پر مو جود اسکرین کے ذریعے اپنے سامعین کو مو سم کا حال بتانے میں مصروف تھا کہ اچانک پہلے ایک بلی کی دُم اسکرین پر نمو دار ہو ئی اور پھردیکھتے ہی دیکھتے پوری بلی سامنے آگئی۔ براہ راست نشر یات کے باعث اس بلی کو سب حاضرین نے بھی دیکھا لیکن اس نیوز اینکر نے اپنے سامنے بلی کی مو جودگی کا بالکل بھی نو ٹس نہیں لیا اور کسی قسم کا واویلا مچانے کے بجائے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کونبھاتا رہا۔ بلی نے بھی پورا مو سم کا حال سنا اور پھر یہ جاوہ جا۔ |
No comments:
Post a Comment
tanks u